منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لانگ مارچ کے دوران ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت 25مئی کوبی ایڈ(او ڈی ایل)، بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری) ، بی ایس،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرلانگ مارچ کی وجہ سے پروگراموں کے امتحانات ملک بھر میں ملتوی کئے تھے، شعبہ امتحانات نے اِن پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، 25مئی کو ملتوی شدہ پرچے اب 23جون کو لئے جائیں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15جون تک جاری رہیں گے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.aiou.edu.pk   پر دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کیا جاسکتا ہے۔

اسلا م آباد: فیڈرل بورڈنےملتوی شدہ پرچہ جات کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈکے تحت25مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 8جون جبکہ26 مئی کو منسوخ ہونے والا پرچہ 9جون کو ہوگا۔

علاوہ ازیںفیڈرل بورڈ کے تحت عملی امتحانات 10جون سے منعقدکئے جائیں گےباقی کے تمام پرجات سے پہلے جاری شدہ شیڈول کے مطاب ہونگے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےہائیرایجوکیشن کمیشن کی بحالی اوربجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنےکی ہدایات جاری کردی

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائےاورملک بھر کی یونیورسٹیز میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائےنیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نےاعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی

کراچی: پاکستان سنگل ونڈو اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں اداروں کے درمیان طویل مدتی پائیدار اور باہمی تعاون قائم کرنا ہے ۔

معاہدہ پر دستخط سرسید یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرارانجینئر کموڈور (ر) سید سرفرازعلی اورپاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے او ڈی مینجر عثمان محبوب نے کئے ۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت سرسید یونیورسٹی کے طلباء اور گریجویٹس کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گےاورتعلیم،تربیت، تحقیق، صنعتی روابط اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مشترکہ کوششیں اور کاوشیں کی جائیں گی

اس کے علاوہ مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا ۔ معاہدے کے تحت جامعہ کے اساتذہ کی مختصر مدت کے لیے پاکستان سنگل ونڈو میں تعیناتی کی جائے گی ۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن کے تقرر کے سلسلے میں 6؍ رکنی تلاش کمیٹی قائم کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تلاش کمیٹی کا کنوینر وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی اور سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ناہید شاہ درانی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002ء کے سیکشن 3کے تحت مشتہر کردہ معیار پر درخواستوں کی جانچ پڑتال اور شارٹ لسٹ کرے گی اور انٹرویو لینے اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری کیلئے کم از کم تین موزوں / اہل امیدواروں کے پینل کی تجویز پیش کرے گی۔کمیٹی امیدواروں کی متعلقہ اہلیت اور تجربے کا جائزہ لینے کیلئے رہنما خطوط بھی تجویز کرے گی۔

چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے جبکہ امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کیلئے محض 4؍ روز دئیے گئے تھے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی چار سالہ مدت 28 مئی کو مکمل ہوگئی تھی تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں آرڈیننس جاری کر کے ان کی مدت چار سال سے کم کرکے دو سال کرکے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا تاہم وہ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد بحال ہوگئے تھے مگر اس عرصے تک وہ 8ماہ عہدے سے محروم رہے تھے۔ اس معیاد کی بحالی کیلئے انہوں نے وزیر اعظم کو خط بھی تحریر کر رکھا ہے۔

لاہور: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ویٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد رضوان نے بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی ہے، انہوں نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی وکٹ کیپر بلے باز نے اس سے قبل گلمورگن کے خلاف بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔

محمد رضوان نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پیرس: چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو سنسنی خیزمقابلےکے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔

پیرس میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ نے 14 واں ٹائٹل حاصل کیا جبکہ لیورپول ساتویں مرتبہ یہ خواب پورا کرنے میں ناکام رہا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے وینیشیئس جونیئر کے گول نے میچ میں اہم کردار ادا کیا اور فتح کا راستہ ہموار کیا۔

میچ سے پہلے ہی ریال میڈرڈ کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا اور فیصلہ کُن لمحہ 59 منٹ بعد اس وقت آیا جب وینیشیئس نے گول کیا۔

لیورپول اب تک چھ مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ اس نے یہ کپ سنہ 2018 تا 2019 کے سیزن میں اٹھایا تھا۔ محمد صلاح جو سنہ 2018 میں ریال میڈرڈ کے خلاف فائنل میں انجری کے باعث میچ سے باہر ہو جانے کا بدلہ لینا چاہتے تھے، اپنی خواہش پوری نہ کر سکے، حریف ٹیم کے گول کیپر نے انکے 3 یقینی گولز روکے۔

دوسری جانب کارلو اینسیلوٹی چوتھی مرتبہ چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والے تاریخ کے پہلے کوچ بن چکے ہیں۔

لاہور بورڈنے ملتوی ہونے والاواحد پرچےکی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا ملتوی ہونے والا واحد مطالعہ پاکستان کا پیپر 11 جون کو لیا جائے گا۔

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت 25 مئی کو ملتوی ہونے والے مطالعہ پاکستان کے پیپر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پیپر آئندہ ماہ 11 جون بروز ہفتہ کو لیا جائے گا۔لاہور بورڈ نے طلبا کو پیپر سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ صبح کی شفٹ میں 8 بجے اور دوپہر کی شفٹ میں 1 بجے پیپر لیا جائے گا۔

حیدرآباد: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآبادنےانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات برائے 2022 کا شیڈول جاری کردیا۔

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات2022ء 15جون سے شروع ہو نگے ، صبح کے اوقات میں سائنس گروپ اور دوپہر کو جنرل سائنس گروپ کے امتحانات ہو نگے ۔

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام 10اضلاع مٹیاری ،حیدرآباد ، دادو ،بے نظیر آباد، جام شورو ، ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین ، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں امتحانات کا آغاز بدھ15جون سے ہو گاجبکہ اختتام پیر4جولائی کو ہوگا

جبکہ دوسری جانب بارہویں جماعت کے امتحانی فارم وصول کا سلسلہ جاری ہے جو آج (اتوار )کو بھی بورڈ سے منسلک یوبی ایل کی برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ30مئی ہے ۔

لاہور: کتابوں کی عدم موجودگی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کاکام تیار کرنےمیں مشکلات کاسامنا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کاکام دینے کی ہدایت کی گئی ہےمگر نئی کلاسز کےلئے کتابیں ہی نہیں ملیں ۔لاہو ر کے سرکاری اسکولو ں میں زیر تعلیم طلبا کے لئے 36لاکھ نئی کتابیں فوری طورپر درکار ہیں۔

تاحال کسی اسکول میں طلبا کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جاسکیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گرمی کی چھٹیوں کاہوم ورک 31 مئی سے قبل تیار کرنے کوکہاگیا ہے ۔اساتذہ کاکہناہے کہ بغیر کتابوں کے بچے ہوم ورک کیسے کریں گے؟ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نئی کتابوں کی فراہمی کو فوری یقینی بنائے