بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ساتویں میچ میں دلچسپ مقابلےکےبعدملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے جادوئی گیندوں سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، شان مسعود مین آف کی میچ قرار پائے۔

ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا کیوں کہ کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنر بنائے آؤٹ ہوگئے بعد ازاں شان مسعود نے ٹیم کو لڑکھڑانے سے بچایا اور 58 بالز پر 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 175 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے 28، ریلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز بنائے، اس طرح ملتان کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

جبکہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محض 29 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ احسانی علی کی گری پھر ول اسمڈ بھی چلتے بنے، بعد ازاں کپتان سرفراز نے بین ڈکٹ کے ہمراہ اچھی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی تاہم سرفراز بھی 21 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے ایسے میں افتخار احمد کے چھکے، چوکے بھی کام نہ آئے اور یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑی 19.5 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر محمد حسنین نے 2 جبکہ جیمز فالکنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

کراچی: چانسلر/گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کی جانب سے شہیدذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء،کراچی کے وائس چانسلر کو خط ارسال کردیا گیاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آپ کی آئے دن یونیورسٹی سے غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی کے باعث تدریسی اور انتظامی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں بطور وائس چانسلر تقرری کے بعد سےیونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔مزید یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ 2017-18 کے بعد سے، SZABUL کسی بھی کانووکیشن کا انعقاد کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے طالب علموں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ذمہ داریوں کے عدم ادائیگی کے باوجودوائس چانسلر کی حیثیت میں خطیر رقم تنخواہ کی مد میں وصول کر رہے ہیں

خط میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نےوائس چانسلر سے انکے دورِ حکومت کی کاردگی کی رپورٹ جلدطلب پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے، مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھرگھر مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جب کہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں، بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

خیبرپختونخواہ : تعلیمی اداروں کی بندش کےحوالےسے وزیرتعلیم خیبر پختونخواہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیرتعلیم شاہرام خان کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی گائڈ لائنز کے مطابق اگر کووڈ بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کو بند کرنا پڑاتو 7 دن سے زیادہ مدت کے لئےاسکول بند نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے مزید کہاہے کہ آج سے"اسمارٹ کلوزر" کو نافذ کیا جا رہا ہےایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لازمی لگائیں۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹارآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کوویڈ19 سے صحتیاب ہوگئے۔

ٹیم منیجر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کل ٹیم ہوٹل آ جائیں گے، ٹیم ہوٹل میں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں تین روزہ آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹیم منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ رپورٹ منفی آنے پر وہ 3 فروری کے میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کویڈ19 رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

ان کی جگہ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے حسان خان کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےتمام گروپس کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے فریش اور دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے بروز منگل یکم فروری 2022 ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس،ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر (فریش) امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 28 فروری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر امیدوار جوپہلے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں لیکن دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینا چاہتے ہیں اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 14 فروری 2022ء تک 2100 روپے نارمل فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
پرائیویٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 17 فروری 2022ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ بروز بدھ 16فروری سے 23فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز جمعرات 24فروری سے 3مارچ تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں ایک بار پھر توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، اسپیشل چانس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات اب اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 2 فروری 2022ء تک بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہےایسے تمام طلباء جو کسی ایک مضمون یا دو مضامین میں حصہ اول کا امتحان دیں گے ان کیلئے حصہ دوم کے اسی مضمون یا مضامین کا امتحان دینا ضروری ہوگا۔ طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ سال اول سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم  31جنوری سے 28فروری 2022 ء تک وصول کیے جائیں گے۔

تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

وزارت تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل سکریٹری وزارت تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ازسر نو تشکیل شدہ سلیکشن بورڈ میں دو وفاقی سیکریٹریوں کی نامزدگی مینجمنٹ پوزیشن سکیلز پالیسی، 2020 کے مطابق نہیں ہے۔

مراسلے کے مطابق اس طرح کی سینئر سطح کی نامزدگی صرف ’افسروں کی مجاز اتھارٹی‘ یعنی وزیر اعظم کی پیشگی منظوری سے کی جا سکتی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی منظوری کو رولز آف بزنس، 1973 کے مطابق طلب کیا جانا چاہیے۔

مراسلے کے مطابق مذکورہ قانونی مسائل کو فوری طور پر کمیشن کے نوٹس میں لانے کی ضرورت ہے،لہذا وزارت نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرنے پر زور دیتی ہے۔

کراچی: ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔

ڈیرن سیمی نے فی الحال مصروفیات کے سبب پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کو جوائن نہیں کیا، کرکٹر شعیب ملک نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پرلکھا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، ابھی لیگ کا آغاز ہوا ہے، پرفارمنس میں جلد بہتری آجائےگی۔

اس ایک ٹوئٹ پر ڈیرن سمی نے پہلی بار پی ایس ایل سیون کے حوالے سے اپنے پیغام میں شعیب ملک کا حوصلہ بڑھاتے ہوئےلکھا ہے کہ پریشان بالکل نہں ہونا، پشاور زلمی فائنل میں ہوگی۔