بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (بوائز) کا آغاز 22فروری 2022ء سےڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختونخوامیں شروع ہوگا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں صرف بورڈ سے الحاق شدہ نہم ودہم جماعت کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے(بوائز) کے ٹرائلز منگل15فروری کو بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد (انٹر بورڈ آفس) میں لئے جائیں گے۔

اسکولوں کے سربراہان اپنے تصدیق شدہ اتھارٹی لیٹر اور طلباء کو مکمل کرکٹ کٹ کے ساتھ لے کر بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد میں 15فروری کی صبح 9:30بجے رپورٹ کریں۔

کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کےتحت دوروزہ بین الاقوامی میڈیاکانفرنس کاآغا ز15 فروری کوہوگا۔

شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب15 فروری2022 ء کو صبح 9:00 بجے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیئرمین سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت اور امریکی اسکالرپروفیسرڈاکٹر لی آرٹزکلیدی خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے دیگر مقررین میں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیمامغل،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس،صدرشعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود شامل ہونگی۔

کانفرنس کی اختتام تقریب 16 فروری 2022 ء کو شام 5:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔اختتامی تقریب سے سیمامغل،پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس اور ڈاکٹر فوزیہ ناز بھی خطاب کریں گی۔

کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم عالمی ویمنزکپ میں شرکت کےلیےنیوزی لینڈپہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ نےکراچی سے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد 10 روزہ قرنطینہ اختیار کرلیا ہےجس کے بعد میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

پاکستان کی 18 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، ایونٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، ایمن انور، فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، منیبہ علی،غلام فاطمہ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)،ٹریولنگ ریزروارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا،8 مارچ کو پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا،11 مارچ کو جنوبی افریقہ، 14 مارچ کو بنگلہ دیش،21 مارچ کو ویسٹ انڈیز ،24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈےرینکنگ جاری کردی ہے۔

جس میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹاپ 20 رینکنگ میں بابر اعظم سمیت تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں فخر زمان 9ویں اور امام الحق 13ویں نمبر پر رہے۔

اگر مجموعی رینکنگ کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،روہت شرما 807 پوائنٹس کےساتھ تیسرے،جنوبی افریقا کے ڈی کوک 783 کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ 779 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

انگلینڈ کے جونی برسٹو، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جنوبی افریقا کے ریسی وان ڈیر ڈوسن، فخر زمان اور جوئے روٹ بالترتیب 6، 7 ، 8، 9 اور دسویں پوزیشن پر رہے

۔ 100 کھلاڑیوں کی رینکنگ میں حارث سہیل 31، عماد وسیم 50، سرفراز احمد 57 اور محمد رضوان 83ویں پوزیشن پر رہے۔

 

کراچی: کراچی کے نوجوان انجینئر نے آٹزم کا شکار بچوں کے لیے روبوٹ تیار کرلیا۔

تیار کردہ روبوٹ آٹزم کا شکار بچوںکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان سے بات چیت کے ذریعے تنہائی دور کرنے کے لیےکار آمد ہوگا

روبوٹ کو حال ہی میں قومی سطح پر ”نیشنل آئیڈیاز بینک“ کے تحت ہونے والے تخلیقی آئیڈیاز کے مقابلوں میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کا بہترین تخلیقی آئیڈیا قرار دیا گیا۔

محمد علی عباس نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 10لاکھ بچے آٹزم کا شکار ہیں
(فوٹو ایکسپریس)

اس حوالے سےصدر مملکت عارف علوی نے تخلیقی آئیڈیا متعارف کرانے والے نوجوان انجینئر محمد علی عباس کو ہیلتھ کٹیگری کے آئیڈیاز کے مقابلے میں اول پوزیشن کی سند کے ساتھ 75ہزار روپے کے نقد انعام سے بھی نوازاہے۔

اس حوالے سے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل محمد علی عباس نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 10لاکھ بچے آٹزم کا شکار ہیں اور ایسے بچوں کے ذہنی اورجسمانی مسائل کے حل کے لیے تربیت یافتہ ماہرین اور عملے کی کمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روبوٹ کی خصوصیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ پاکستان میں آٹزم کے شکار بچوں کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اسپیشل بچوں کے لیے فراہم کیا جاسکے جبکہ آئندہ 4 ماہ میں مکمل پراڈکٹ مارکیٹ میں پیش کی جائیگی۔

محمد علی عباس نے بتایا کہ ابتدا میں آٹزم کا شکار بچوں کے انسٹی ٹیوٹس کو ایسے روبوٹ فراہم کیے جائیں گے، روبوٹ میں کیمرا نصب ہے اور ٹچ سینسرز کے ساتھ الٹراسونک سینسرز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ آٹزم کا شکار بچوں میں چھونے سے متعلق مسائل کو دور کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ روبوٹ مشین لرننگ اور الگورتھم پر کام کرتا ہے ایک موبائل ایپلی کیشن بچوں کا ڈیٹا لے کر روبوٹ سے کنیکٹ ہوگی، روبوٹ آٹزم کا شکار بچوں کے جذبات کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکول سربراہان اوروالدین وڈیوپیغام جاری کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکول سربراہان اور والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف، کینٹین ہر جگہ سماجی فاصلہ رکھیںاور ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

والدین سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ماسک کے بغیر اسکول نہ بھیجیں انہوں نےوڈیو میں واضح پیغام دیاصحت اور تحفظ سےپڑھو اورکامیابی سےہمکنار ہو۔

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کوتعلیمی شعبےکےلیےبجٹ بڑھانےپربھی زوردیاہے۔


پاکستان میں کم آمدن والے طبقے کے لیےایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےبڑا قدم اٹھاتے ہوئے کیش ٹرانسفر پروگرام میں توسیع کی سفارش کی ہے

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان میں تعلیم تک رسائی کےچیلنجز پرجاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم آئینی ذمہ داری ہےاور پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑ 30 لاکھ یعنی 44 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے،

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ اوربلوچستان میں پرائمری تاہائی داخلے کی شرح سب سےکم ہے، سندھ میں اسکول سےباہر بچوں میں 58 فیصد اور صوبہ بلوچستان میں 78 فیصد لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔

برمنگھم: بھارت میں حجاب کی وجہ سے لڑکیوں پر تعلیمی اداروں کےدروازے بند ہونے پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس حوالےسےملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب کی وجہ سے مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہونے کو خوفناک قرار دیاہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر متاثرہ طالبات کا انٹرویو شیئر کیا جو ’کالج ہمیں پڑھائی یا حجاب میں سے کسی ایک چیز کے انتخاب پر مجبور کررہا ہے‘ کے عنوان سے ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’باحجاب لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک عمل ہے، کم یا زیادہ کپڑے پہننے کی صورت میں خواتین کو ایک شے سمجھنے کا رحجان اب بھی موجود ہے۔ بھارت کے حکمران ذہنی پسماندگی ختم کر کے مسلم خواتین کو دیوار کے ساتھ لگانے کے عمل کو فوری روکیں‘۔

اس ٹویٹ پر بھارتی شہری اس قدر آگ بگولہ ہوئے کہ انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر ہی تنقید شروع کردی۔

نئی دہلی: حجاب کیخلاف انتہاپسندی کرناٹک کے بعد دیگرریاستوں میں بھی پھیلنےلگی۔

کرناٹک کےبعد مدھیہ پردیش میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہرپڈوچیری کے ایک اسکول میں حجاب کرنے والی طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے انتہاپسند وزیرتعلیم حجاب کیخلاف زہراگلنے لگے۔ وزیرتعلیم اندرسنگھ پرمرکا کہنا ہے کہ حجاب کواسکول یونیفارم کا حصہ نہیں ہونا چاہئیے۔

جسے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھرمیں پہنے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ حجاب پرپابندی کی پالیسی لانے پرغورکیا جارہا ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

نئی دہلی: حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کودبانے کے لئے کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ اسکول اورکالجزبندکرنےکافیصلہ امن وامان بحال رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کیخلاف گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف 5 طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

انتہاپسندحکام کا کہنا ہے کہ طالبات کواس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملےگی جب تک وہ حجاب اتارکرکالج نہیں آئیں گی۔