بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک: نیوزی لینڈکےکرکٹرویلم ینگ بابراعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں کےدیوانےہوگئے۔

نوٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے ویلیم الیگینڈر ینگ نے بابر اعظم سے بیٹنگ ٹپس لینے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر 29 سالہ ینگ نے بابرا عظم کو میرے بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بہت متاثر ہوں،آپ میرے آئیڈیل اور ہیرو ہیں، میرے فیورٹ بیٹسمین میں بہت ممنون ہوں گا اگر آپ مجھے کچھ بیٹنگ ٹپس دیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے 4اپریل بہ روز پیر کو جامعہ بند رکھنےکااعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہید ذولفقارعلی بھٹو کی برس کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کیا ہے جس کے بعد جامعہ کراچی نے بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

کراچی: حکومتِ سندھ نے 4اپریل کو عام تعطیل کااعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کیا ہے جس کے بعد صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کےجاری نوٹیفکیشن کے بعد جامعہ کراچی نے بھی جامعہ میں چھٹی کااعلان کیا ہے۔

کراچی: ہمدرد یونی ورسٹی کی جانب سے حال ہی میں پاس آئوٹ ہونے والے طلبہ کےلیےایکسپوسینٹرمیں ایک روزہ کریئر فیئر2022ء کا انعقادکیا گیاْ

جس میں سینکڑوں بڑے کارپوریٹ اداروں اورملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے اور ہمدرد یونی ورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے انٹرویو کیے۔

کریئر فیئر کا افتتاح ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد نےکیا ۔ مہمان ِ اعزازی سینٹر عبدالحسیب خان، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور رجسٹرار کلیم احمد غیاث نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ سعدیہ راشد نے منتظمین کو سراہا اور فیئر میں ملک کے نامور کارپوریٹ اداروں کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ملکی معیشت کے بہتری کی جانب گامزن ہونے کی علامت ہے۔ ہمدرد یونی ورسٹی روز اول سے ملک کی ترقی کے لیے بہترین افرادی قوت تیار کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔

کریئر فیئر میں کارپوریٹ، تعلیمی، فیشن، میڈیا، فنانس، بینکنگ، ہیلتھ سیکٹر، فارما سوٹیکل اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے سوسے زائداداروں نے اپنے اسٹال لگائے۔ کریئر فیئر میں نوجوانوں کا جوش نظر آیااور طلبہ کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں افراد نے شرکت کی۔

ہمدرد یونی ورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سید شبیب الحسن نے کہا کہ آج کا ایونٹ ہمدرد کے طلبہ نے منعقد کیا ہے۔ اس ایونٹ کے کامیاب انعقادسے اُن کی قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں کا بہترین اظہار ہوا ہے۔ ہمدرد یونی ورسٹی کارپوریٹ اداروں کو مستقبل کے پروفیشنل لیڈرز فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ اُنہوں نے ایونٹ کے شراکت دار rozee.pk اور ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ سمیت تمام حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ : یونیورسٹی آف بلوچستان اور سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کے طلبہ نےفیکلٹی ممبرزکےہمراہ ہیڈکوارٹرزفرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا۔

یونیورسٹییز کے طلباء اور طالبات کو صوبے میں فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ کے سکیورٹی فرائض کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود اور تعلیمی ترقی کے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفت و شنید کے ایک طویل سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

گفتگو کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی ترقی بالخصوص تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔

آئی جی ایف سی نے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقعوں کے لیے خود کو اہل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل بہت قابل اور ذہین ہے اور وہ اپنی بھرپور محنت اور لگن سے ہی خود کو آگے لیکر جاسکتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے پیش کردہ اسکالرشپس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ طلبہ عصری تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں سکے۔

تقریب کے اختتام پر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے ایف سی کی جانب سے اس معلوماتی دورے کو خوش آئند قراردیتے ہوئےکہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی تعلیمی ترقی اور سماجی خوشحالی میں کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو اسکالرشپ کی فراہمی ،طلبہ کیلئے اسٹڈی ٹورز اور سپورٹس مقابلوں کا انعقاد پاک فوج اور فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی تعلیم دوستی اور یہاں کے جوانوں سے محبت کا ثبوت ہے

کراچی: انٹربورڈکراچی کے ناظم امتحانات کےلئےانجینئرانورعلیم خانزادہ راجپوت کوتعینات کردیا گیا۔

انجینئر انور علیم خانزادہ راجپوت کی تعیناتی کا محکمہ بورڈز و جامعات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انجینئر انور علیم خانزادہ راجپوت کو وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے بانی کنٹرولر کا اضافی چارج دیا تھا، جو ایک سال سے زیادہ رہا۔

اس ضمن میں سندھ بھر کے ایگزامینیشن بورڈز میں سب سے پہلے ایس ایم ایس پر طالب علموں کو رزلٹ دینے کے ساتھ ساتھ گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی تلاش کےلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا۔چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا۔

چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

دوسری طرف رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند واضع طورپر نظرآنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے۔

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےصوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارش پر ہائر اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میل اور فیمیل سیکشن اسٹنٹ پروفیسرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر اوراساتذہ کی مستقل بنیادوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔

ہائر ایجوکیشن(میل سیکشن) کے 40 اسٹنٹ پروفیسرز کی ( گریڈ 18 ) سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ، پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالجز اور جوائنٹ ڈائریکٹر( گریڈ 19) کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئ جبکہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ( میل سیکشن) کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر( گریڈ 19) کی ڈائریکٹر (گریڈ20) میں مستقل بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔۔سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ(میل سیکشن) کے 470 ایس ایس ٹی (جنرل، سائنس، ٹیکنیکل) کی (گریڈ 17) میں ترقی اور۔15 سینیر فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ( گریڈ 17 ) 14 سینئر ڈرائنگ ماسٹر( گریڈ 17 ) 14 سینئر عربی ٹیچرز کو ہیڈ ماسٹر(گریڈ 17) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کافیصلہ کیا گیاہے۔

سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (میل سیکشن) کے 258 ایس ایس ٹی(جنرل، سائنس، ٹیکنیکل) (گریڈ 17 )کی سبجیکٹ سپیشلسٹ (گریڈ 17) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے۔

سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ( فیمیل سیکشن) کے 347 ایس ایس ٹی ( جنرل ، سائنس ، ٹیکنیکل) کی ( گریڈ17) میں ترقی
دی گئی،۔11 سینئر فزیکل ٹیچرز ( گریڈ 17 ) 6 سینئر ڈرائنگ مسٹریس ( گریڈ 17) 2 سینئر عربی ٹیچرز کو ہیڈ مسٹریس (گریڈ 17) کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ( فیمیل سیکشن ) کے 163 ایس ایس ٹی ( جنرل ، سائنس ، ٹیکنیکل) (گریڈ 17) کی سبجیکٹ سپیشلسٹ (گریڈ 17 ) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی۔

واضح رہے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مشتمل سمری گزشتہ روز ہی وزیراعلئ سیکریٹریٹ کو موصول ہوئی تھی جسکی منظوری بھی اسی دن دے دی گئی اس سے قبل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری میں مہینوں کی تاخیر ہو جاتی تھی اور سمری کئی مرتبہ مختلف اعتراضات لگا کر واپس کر دی جاتی تھی اس دوران کئی افسر اپنے مقررہ وقت کے دوران ترقی نہ ملنے پر ریٹائیر بھی ہوگی تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا واضع موقف ہے کہ ترقی افسران اور اہلکاروں کا حق ہے جو انہیں بروقت ملنا چاہیئے وزیراعلیٰ نے اس قبل بھی صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر سول سیکرٹریٹ اور مختلف محکموں کے افسران کے گزشتہ دور میں غیر ضروری تاخیر کے شکار پروموشن کیسیز کی فوری منظوری دی تھی جس کو افسران اور ملازمین کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

 

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء عربی،اسلامک اسٹڈیز،میتھمیٹکس اور فلاسفی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول عربی کے امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے،01 طالبعلم کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 10 فیصدرہا۔

اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 628 طلبہ شریک ہوئے،471 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 157 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 75 فیصدرہا۔

میتھمیٹکس کے امتحانات میں 27 طلبہ شریک ہوئے،07 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 20 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 25.93 فیصدرہا۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےرمضان المبارک کے دوران اسکول کے اوقات کارجاری کردیئے

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ بھر میں مارننگ شفٹ کےپرائمری/سیکنڈری اسکولز7:30سے11:30 اور ڈے شفٹ11:45سے2:45بجےتک لگے گا جبکہ جمعۃالمبارک کو 7:30سے10:30تک کلاسزہونگی۔

ہائر سیکنڈری/ایلیمنٹری اسکولزپیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8بجےسے دوپہر1:00بجےاورجمعۃ المبارک صبح 8سےدوپہر12بجےاور شام شفٹ میں پیرسےجمعرات اور ہفتے کو ڈھائی بجے سے5:45 تک کلاسز ہونگی جبکہ جمعۃ المبارک کو2:30بجے سے 5بجے تک سرگرمیاں جاری رہیں گی۔