بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولراورپرائیویٹ کےسالانہ امتحانی فارم سال 2022کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔ یہ فارم28فروری سے 5اپریل 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق6اپریل سےآخری تاریخ گزرنے کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کواتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق ونئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر (100روپے) فی فارم کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے اور بورڈ سے متصل بینکوں سے فارم حاصل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر نے کے بعد وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔

کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کاآغاز آج سے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوچکاہے، ملک بھر کے ساڑھے پچیس سو سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے

اس موقع پر ہزاروں علماء وعالمات امتحانی عمل نگرانی کے فرائض انجام دیں گے، صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔

اضلاع و ڈویژنل سطح پر تربیتی نشستوں سے مرکزی قائدین، صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹیاں فعال کردی گئیں۔

کراچی کے سات اضلاع میں میں مجموعی طور پر تقریبا چالیس ہزار طلباء وطالبات کیلئے ایک سو تریسٹھ163امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں74طلباء اور89 طالبات کیلئے بنائے گئے ہیں۔ طالبات کیلئے وفاق المدارس کی فاضلات اور عالمات کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نےیوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلباء کوجلد از جلد ترنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ "کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن بھی دستیاب ہے،" انہوں نے ایک سیل فون نمبر (+380681734727) بھی فراہم کرتے ہوئے کہا۔
دفترِخارجہ نے ٹرنوپل میں فوکل پرسن ڈاکٹر شہزاد نجم کے رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ یوکرین میں پاکستانی ان سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں: +380632288874، +380979335992۔
"ٹرینیں دفترِخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرینیںکام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے Lviv/ Ternopil تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔ جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلباء کو Ternopil لانے کا کام سونپا ہے۔ "

س

فیر ڈاکٹر نوئل آئی کھوکھر نے تمام طلباء کو ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ انہیں آگے کے انخلاء کے لیے Ternopil لے جایا جا سکے،" اس نے مزید کہا کہ یہاں ایک سہولت مرکز بنایا گیا تھا۔ Lviv ریلوے سٹیشن پر Ternopil اور استقبالیہ پوائنٹ قائم کیا گیا تھا۔

سفارت خانے نے کہا، "پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کیا جائے گا۔" ہینڈ آؤٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری میں پاکستان کے دیگر سفارت خانوں سے قریبی رابطے میں ہے۔تمام مشنز کو وزارت خارجہ، اسلام آباد نے یوکرین سے آنے والے تمام پاکستانی طلباء کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
"سفارت سفارت خانے نے پہلے ہی 35 پاکستانی طلباء کو ٹرنوپل میں اکٹھا کیا ہے اور جلد ہی انہیں وہاں سے نکال لیا جائے گا۔ دیگر پاکستانی طلباء کو ٹرنوپل لے جایا جا رہا ہے اور انہیں جلد از جلد نکال لیا جائے گا۔"

سفارت خانے نے یوکرین میں طلباء پر زور دیا کہ وہ فوکل پرسنز سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں جلد از جلد وہاں سے نکالا جا سکے۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 50ہزارسے زائداساتذہ کونوکری دینےکااعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کے تحت 50 ہزار اساتذہ کو ملازمت کےآرڈردینے کی تقریب ڈیپ چندٹ اوجھا اسکول موسالین لیاری میں منعقد ہوئی

سندھ میں 35ہزار 5سو58 پی ایس ٹی اساتذہ17ہزار5سو84 جے ای ایس ٹی اساتذہ کولیٹر جاری کئے گئے

Image

کراچی میں 8635 ،حیدرآباد میں10ہزار 275 پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیچرزبھرتی ہونگے،سکھرمیں7ہزار 800 اساتذہ کو نوکری دی جائے گی

Image

اساتذہ کے آفر آرڈز دینے کی تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ ،وزیر اطلاعات سعید غنی، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت پی پی پی کی ایم پی اے شازیہ کریم، پیپلز یوتھ کے صدر جاوید نایاب لغاری اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے

کراچی : وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نےانجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے تحت ایچ ای سی کی پالیسیوں کے جامعات و اساتذہ پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عہدہ سنبھالنےکےبعد میری ترجیع یہی تھی کہ اعلیٰ اورمعیار ی تعلیم دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی تعلیم طلبہ کا بنیادی حق ہے مگر انہیں یہ حق نہیں مل رہا۔ میں طلبہ یونین کی بحالی چاہتا تھاجب میں نے کوشش کی تو مخالفت کی گئی اور مجھے کہا گیا کہ طلبہ یونین کی حمایت نہ کریں۔ پیپلیز پارٹی نے سندھ میں بحالی کرکے اچھا کام کیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اکیڈمک آزادی کے بغیر جامعات چل نہیں سکتیں چناچہ ہمیں سچ بولنا اور بتانا چاہیے۔ جامعات میں غیر تدریسی اسٹاف زیادہ ہے بعض میں تو ایک استاد پر سات غیر تدریسی عملہ ہے جس کی وجہ غیر تدریسی چیزوں پر پیسہ زیادہ خرچ ہوتا ہے جامعات کو خودمختار رہنا چاہیے مگر بجٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت جامعات کی درجہ بندی ایک دھوکہ ہے، جھوٹے جنرل بنائے جارہے ہیں اب اس چیز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کے وائس چانسلر مجھے بلاتے ہوئے ڈرتے ہیں ان کو خوف ہے کہ بلانے کے نتیجے میں فنڈز بند ہوجائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، خودمختار نجی جامعات ہیں جیسے آغا خان یونیورسٹی یا لمس لاہور، ایک چوتھائی جامعات کو فنڈز کا مسئلہ ہے پورے فنڈز نہیں مل رہے۔

کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن بورڈ نےسکھرویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلرڈاکٹرثمرین حسین کوبطورایگزیکٹیوڈائریکٹرکےلیےمنتخب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی آسامی کے لیے 9 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں سے 8 شریک ہوئے اور ایک امیدوار سابق وائس چانسلر ارشد سلیم انٹرویو کے موقع پر غیر حاضر رہے۔

ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام امیدواروں میں ایچ ای سی کی کمیشن ممبر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انٹرویو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میں سے 79 مارکس حاصل کیے، جس کی بنیاد پر انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کھنڈ رہے جنھوں نے 63 مارکس حاصل کیے۔
واضح رہے کہ ای ڈی کے لیے منعقدہ سلیکشن بورڈ کی منظوری سندھ ایچ ای سی کا کمیشن دے گا۔

سان فرانسسکو: انسٹاگرام نے صارفین کےلیےکم سے کم استعمال کے وقت کو 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کردیا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو گزشتہ دنوں ’وقفہ لینے‘ کی ایک سہولت پیش کی گئی ہے جس کے تحت انہیں پیغام کے ذریعے وقت سے آگاہ کیا جارہا تھا کہ وہ تھوڑا وقفہ لے کر اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے ساتھ وقت کی اہمیت کا بتایا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کی اس سہولت کا مقصد صارفین کو وقت کے ضیاع سے روکنا اور ذہنی الجھنوں سے دور کرنا ہے تاکہ صارف کو ہر تھوڑی دیر میں احساس ہو اور وہ ایپ سے دوری اختیار کر کے اپنے ذہن کو سکون دے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے پہلے کم سے کم 15 منٹ میں پیغام ظاہر ہونے کی سہولت پیش کی تھی جس کو اب بڑھا کر کم سے کم تیس منٹ کردیا گیا ہے۔

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (بی ایس پی ایچ)4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں 80 امیدواروں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق 4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے کل 150 امیدواروں نے درخواستیں دیں جن میں سے 80 اہل امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی، بی ایس پی ایچ کی 50 نشستوں میں سے 45 اوپن میرٹ اور 5 سیلف فنانس کیلئے مختص کی گئی ہیں، ایک گھنٹے پر مشتمل داخلہ ٹیسٹ کا سوال نامہ انگریزی، ریاضی اور معلومات عامہ پر مشتمل تھا۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی عمل اور طلباء کو ملنے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقا م وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہاہےکہ بی ایس پی ایچ پروگرام کا مقصدطلباء کو اعلیٰ معیار کے انڈرگریجویٹ تربیتی پروگرام کے ذریعے صحت عامہ کی دیکھ بھال کیلئے قابل، پرعزم ، ہنر مند اور پیشہ وربنانا ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبا کمیونٹی میںنظام صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔ APPNA

انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ انصاری بیگ نے کہا کہ APPNA انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا BSPH پروگرام طلباء کو حقیقی دنیا کا تجربہ فراہم کرتا ہے اورانہیں اپنی تحقیقی صلاحیت کو بڑھانے اور پریکٹس و سروس کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز ہفتے کو لیے جائیں گے اور آئندہ ہفتے نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔

کراچی : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےشعبہ مرکزِمشاورت ورہنمائی کےزیرِاہتمام پانچویں جاب فیئر2022 تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شہر کی 140 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کی اور طلباء کوملازمتوں کے حصول میں مدد، رہنمائی اور دیگر ضروری معلومات اورسہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد سلمان اسلم نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ جاب فیئر کا افتتاح کیا ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی، کاٹی کے صدر محمد سلمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاب فیئر، طلباء کی رہنمائی کے علاوہ ملازمت کے لیے اپنے آپ کو موزوں بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیںدوسری طرف ملازمت کے خواہشمند افراد کو جاب فیئر کے توسط سے صنعتی و کاروباری اداروں سے ملنے اور انھیں اپنی مہارت اور قابلیت و صلاحیت سے آگاہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ جاب فیئر ایک ایساپلیٹ فارم ہے جو صنعتی و کاروباری اداروں اور طلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے فورم طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہجاب فیئر کسی بھی کمپنی کے لیے تعلقات عامہ کا کام کرتی ہے ۔انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اوراس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے صنعتی اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بارے میں بتائیں اور انھیں قائل کریں ۔

جاب فیئر میں رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل،مرکز مشاورت و رہنمائی کے کنوینئر سراج خلجی سمیت، کاٹی کے ممبران، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور: لاہور قلندرزکےاوپنرفخرزمان نےکراچی کنگزکےکپتان بابراعظم کاریکارڈتوڑدیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز یا اس سے زائد رنز اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔

ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔ رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔

فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے۔