منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہےجس کے بعد اب شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

خیال رہےکہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے چٹاگانگ میں کھیلاجائےگا۔

لاہور: شاہد آفریدی نےپاکستان جونیئر لیگ کی فرنچائز ٹیم خریدنے کی خواہش ظاہرکردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جونیئرلیگ میں فرنچائز ٹیم خریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔شاہد آفریدی نے بیان میں کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم خریدنے کا ارادہ تو ہے مگر یہ کام اکیلا نہیں کر سکتا ابھی قیمت کا بھی اندازہ نہیں۔ اس سلسلے میں ایک دو اداروں سے بات چیت چل رہی ہے ان کی معاونت سے اس پلان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر لیگ سے نہ صرف انڈر19 کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ ان کی مالی معاونت بھی ہوگی۔ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ کوچنگ جونیئر سطح پرہونا چاہیے۔

سینئرز کو صرف مینجمنٹ اور مناسب رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جونیئرز کے لیے کام کرنا بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

اسلام آباد:ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنےآنےکےبعد وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔

این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔

کراچی: کراچی میٹرک بورڈ نے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق امتحانات17 مئی سے امتحانات شروع ہوں گے۔چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے 17 مئی سے امتحان شروع ہوں گے جبکہ دسویں جماعت کے 18 مئی سے امتحان لئے جائیں گے۔سالانہ امتحانات 4 جون تک جاری رہیں گے۔

امتحان میں 2 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ چند روز میں مکمل امتحانی تفصیلات جاری کر دی جائے گی۔

گزشتہ دو سالوں کے درمیان کورونا وبا کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے طلبا و طالبات کو بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا تھا

 

ریاض : سعودی عرب میں چارروزہ بین الاقوامی تعلیمی نمائش کاآغازہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں 8مئی سےشروع ہونے والا تعلیمی نمائش 11مئی تک جاری رہےگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں کل سے شروع ہونیوالی بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں ، نجی اسکولوں،یونیورسٹیز، کالجز، انسٹی ٹیوٹس ملکی و بین الاقوامی ریسرچ اداروں کےا سٹالز ہوں گے۔

علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور امدادی خدمات پیش کرنے والی کمپنیاں اور ٹریننگ سینٹرز بھی اپنے سٹالز لگائیں گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس نمائش کا بڑا مقصد تعلیم کے شعبے کوسہولتیں فراہم کرنے والے اداروں ، کمپنیوں اور ماہرین کے بڑے طبقے سے روابط پیدا کرنا ہے، نمائش بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کمپنیوں اور اداروں کو نئے مواقع سے متعارف کرائے گی، اس میں 110مقامی اور 152بین الاقوامی ادارے شریک ہوں گے۔

نمائش میں وزارت تعلیم کے عہدیدار، سرکاری و نجی جامعات کے سربراہ، دنیا بھر سے تعلیمی امور کے ماہرین اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ لگانے والے شریک ہوں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس دوران سندھ پولیس کے دستے کی جانب سے چینی اساتذہ کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، قریبی گلیوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے جبکہ گلیاں قناطیں لگا کر بند کی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں وین میں سوار تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے

وین چینی زبان سکھانے پر مامور اساتذہ کو لے کر واپس جارہی تھی کہ موڑ پر گھات لگائے کھڑی خاتون حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا۔

خوفناک دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی، حملے میں ایک چینی اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

لائپزگ: جرمنی کے ایک اسکول میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب امتحانات کے انعقاد کے لیے فائرفائٹنگ کے محکمے سے فوری مدد مانگی گئی۔

مغربی جرمنی کے شہر بوخوقلٹ کے فائرفائٹنگ ڈپارٹمنٹ کو ایک ہائی اسکول سے فون کال موصول ہوئی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ بچے امتحان دینے کے لیے جمع ہوچکے ہیں اور جس دراز میں پرچے رکھے ہیں وہ کسی خرابی کی بنا پر کھل نہیں رہا۔

فون سننے کے بعد فائرفائٹراہلکار فوری طورپر اسکول پہنچا اورتمام ضروری آلات سے فوری طور پر سیف کھولا جس میں امتحانی پرچے تھے۔ اس کے بعد اساتذہ نے تمام پرچے نکال کر بچوں میں تقسیم کئے اور یوں امتحانات کا انعقاد ممکن ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’ فائر فائٹنگ شعبے کی بروقت کارروائی کے باوجود بھی امتحان ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، جس کے باعث ہم بوخولٹ فائرڈپارٹمنٹ کے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور تمام اساتذہ نے فائرڈپارٹمنٹ کو سراہا جبکہ بچوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےنویں اوردسویں جماعت ریگولروپرائیوٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈآج سے جاری ہونگے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عمران طارق نے 9مئی سے سالانہ امتحانات 2022ء جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پرائیویٹ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 12 مئی کے بعد فیس چالان کی سلپ دکھا کر متعلقہ سیکشن سے ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) کی گزشتہ میٹنگ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو اسپورٹس ایئر 2022-23 کیلئے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی (IBSC) کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور: پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نےاسکولوں میں پرائمری اورمڈل جماعت کےلارج اسکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئےترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں لارج اسکیل اسسمنٹ کا امتحان رواں ہفتہ میں لیا جانا تھا تاہم اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔ 26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا، اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ہے۔