بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمدپر مقامی ہوٹل کی لابی میں عملےنے مہمان کھلاڑیوں کا مختلف پیغامات کے ساتھ شاندار اور منفرد استقبال کیا۔

لابی میں کپتان پیٹ کمنز،اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے لیے پیغامات درج تھے جنہیں پڑھ کر خود مہمان کرکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
چاروں کرکٹرز کی جانب سے اپنے نام کے پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے۔

آسٹریلوی ٹیم کا کراچی میں منفرد ویلکم مہمان کرکٹرز کو بھی بھا گیا

کپتان پیٹ کمنز کے لیے درج پیغام میں تھا کہ آپ کی 149 رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے۔

مارنس لبوشین کے لیے جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ کراچی جانتا ہے آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے جس پر کرکٹر نے شہر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے لیے لکھا گیا کہ بابر اعظم کو یہ بات پسند نہیں آئے گی لیکن ہم کراچی میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتے ہیں جس پر کرکٹر نے اس استقبال پر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کا کراچی میں منفرد ویلکم مہمان کرکٹرز کو بھی بھا گیا

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈانس اسٹیپ مقبول ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر سے کراچی میں بھی ایسے اسٹیپس دکھانے کی درخواست کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

سان فرانسسکو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹانےسوشل میڈیاپلیٹ فارم کےڈیسک ٹاپ ورژن میں بہت سی تبدیلیوں کا آغازکردیا ہے۔

اس کی تصدیق ترقی یافتہ ممالک کے بعض صارفین نے کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے فیس بک کا اپ ڈیٹ دیکھا ہے جس میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ دیکھا جاسکتا ہے اور نیوی گیشن کے ٹولز بائیں جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کو لوگوں نے جھنجھٹ قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیس بک کا ری ڈیزائن ٹیسٹ بھی ہے۔

واضح رہے کہ جی میل اور ٹویٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی تمام ٹولز اور ایپ بائیں جانب ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین نے اسے منتشر لے آؤٹ قرار دیا ہےلیکن اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ ٹول پینل پھیل اور سکڑ سکتے ہیں جس سے اسکرین پر ان کی یلغار کم ہوسکتی ہے۔

اب اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہ خبر اب درست ہے کہ میٹا فیس بک کی ظاہری صورت بھی تبدیل کررہا ہے۔

کراچی: وفاقی جامعہ اردونےمعاہداتی /کنڑیکٹ اساتذہ کواچانک فارغ کردیاجسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فارغ کئے گئے اساتذہ ایچ ای سی کی مقرر کردہ معیارپرپورے نہیں اترتےایسے اساتذہ جو ایچ ای اسی کی مقرر کردہ معیارپرپورے نہیں اترتےانہیں تدریس کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جامعہ اردوفارغ کئے گئے اساتذہ کہ جگہ متبادل اساتذہ کی تقرری کےلئےدرخواست بمعہ کوائف و تعلیمی اسناد رجسٹرار کوارسال کریں

کراچی: سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام صنفِ نازک کےخوبصورت روپ‘ کےعنوان سے خواتین محفلِ مشاعرہ کا نعقاد کیا گیا ۔

محفل مشاعرہ میںملک کی ممتاز و نامور شاعرات نے اپنا کلام پیش کیئے۔ مشاعرے میں شاعرات اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ خواتین محفلِ مشاعرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ عورت جس روپ میں بھی ہو قدرت کا حسین تحفہ ہے جس کے بغیر کائنات کی ہر چیز ، بے رنگ، بے رونق و بے کیف ہے ۔ ادب کی ترقی و ترویج میں بھی خواتین قلمکاروں نے ایک اہم و موثر کردار ادا کیا ہے ۔ خواتین نے جو ادب تخلیق کیا ہے اس سے صرفِ نظر ممکن نہیں ۔ ان کا تخلیقی اظہار، ان کے فکر و شعور کا عکاس ہے ۔

مشاعرے میں شریک شاعرات میں حجاب عباسی، فرزانہ صحاب مرزا، انجم عثمان، یاسمین یاس، پروین حیدر، مہر جمالی اورآئرن حیدر شامل تھیں جنھوں نے اپنے عمدہ کلام سے حاضرین کے دل جیت لیے ۔ شاعرات کے کلام میں عہد حاضر کی جھلک، کیفیات کی لہر اور لہجے کی تازگی نمایاں تھی جو ان کے گہر ے سماجی شعور کا آئینہ دارتھا ۔

اختتامِ تقریب پر لائبریرین شاہین عتیق اور ثروت ذولفقار نے مہمان خواتین شعراء کو شیلڈز پیش کیں ۔ اس موقع پر شعبہ لٹریری آرٹ فورم کی کنوینئر پروفیسر نوشابہ صدیقی نے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

پشاور:بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان نےنویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے2022 کےامتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق ریگولرو پرائیویٹ کیلئے جماعت نہم کی امتحانی فیس 1400روپے جو کہ 25مارچ تک جمع کراسکتے ہیں، تاخیر ہونے کے باعث سنگل لیٹ فیس 1900روپےکےساتھ یکم اپریل ، ڈبل داخلہ فیس 2400روپے8اپریل تک اورتین گنا فیس 3400روپےکے ساتھ 12اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں

اسی طرح دسویں جماعت کے ریگولر اور پرائیویٹ تمام گروپس کے امتحانی فیس 1800روپے 25مارچ تک جمع کرا ئی جا سکے گی ۔ تاخیرہونے کی وجہ سےسنگل لیٹ فیس 2300روپے یکم اپریل تک جبکہ ڈبل داخلہ فیس 2800روپے 8اپریل تک اور تین گنا داخلہ فیس 3900روپے جو کہ 12اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی۔

ایس ایس سی (نہم اور دہم(کے سالانہ امتحانات 13مئی 2022ء بروز جمعہ سے منعقد کیے جائیں گے۔

لاہور: پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ نےاپنی سروسزکی ریگولرائزیشن اور تنخواہوں میں کٹوتی واپس لینےکامطالبہ کرنےکےلئے دوسرے روز بھی سول سیکرٹریٹ میں اپنا دھرناجاری رکھا۔

دوروزسےجاری دھرنے کے باوجود حکومت بشمول محکمہ اعلیٰ تعلیم پنجاب کی طرف سے کسی نےکالج اساتذہ سےمذاکرات کے لئے رابطہ نہیں کیا۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات منظورنہ ہونے تک دھرناجاری رکھنے کا اظہار کیاہے۔دھرنے میںپنجاب لیکچرارز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن اور یوتھ لیڈراکیڈمی کے عہدیدار بھی موجود تھے
۔
پنجاب بھرکے سماجی کارکن اور خواتین لیکچرارز نے بھی دھرنے کا دورہ کیا اور مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لال دی بینڈ کے مرکزی گلوکار ڈاکٹر تیمور رحمان نے بھی دھرنےکا دورہ کیا اور اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے پرفار م بھی کیا۔

حیدرآباد:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کلاسزکےسمسٹر بہار2022کے پہلےمرحلےکداخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

حیدرآباد کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر نیاز علی نے گزشتہ روزاعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلوں نے طلبہ کی درخواست پر میٹرک اور انٹر (فیز1 )کے داخلوںکی تاریخ میں21مارچ تک توسیع کی ہے۔

کراچی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی نے گیارہویں جماعت آرٹس اورکامرس گروپ کےسالانہ امتحانی فارم جمع کروانےکااعلان کردیاہے۔

بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے کامرس اور آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند ایسے پرائیویٹ امیدوار جو رجسٹریشن فارم جمع کرواچکے ہیں اپنے امتحانی فارم نارمل فیس کے ساتھ بروز 9مارچ سے بروز پیر 28مارچ 2022ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے مکمل طور پرپُرکر کے17یا زیادہ گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں اور ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے بعد UBLکی کسی بھی برانچ میں امتحانی فیس جمع کروائیں گے۔

طلبہ و طالبات امتحانی فارم اور جمع کردہ فیس کا واؤچر اسی دن یا اگلے دن انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں، طلبہ و طالبات اس مدت میں امتحانی فارم اور جمع کردہ فیس کا واؤچر بورڈ آفس میں جمع نہیں کرواسکے تو انٹربورڈ ذمہ دار نہیں ہوگا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی۔

جو طلباء ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 29مارچ سے بروز بدھ 6اپریل 2022ء تک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 7اپریل سے 14اپریل 2022ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔امتحانی فارم کے ساتھ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پروموشن سرٹیفکیٹ کی فوٹوکاپی یا سابقہ مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ لازمی منسلک کرنا ہوگی۔

کراچی:کراچی انٹربورڈنےحصہ دوم یاحصہ اول ودوم باہم کےسالانہ امتحانات میں شریک ہونےوالےطلباوطالبات کوامتحانی فارم جمع کروانےکی ہدایت کردی۔

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم یا حصہ اول و دوم باہم کے سائنس، کامرس،آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف مارکس/گریڈ، بینیفٹ کیسز،ایڈیشنل سبجیکٹس،شارٹ سبجیکٹس اور ٹی پی (ٹوٹل پیپرز)کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بروزآج سے 28مارچ 2022ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے مکمل طور پر بھرکر 17یا زیادہ گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں اور ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے بعد UBLکی کسی بھی برانچ میں امتحانی فیس جمع کروائیں گے۔

طلبہ و طالبات امتحانی فارم فیس واؤچ کے ساتھ دودن میں انٹربورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں،
ایسےطلباء ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 29مارچ سے 6اپریل 2022ء تک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کیساتھ 7اپریل سے 14اپریل 2022ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

امتحانی فارم کیساتھ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پروموشن سرٹیفکیٹ کی فوٹوکاپی یا سابقہ مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، میٹرک کے سرٹیفکیٹ یا مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ لازمی منسلک کرنا ہوگی۔

یاد رہےطلبہ و طالبات اس مدت میں امتحانی فارم اور جمع کردہ فیس کا واؤچر بورڈ آفس میں جمع نہیں کرواسکے تو انٹربورڈ ذمہ دار نہیں ہوگا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش)، حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کےامتحانی فارمز جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اورہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولزکے امیدوار بغیر کسی فیس کےاپنے امتحانی فارم جبکہ پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے ریگولر امیدوار جو انرولمنٹ فارم جمع کرواچکے ہیں اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 9مارچ سے بروز منگل 15مارچ 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکیں گے۔

پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروزجمعرات 17مارچ 2022ء تک اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی

واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں