بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈ مینجمنٹ سائنسز کےتحت سالانہ رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں طلبا و طالبات نے موسیقی کا سرُ سجایا اور ڈرامے پیش کئے۔

اس موقع پر ریکٹر آواز انسٹیٹیوٹ سلیم شہزاد نے طلبا و طالبات کےٹیلنٹ کو خوب سراہاانکا کہنا تھا کہ ایسی تقریب کا اہتمام ہونا چاہیئےتاکہ نوجوان اپنے ٹیلنٹ کااظہار کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کی جانب سے پیش کئے گئے گیت اور ڈراموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ بھی ایسی تقریب منعقد کی جائے جس میں انہیں مزید ٹیلنٹ دکھانے کاموقع میسر ہو۔

اس تقریب میں فارغ التحصیل طلبا و طالبات کویادگار کے طور پر مختلف ٹائٹل کے ساتھ تحائف دیئے گئے۔

جبکہ اس رنگین شام کو مزید یاد گار بنانے کے لئے قوالی کا اہتمام بھی کیا جس میں نظامی برادرزقوال نے صوفیانہ کلام سے محفل میں چار چاند لگادیئے۔

قوالی کے سُر و سنگیت پر تمام محفل میں شریک شرکاء جھوم اٹھے۔

تقریب کے اختتام پر عشائیے کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت دوسویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی(تمغہ حسن کارکردگی) کی صدارت میں ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جامعہ ترجمان کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ایک جانب جامعہ کے ممتاز سابقہ طالب علم اور سی ای او کمپیوٹرز اینڈ اسٹرکچرز ان کاپوریٹڈ (سی ایس آئی)امریکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ کی جامعہ کے کاوشوں کو سراہا گیاجب کہ دوسری جانب اسپیشل سلیکشن بورڈ کے تحت تین میریٹوریس پروفیسرز کی منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے انجینئر اشرف حبیب اللہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پروجیکٹ کے تحت 106کلوواٹ سولر سسٹم جس کی مالیت11.25 ملین ہے، سولر سسٹم کی جامعہ میں انسٹالیشن کروائی جب کہ 100کلو واٹ کا سولر پروجیکٹ جس کی مالیت 13.5 ملین ہے ابھی جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ انجینئر اشرف حبیب اللہ نے ایک لاکھ ڈالرز کی اسکالرشپس بھی طالب علموں کے لیے فنڈ کیں جن کی مالیت تقریباً 18ملین ہے

اس اجلاس میں اسپیشل سیلکشن بورڈ کے تحت تین پروفیسرز پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی شاہ(مرحوم) اور پروفیسرڈاکٹر مسعود رفیع کو”میریٹوریس پروفیسر‘‘کا درجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

دو سویں اس سینڈیکیٹ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مبشر خان کوکمپیوٹر سسٹم اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سینڈیکٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سمیت معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،کنوینر سینڈیکیٹ /رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی ، نمایندہ ایچ ای سی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت، نمائندہ ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر کیو مغل، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پرفیسر ڈاکٹر نعمان احمد(تمغہ امتیاز)، پروفیسر ڈاکٹر سعد احمد قاضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا مہدی پرنسپل تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ پروسیس انجینئرنگ اورڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، سندھ حکومت کی نمائندہ مسز نائلہ ملک، عزیز لطیف جمال چیئرمین حسین ابراہیم فاؤنڈیشن(آن لائن)، مفتی محمد نجیب نمائندہ حکومت سندھ، نمائندہ حکومت سندھ فرحت عادل، پنجوانی فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کی چیئر پرسن مسز نادرہ پنجوانی، نمائندہ حکومت سندھ مس ایوا کاؤسجی، پروفیسر ڈاکٹر شعیب زیدی ڈائریکٹرعثمان انسٹی ٹیوٹ، ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اطہر حسین میرانی، ڈائریکٹر فنانس سجیر الدین، ڈاکٹر محمد واصف سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اسلام آباد:ملک بھرمیں رمضان المبارک کے پہلےعشرےکےدوران موسم شدیدگرم رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے 10دنوں کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے

اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ،وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو گلیات، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، مری ا ور کشمیر میں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی، تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

لاہور:  وزیر تعلیم مراد راس نےمستعفی ہونےکی زیر ِگردش خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومتی سطح پر تبدیلی کے نعد وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی مستعفی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کی وزیر تعلیم نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ایسی خبریں جعلی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ ، جنہوں نے مجھ سے غیر قانونی کاموں کی درخواستیں کی وہ لوگ مجھ سے اپنا کام نہیں کروا سکے، وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے۔

لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھرمیں میٹرک سائنس کے بعد انٹر سائنس کے امتحانات بھی پرائیویٹ دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر عملدرآمد آئندہ تعلیمی سال 2023ء سے شروع کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے ایف ایس سی کے امتحانی نظامی میں تبدیلی لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تاہم ایف ایس سی پرائیویٹ سطح پر امتحان دینے والے امیدواروں کو تعلیمی بورڈ سے منسلک کسی بھی تعلیمی ادارے کا پریکٹیکل سرٹیفکیٹ ہمراہ درخواست منسلک کرنا لازم ہوگا۔

لاہور: ویسٹ انڈیزاورپاکستان کے درمیان ون ڈےانٹرنیشنل سیریزکےشیڈول جاری کردیا گیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے باعث بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی اور اس وقت یہ ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔

آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرزکا درجہ حاصل ہے۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی لاہور نے سالانہ امتحانات برائے2022 کاشیڈول جاری کردیا۔

جامعہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی سال اول و دوم ،تین سالہ ایل ایل بی پارٹ ون اورٹو سپلیمنٹری پارٹ تھری، پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون ، ٹو، تھری، فوراور فائیو سپلیمنٹری امتحانات 2021کا آغاز 11مئی سے ہوگا،

جبکہ بی ایس سی پارٹ سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات 27جولائی اور ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو، بی کام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 25اگست سے شروع ہونگے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : معروف سرچ انجن گوگل پرصارفین جلد ہی گوگل کےذریعے ڈاکٹر سے اپنی اپائنٹمنٹ لےسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہےکہ وہ ایک نئے سرچ فیچر کا تجربہ کرے گا جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے آسانی سے اپنے ڈاکٹر سےاپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے دوسرے سالانہ ہیلتھ ایونٹ’ دی چیک اپ‘ کے دوران اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر اب بھی تیار ہو رہا ہے تاہم گوگل جلد ہی یہ سہولت پورے امریکا میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

اس کے علاوہ گوگل نے عالمی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اقدامات پر تحقیق کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

کمپنی نے اپنی الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق کے لیے نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل اس بات پر بھی تحقیق کر رہا ہے کہ آنکھوں کی تصاویر مختلف طبی حالات کی شناخت میں کس طرح مدد کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے کے داخلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے دوسرے مرحلے کے داخلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔

جن پروگرامز میں داخلے جاری رہیں گے ان میں ایم اے/ایم ایس سی/ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز/بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی کام(ایسو سی ایٹ ڈگری), چارسالہ بی بی اے، چار سالہ بی ایس پروگرامز اور سرٹیفیکٹ کورسز کے علاوہ تربہت اساتذہ پروگرامز (ایک سالہ ایم ایڈ،ڈیڑھ /ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز) بھی شامل ہیں۔

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے اوپننگ بلےبازفخرزمان کاکہناہےکہ آسٹریلیاکی ٹیم میں بڑے ناموں کےنہ ہونےسےپاکستان کوفائدہ ضرورہوسکتا ہے۔

انہوں نےتمام وائٹ بال سیریز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئےفخر زمان نے کہا کہ خوشی ہےکہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے،

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے،مہمان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔

پچز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے جو پچز تیار کی گئی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، لاہور میں پچز پر رنز اچھے بنتے ہیں اور 300 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔