بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی سے الحاق ملنے کے بعد گورنمنٹ کامرس کالج مارننگ نے طلباء وطالبات کیلئے مشترکہ بی بی اے اور بی ایس کامرس میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔

دونوں پروگرام میں داخلے اوپن میرٹ پر ٹیسٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ داخلہ ٹیسٹ انگریزی ، حساب اور معلومات عامہ سے لیا جائے گا ۔ داخلہ فارم حاصل اور جمع کروانے کی آخری تاریخ 5مارچ ہے جبکہ ٹیسٹ منعقدکرانے کی تاریخ 12مارچ ہےاور میرٹ لسٹ میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اجراء 15 مارچ کو کیا جائے گا ۔

کالج انتظامیہ کے مطابق بی بی اے میں 50سیٹس اور بی ایس کامرس میں 50 محدود اسیٹس پر یہ ایڈمیشن کیئے جارہے ہیں۔ اس طرح پورے صوبے میں پہلی مرتبہ کسی سرکاری کالج کو یہ اعزاز حاصل ہورہاہے ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےجامعہ کل بند کرنےکااعلان کیاہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ اردو کراچی اسلام آباد کیمپس میں شبِ معراج کے حوالے سے عام تعطیل رہیں گی۔

سان فرانسسکو: گوگل نے واٹس ایپ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پرانی ایپ ہینگ آؤٹ کو اپ گریڈ کر کے گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل ورک اسپیس صارفین کے لیے ہینگ آؤٹس کو گوگل چیٹ پر 22 مارچ تک منتقل کردیا جائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ سیٹنگز کے آپشن میں جاکر گوگل چیٹ کو منتخب کرلیں، جس کے بعد انہیں جی میل کے استعمال کے ساتھ چیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ گوگل کا کہنا تھا کہ ہے صارفین ہینگ آؤٹس کی ویب سائٹ  Hangouts.google.com  کے ذریعے بھی چیٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈومین اپ گریڈ ہونے کے بعد جن موبائل فونز میں ہینگ آؤٹس ایپلی کیشن موجود ہے انہیں اپ ڈیٹ بھیجی جائے گی جبکہ باقی صارفین کو ای میل کے ذریعے نئی سروس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے بتایا کہ گوگل نے ہینگ آؤٹ کو جدید انداز سے پیش کیا جائے گا، جہاں چیٹ کے ساتھ سرچ باکس اور جی میل سرچ بھی نظر آئے گا جبکہ اسے موبائل فون کے علاوہ ویب ورژن یا براؤزر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

لاہور : پنجاب کے3تعلیمی بورڈ کےتحت پنجاب پولیس میں بھرتی کےلئےتحریری امتحانات کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق پنجاب پولیس میں لیڈی کانسٹیبل ،پنجاب ہائی وے پیڑول ،اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ٹیلی کمیونیکشن پنجاب وائرلیس آپریڑ اور موٹ ٹرانسپورٹ پنجاب کی بھرتی کےلیے فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواران کا تحریری امتحان13 مارچ2022کو بورڈ آفس انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،لاہور ،گجرانوالہ اور بہاولپور کے زیر اہتمام کیا جائے گا ۔

شیڈول کے مطابق سرگودھا ،ساہیوال ، اور لاہور ڈویژن کے امیدواران کے امتحان لاہور ، ڈیرہ غازی خان ،ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے امیدواران کے بہاولپور ،راولپنڈی ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے امیدواران کے امتحان گوجرانوالہ میں ہونگے

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کاانتخاب کرلیاجس کاکپتان وکٹ کیپر بیٹرمحمدرضوان کومقررکیاگیاہے۔

پلیئر آف پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان میں شاہین آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں جب کہ پشاور زلمی کے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےنسیم شاہ بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

 

کراچی : کل یکم مارچ کو شب معراج کے پیش نظرصوبےمیں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری کاکہنا ہے کہ یکم مارچ کو شب معراج کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے طئے کردہ سالانہ سرکاری چھٹیوں کی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بھی دےدی گئی تھی۔

بنگلور: کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نےمسلم طالبات کوحجاب پہننےپرکالج سےباہر نکال دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعدآج گئےرات خصوصی طیارے سےپاکستان پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعدآمدپرپاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

2 روزتک آسٹریلوی ٹیم بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز،مچل اسٹارک ، مارنوس لبوشین، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی رنر اپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہے ان مقابلوں میں ایک میچ لاہور قندرز اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے فائنل میں صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی متوقع آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ مہمان خصوصی کی طرف سے میچ کے اختتام پر مختصر خطاب کی بھی اطلاعات ہیں۔

پی سی بی حکام اور ضلعی انتظامیہ ہر پہلو سے تسلی بخش انتظامات کرنے کے لیے سارا دن کوشاں رہی۔ فائنل کو یادگار بنانے کے لیے پی سی بی نے دوسرے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیے ہیں جن میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ شامل ہے،بارش نے رنگ میں بھنگ نہ ڈالا تو مشروب ساز ادارے کے تعاون سے پی ایس ایل ٹرافی کو اچھوتے انداز سے گراؤنڈ میں لانے کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔

فائنل میچ کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی،سیکیورٹی کے لیے 8 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے “ایکسپریس “سے گفتگو میں بتایا کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت،حساس ایریاز میں عارضی ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔

ایس پی سیکیورٹی راشد ہدایت نے کہا کہ شہریوں کو چیکنگ اور واک تھرو گیٹس سے گزرنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ میچ کے دوران تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی صرف ٹیموں کی موومنٹ کے درمیان بند کیا جائے گا، جونہی ٹیم گزر جائے گی فوری ٹریفک کا نظام بحال ہوگا۔