بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اوٹاوا: کینیڈین سائنسدانوں نے دریافت کیا ہےکہ اعلیٰ تعلیم کےساتھ ساتھ کسی زبان پرخصوصی مہارت حاصل کرنےوالےافراد کےلیے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف واٹرلُو، کینیڈا میں پروفیسر ڈاکٹر سوزین ٹیاس کی قیادت میں کی گئی ہے جس میں ’’نن اسٹڈی‘‘ (Nun study) کہلانے والے ایک طویل اور وسیع مطالعے سے حاصل شدہ معلومات سے استفادہ کیا گیا، جس کا آغاز 1986 میں ہوا تھا۔

اس تحقیقی مطالعے میں ’’اسکول سسٹرز آف نوٹرے ڈیم‘‘ کی 678 خواتین راہبائیں (nuns) بطور رضاکار شریک تھیں جن کی عمریں (مطالعے کے آغاز پر) کم از کم 75 سال تھیں۔ (2017 تک ان میں سے صرف تین سسٹرز ہی زندہ رہ گئی تھیں۔)

ڈاکٹر سوزین اور ان کے ساتھیوں نے ’’نن اسٹڈی‘‘ میں شریک، ایسی 472 سسٹرز کی طبّی معلومات کا جائزہ لیا کہ جن میں ڈیمنشیا سے پہلے کی علامت ’’ایم سی آئی‘‘ (MCI) ظاہر ہوچکی تھی، یعنی ان کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے لگی تھی

ریسرچ جرنل ’’نیورولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ صحیح معنوں میں حاصل کی گئی اعلیٰ تعلیم اور پوری لگن سے سیکھا گیا ہنر نہ صرف مادّی طور پر ہمارے لیے بہتر ہیں بلکہ یہ ہمارے دماغ کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور کئی نفسیاتی و ذہنی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال اسی طرح کی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ جو لوگ کم عمری سے تعلیم حاصل کرنا شروع کردیتے ہیں اور بڑے ہو کر پیچیدہ مہارت والے پیشے اختیار کرتے ہیں، انہیں ڈیمنشیا کا خطرہ دوسروں کی نسبت کم ہوتا ہے۔

 

اسلام آباد: ملک بھر میں آج تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار سے جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پہنچ سکتاہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے، منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین،ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج اور کل بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلر زآف ڈینٹل سرجری اور بیچلرزآف سائنس ان نرسنگ کےنئے طلبا و طالبات کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بی ڈی ایس کے طلبا کی حلف برداری رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کی قیادت میں ہوئی۔

وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے بی ڈی ایس اور بی ایس این کے نئے طلباءکیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئے طالب علموں کے لئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار کے حامل اس ادارے سے حصولِ علم و تحقیق کے لئے وابستہ ہوئے ، یہاں طلبا کو بہترین ، جدید اور عالمی معیار کی طبی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے طلبا وطالبات کو یقین دہانی کراوئی کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح نرسنگ اور ڈینٹل کے طلباء کے لیے نشستوںمیں اضافہ اورسندھ میں دونوں پروگرامز کے لیے تربیتی مواقع کو بڑھانا ہے۔

پرنسپل سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز پروفیسر زبیر عباسی نے بی ڈی ایس پروگرام میں داخلہ لینے پر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی طبی تعلیم کے دوران محنت و لگن سےپڑھائی کریں ا ور ملک بالخصوص اس شہرو صوبے کیلئے تعمیری کردار اداکریں۔

انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی پرنسپل روزینہ جلال الدین نے تعارفی تقریب میں نئے طلبا کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہاکہ صحت کے اہم امور کے بارے میں عوام کی رہنمائی اور امراض کی انتہائی درست تشخیص کو یقینی بنانے کیلئے نرسوں کا صحت عامہ کے تحفظ میں کردارانتہائی اہم ہے

استقبالیہ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر شاہد نے نرسنگ کے موجودہ بیچ کی طالبات کو اکیڈمک ایکسیلنس کے سرٹیفکیٹ پیش کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

استقبالیہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول ، رجسٹرارڈاکٹر اعظم خان، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی قیادت بشمول ڈین ایس آئی او ایچ ایس پروفیسر یاور علی عابدی،پرنسپل پروفیسر زبیر احمد عباسی، پرنسپل آئی او این روزینہ جلال الدین،فیکلٹی ارکان اوردیگر موجود تھے۔

راولپنڈی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3 فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آکر بہتر کر سکتے ہیں، ایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھائی، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، سکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہوگی۔

راولپنڈی: راولپنڈی میں بارش کےباعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کاآخری پریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

پنجاب : وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمینٹیشن یونٹ  میں ایک ان ہاؤس ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے، جس میں 11 محکموں کو ایک چھت کے نیچے لایا گیا ہے۔"یہ ڈیٹا سینٹر شفافیت لائے گا اور پریشانی سے پاک فیصلے کرنے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کی 12 ملین دستاویزات کو اسکین کیا ہےاور اس سے محکمہ تعلیم کو پیپر لیس بنانے میں مدد ملے گی۔ہم نے پہلے ہی ٹرانسفر اور ریٹائرمنٹ کا عمل آن لائن کر دیا ہے۔ اس سے قبل خواتین اساتذہ کو ان کے تبادلوں پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

انہوں نے صوبے میں آن لائن اساتذہ کے تربیتی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بہتر استاد اسکولوں کا بہتر معیار بنانے میں ان کی مدد کرے گا۔

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم میں 15ہزاربھرتیوں کا اعلان کیاہے

محکمہ تعلیم پنجاب میں منعقد ہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں 50 ہزار اساتذہ کی کمی ہے اور وہ اس کمی کو دور کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 15 ہزار بھرتی کریں گے اور ساتھ ہی محکمے میں پیپر لیس میکانزم بھی متعارف کرایا۔

Image

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کی 12 ملین دستاویزات کو اسکین کیا ہے اور اس سے محکمہ تعلیم کو پیپر لیس بنانے میں مدد ملے گی۔

پنجاب : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کےپی ایم آئی یو کے جدید ترین ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کردیا ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈیٹا سنٹر کے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈیجیٹل اقدام کو سراہا۔

ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہم کوشش کر رہے تھے اسے بنانے کی لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ تعلیم کے لیے یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ کے لیےایسا کوئی دیٹا سینٹر بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سینٹر پاکستان کے ٹاپ لیول کا سینٹر ہے جس میں ہمارےڈیپارٹمنٹ کا سارا ڈیٹا ایک جگہ اکھٹا ہوگا اور ایک جگہ بیٹھ کر وہ فیصلے ہوں گے۔ یہ فیصلے اس بنیاد پر ہوں گے کہ کس چیز کی ضرورت ہے اورکیا چیز کرنی چاہیے، کس چیز پر پیسے لگانے چاہیے اور کس چیز پر نہیں لگانے چاہیے، کس چیز کا فائدہ ہوگا اور کس چیز کافائدہ نہیں ہوگا۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈیٹا سینٹر کی وجہ سے شفافیت  آتی ہے اور جو لوگ کرپشن کر تےہیں ان کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ڈیٹا سینٹر کے قیام سے کرپشن میں کمی آئے گی۔

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں سابق سیاسی رہنما ڈاکٹرفاروق ستارصاحب کی آمد ہوئی۔

طلبہ وطالبات نے فاروق ستار نے کے ساتھ کچھ خوشگوار لمحات گزارے۔ان لمحات میں طلبا و طالبا ت کی جانب سے سوالات وجوابات کاسلسلہ منعقد ہوا۔طلبہ وطالبات کی جانب سےکئے گئے ان سے منفرد سوالات اور ڈاکٹر صاحب نےانتہائی احسن اندازکےساتھ نوجوانوں کے جوابات دئیے۔

طلبہ وطالبات نے ملکی و سیاسی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جرائم سے متعلق سوالات بھی کیے جس میں طلبہ نے خوف وہراسگی کی شکایت ظاہر کی اور ماضی کے حالات کو مدنظررکھتے ہوئےآئندہ ہونے والےالیکشنزکے حوالےسے رائے مانگی اور یہ اعتراض بھی کیا کہ نوجوانوں سے ووٹ حاصل کرنےکے بعدان کےووٹ کو کیوں اہمیت نہیں دی جاتی جبکہ بعض طلبہ کا یہ بھی سوال تھا کہ اس بڑھتی مہنگائی میں نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کی تعلیم اورکمائی کے ذریعے کیسے بہتر بنایا جائےگا جسکاڈاکٹرفاروق ستار نےخوش اسلوبی سے جوابات دئیے۔

دلچسپ گفتگو کے دوران انہوں نےاس بات کااعتراف بھی کیا کہ وہ کبھی خودکومستقبل کاوزیراعظم دیکھنا ہرگزنہیں چاہتے۔انکا کہنا تھا کہ جودعوےملک کالیڈربننے سےپہلے کیےجاتے ہیں اورپھران وعدوں اورامیدوں کا پاس نہ رکھا جائےتویہ ایک غیرمنصفانہ عمل ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں میں سےہی آئندہ کاوزیراعظم پاکستان دیکھنا چاہتےہیں جو نڈر ہو اور یکسانیت کے ساتھ ہررنگ نسل کے حقوق کاخیال رکھ سکے۔

جبکہ طلبہ وطالبات کاکہنا تھا کہ انہیںڈاکٹر فاروق ستارسےملاقا ت کر کے بیحد خوشی ہوئی اور وہ ڈاکٹرصاحب کی شخصیت اور اخلاق سے بہت متاثرہوئے اور جس طرح فاروق ستار ینگ مئیر بنے تھے ،نوجوان انہیںاپنےلیے ایک مثالی شخصیت مانتے ہیں۔بعدازاں فارق ستار نے طلبا و طالبات کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 

کراچی: سرسید یونیورسٹی کےشعبہ مرکزمشاورت ورہنمائی کےزیرِ اہتمام تھیلسیمیا سےآگاہی کےایک روزہ سیمینارکاانعقادکیا گیا۔

تقریب میں بطور مہمان ِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اہلیہ ریما اسماعیل نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی محترمہ ریما اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تھیلسیمیا کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس مرض کے پھیلاءو کی بنیادی وجہ آگاہی کا فقدان ہے ۔ایشیاء کے ممالک میں یہ مرض زیادہ پھیلا ہواہے

انہوں نےبتایا کہ پاکستان میں لگ بھگ ایک لاکھ سے زائد تھیلسیمیا کے مریض موجود ہیں اورہر سال پاکستان میں پانچ ہزار سے آٹھ ہزار بچے پیدائشی تھیلسیمیا میجر کا شکار ہوتے ہیں ۔ علاج نہ کرانے کی صورت میں زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ یہ مرض دیہی علاقوں بالخصوص بلوچستان میں زیادہ ہے ۔ ایک بچے کے علاج پر دس سے پچیس ہزار کا خرچہ آتا ہے ۔

انھوں نے جامعات میں تھیلسیمیا کی جانچ کولازمی قراردینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے ڈگری کے لیے لازمی شرط کے طور پر لاگو کیاجانا چاہئے ۔ انھوں نے جامعات میں تھیلسیمیا کی اسکریننگ کے لیے کیمپ لگانے کا بھی مشورہ دیا

سرسیدیونیورسٹی کی منظم اور عمدہ پروگرام منعقد کرنے پر گورنر سندھ کی اہلیہ ریما اسماعیل نے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ تھیلسیمیا کی روک تھام اور علاج کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی کی تحریک کو فروغ دیں اور ایسے مریضوں کی علاج تک رسائی میں سہولتیں فراہم کریں تاکہ مرض کا بروقت پتہ لگایا جا سکے

شرکاء میں گائیڈنس سینٹر کے کنوینئر سراج خلجی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، گائیڈنس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل، مدیحہ عادل، ڈاکٹر تابندہ، منیرہ ولی الدین، حُسنہ سرفراز علی سمیت اساتذہ اور طلباء کی ایک کثیرتعدادشامل تھی ۔ تھیلسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد کومنتقل ہوئی ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے ۔ یہ خون میں ہمیوگلوبن کا پیدائشی نقص ہے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ تھیلسیمیا کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام این جی اوز اور متعلقہ اداروں کو حکومت کے اشتراک سے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ایک صحتمند معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

تھیلسیمیا کے شکارتھیلسمین ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین جتین چیلا رام کیولانی نے بھی اس موقع پراپنے تجربات شیئر کئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سیدسرفراز علی نے اظہارِ تشکر پیش کیا ۔

اس موقع پر ایک معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی گئی اور گورنر ہائوس کے ڈاکٹر عبدالمتین انصاری نے بیماری کی علامات اور اس سے بچاءو کے حوالے سے بڑی مفید معلومات فراہم کیں ۔