بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہناہےکہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کوبھی استعمال کریں گے۔

بابراعظم کاورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہےان کوآسان نہیں لے سکتے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ٹف ٹائم دیں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پراعتماد ہوں بھرپورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں۔نسیم شاہ، اظہرعلی اورفواد بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ لمبے عرصے کی کپتانی کا نہیں سوچا اچھا پرفارم کرنا ترجیح ہے،کپتان کا کام پرفارمنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کوبھی استعمال کریں گے۔ بنگلہ دیش والے مومنٹم کولے کرچلیں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم فائنل نہیں صبح وکٹ دیکھ کرفیصلہ کریں گے۔ پیس ضروری ہے لیکن اسپنرز کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی ۔

آسٹریلیا کے مارنوس لےبو شین کی پہلی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لےبو شین کی پہلی اور انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بیٹرز میں نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔

لاہور : آئی سی سی نےون ڈےپلیئرزکی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈےرینکنگ میںبلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن برقرار ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرےاور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے فخر زمان نویں پوزیشن پر برقرار ہیں، پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی بالرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہےجبکہ افغانستان کے راشد خان چار درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

راولپنڈی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیےقومی ٹیم کےبالرنسیم شاہ کوحارث رئوف کی جگہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔

واضح رہےحارث رؤف کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنےپر 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، اظہر علی، فواد عالم، ، محمد وسیم جونیئر،افتخار احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں

لاہور: ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے دین اسلام کے حوالے سے کئی سوالات کیے۔

ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں میچز کے بعد ڈریسنگ روم میں کئی بار انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی اور آسٹریلوی نژاد ٹم ڈیوڈ نے مجھ سے دین اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جس کا میں نے انہیں جواب دیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنے دین پر شرمانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فخر ہونا چاہیے، جب غیر ملکی ہم سے اسلام کے بارے پوچھتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے۔ رضوان نے کہا کہ نماز کے دوران پاؤں پر پڑنے والے نشان کے بارے میں بھی ولی نے سوال کیا، نماز ہم پڑھتے ہیں مگر سکون انہیں ملتا ہے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ قومی ٹیم سے جیت کی امید رکھیں، ہمارے بولرز فیلڈرز میدان میں جان مارتے ہیں اس لیے انہیں برا بھلا بولنے سے گریز کریں اور انکا حوصلہ بڑھائیں۔

رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ نمبر 1 بننے کا سوچتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ آپ نمبر ون بنتے ہیں۔

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ بالرحارث رؤف کوروناکاشکارہوگئے۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم اہم فاسٹ بولر حارث رؤف سے محروم ہوگئی۔ حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،

ان کا راولپنڈی بائیو سیکیور ببل شفٹ ہونے پر رپیڈ اینٹی جن کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹس منفی آئی ہیں۔

قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا، حارث رؤف کا کوویڈ رپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ آج صبح کیا گیا تھا۔

ترجمان میڈیا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، قرنطینہ کے بعد منفی ٹیسٹ آنے پر ان ان کو دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حارث روف سمیت لاہور قلندرز ٹیم ارکان نے کوویڈ کے شکار ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ٹرافی پیش کی تھی۔

اسلام آباد: پاکستان اورآسٹریلیاسیریزکےلئےٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی

ٹرافی کودونوں ممالک کے کرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے مشہورلیگ اسپنرعبدالقادر نے آسٹریلیا کیخلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کراچی بینوکی قیادت میں آسٹریلیا نے1959 پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

 

کراچی: جامعہ کراچی شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سیمینارونمائش 03 مارچ کو ہوگی ۔

شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ونمائش بعنوان: ”سوشل ایکشن پروجیکٹ“ بروز جمعرات 03 مارچ2022 ء کو صبح 10:00 تادوپہر 2:00 بجے شعبہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن رؤف کے مطابق مذکورہ سیمینار ونمائش کا مقصد طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ ملازمت کے حصول کے کوشاں رہنے والوں میں شامل ہونے کے بجائے ملازمت دینے والوں میں شامل ہوسکیں۔

اگرچہ آج پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک اچھی علامت ہے، لیکن ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کے روایتی ملازمت کے ادارے اور طریقے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی سرکاری اور نجی ذریعہ معاش کے حصول میں ناکام ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر معروف نے مزید کہا کہ اس صورت حال میں، ان کو اپنے، اپنے خاندانوں اور ان جیسے بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کے ذریعہ کے طور پر انٹرپرینیورشپ کے ذریعے ایک باوقار ملازمت حاصل کرنے کے قابل بنانا بہت ضروری ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلرناصرہ خاتون کومقررکردیا گیاہے۔

عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سے ہٹاکر ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔

حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو عہدے سےہٹادیا ہے اور ان کی جگہ یونیورسٹی کی سینیئر ترین پروفیسر اور ڈین سائنس ناصرہ خاتون کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔

ناصرہ خاتون کی تقرری تاحکم ثانی کی گئی ہے۔ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی: کراچی میں قائم مدرسہ غزالی کو یونیورسٹی کاچارٹردینےکی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق گلشن معمار میں وسیع و عریض رقبے پر قائم مدرسے کو الغزالی یونیورسٹی کے نام سے چارٹر دینے کے لیے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی نے ہفتے کے روز اس کا دورہ بھی کیا جس کے بعد اب چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی اپنی رپورٹ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن میں منظوری کے لیے پیش کرے گی اور چارٹر کمیٹی کی سفارش اور لاء ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی کے مجوزہ ایکٹ کو منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور ایکٹ کی حتمی منظوری سندھ اسمبلی دے گی۔

چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یونیورسٹی کو چار کلیہ جات (فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایجوکیشن اور فیکلٹی آف لا) کے لیے چارٹر دینے کی سفارش کی جائے گی جس میں بی بی اے، ایم بی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ اور ایل ایل بی کی تعلیم دی جائے گی۔

یونیورسٹی کی فیکلٹی میں اس وقت 18 پی ایچ ڈیز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لائبریری میں 4 ہزار سےزائد کتابیں رکھی گئی ہیں جبکہ شعبہ جاتی سطح پر سیمینار لائبریری اس کے علاوہ ہیں یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم حنیف اور رجسٹرار احسن وقار ہوں گے۔