جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بیچ میں ایک نئی راہداری کا افتتاح ہوا

رایداری سے طلباء اور اساتذہ کی آمد ورفت میں سہولت کا باعث ہوگا۔

راہداری کاافتتاح قائم مقام وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پروفیسر شاہد رسول نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ راہداری یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو پورا کرتے ہوئے تمام سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے یہ راہداری یونیورسٹی کے سابق طلباء کے نام منسوب کی۔

اس موقع پر ڈین میڈیسن پروفیسر مسرور احمد، سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور قریشی، چئیر پرسن ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، پرنسپل زبیر عباسی اور کنٹرولر امتحانات انیتا شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام سابق طلباء کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر ملحقہ کالجز ڈاکٹر راحت ناز نے کیا۔سابق طلباء کی نمائندگی پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر مکرم علی اور ڈاکٹر شہاب الدین نے کی۔

مظفر آباد:آزاد کشمیریونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی۔

آزاد کشمیر یونیورسٹی نے ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ایم ایس اور بی ایس شعبوں میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 20اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ 23اکتوبر مقرر کی ہے ۔

قبل ازیں جامعہ میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر تھی ۔

جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کی پہلی میرٹ لسٹ 26اکتوبر ، دوسری میرٹ لسٹ 29اکتوبر اور تیسری میرٹ لسٹ 4نومبر کو آویزاں کی جائیگی جبکہ کلاسوں کا آغاز 8نومبر کو کیا جائیگا۔

لاہور: نئے تعلیمی سال کو 2 ماہ گزرنےکےباوجود سرکاری، نجی ا سکولوں میں درسی کتب کی کمی پوری نہ ہو سکی۔

یکساں نصاب کی کتابوں کی شارٹیج شہر کے سرکاری اسکولوں میں بدستور موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں میں بلخصوص پہلی تا پانچویں کے قاعدے ، اردو ،ریاضی، اور اسلامیات کی کتب شارٹ ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چھٹی تا آٹھویں کی ریاضی ،کمپیوٹراور سائنس کی کتابیں بھی نایاب ہیں ۔

پہلی تا پانچویں یکساں نصاب کی کتب اردو بازار میں قیمتاً بھی میسر نہیں ہیں ۔

اتھارٹیز کی جانب سے ایک ماہ قبل بھی کتابوں کی شارٹیج سامنے آنے کے بعد اضافی کتابوں کی ڈیمانڈٖ بھجوائی گئی تھی جس کے بعد 2 لاکھ مزید کتب پرنٹنگ کیلئے آرڈر پی سی ٹی بی کو دیا گیا تھا ، تاہم وہ کتب ابھی تک سکولوں نہ مل سکی ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ جہاں پانچ کتابیں مانگی تھیں، ان کی جگہ 2 کتابیں ملیں ،بڑی کلاسوں کی کتابیں پوری ہو گئی ہیں۔ صدر ٹیچرز یونین کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کے حکام کاکہنا ہے کہ اضافی کتب کی پرنٹنگ مکمل ہوچکی ہے ، جلد اسکولوں تک کتب پہنچ جائینگی ،نجی اسکولوں کی چند کتابیں لیٹ ہیں جس کی وجہ پبلشرز ہیں ،جنہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات کے باجود وقت پر کتابوں کیلئے این او سی حاصل نہیں کیے ۔

 

کراچی: پاکستان کےمشہورومعروف کامیڈین عمرشریف طویل علالت کےبعد دنیاسےرخصت ہوگئے۔

مشہور و معروف لیجنڈری عمر شریف چند روز قبل علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کیاگیا۔ خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا آج صبح جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلاسز ہوا تھا۔

ایئرایمبولینس کے ذریعے عمرشریف کوجارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگ‘ کے ذریعے علاج کیا جانا تھا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

چند روز قبل عمر شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔

عمر شریف کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کامیڈین کا علاج کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں طارق شہاب نے واشنگٹن میں علاج معالجے کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے تھے اور وہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے، وہ 19 اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےڈاؤیونیورسٹی اسپتال،اوجھا کیمپس میں پبلک سیکٹرکی پہلی گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سیکٹر کی پہلی گاما نائف سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے مفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ یہ ایک بہت مہنگا علاج ہے اور فی شخص کے علاج پر 250000 روپے خرچ ہوتے ہیں اور ایک سال میں تقریباً 500 لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے ، اس لیے صوبائی حکومت اس کا پورا خرچ اٹھائے گی اور مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 400 سے زائد یونٹ نصب ہیں اور یہ پاکستان کے پبلک سیکٹر میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں نصب ہونے والا پہلا گاما نائف ہے جوکہ فخر کی بات ہے۔

نئی قائم کی گئی سہولت سے متعلق انہیں دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گاما نائف ریڈیو سرجری شعاع تھراپی کی ایک درست شکل ہے جس نے دماغی چوٹ کے علاج کیلئے گاما شعاعوں کی شدید شہتیروں پر توجہ دی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کا مفت علاج کریں اور انکی حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیکسل گاما نائف آئیکن کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ دوسرے نظاموں کے مقابلے میں صحت مند دماغی ٹشو کو بچانے کی اس میں اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو ، سیکرٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی ، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی پرو وائس چانسلر ز پروفیسر نصرت شاہ کرتار ڈاوانی ،پروفیسر زرناز واحد رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آ فاق ڈائریکٹر فنانس مجاہد شیخ فیکلٹی اور دیگر موجود تھے۔

 

کراچی: طبی عملے پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک آن لائن تربیتی پروگرام کا افتتاح ہوا .

افتتاحی تقریب میں ہسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹریننگ جے ایس ایم یو کے ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کے مابین 2015سے جاری پروجیکٹ میں اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہے۔

ایپنا انسٹیٹیوٹ کی سربراہ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں کئی اداروں نے مل کر کام کیا ہے اور تربیتی ورکشاپ ملک کے کئی شہروں میں منعقد کی جا چکی ہیں۔ ٹریننگ پروگرام تشدد کی صورت حال سے نمٹنے، مریضوں کے لواحقین سے مناسب رویے اپنانے اور طبی عملے کے حقوق و فرائض پر مشتمل ہے۔

ریڈ کراس کی جانب سے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر میرواعظ نے شرکاء کو ٹریننگ دینے کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا جبکہ حاضرین نے اپنے اپنے اداروں میں اس آن لائن ٹریننگ کو رائج کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب میں لیاقت یونیورسٹی اوف میڈیکل سائنسز پروفیسر بھیکا رام، انڈس ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری، ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عرفان حیدر، اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اکرم سلطان اور دیگر ان نے شرکت کی۔تقریب کے منتظمین لبنیٰ مظہر اور اطہر میمن کے مطابق افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں آن لائن دکھایا گیا.

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسپشل امتحانات برائے2021کےامیدواروں کےلئے بڑااعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ کے تحت خصوصی امتحانات کاانعقاد ایس ایس سی سال اول اور ایچ ایس ایس سی سال اول کےنتائج کے بعدکیا جائیگا۔

خصوصی امتحان تخفیف شدہ سلیبس برائے سالانہ امتحانات کے طرز پرہوگاجبکہ نتائج بھی پروموشن پالیسی کےتحت تیار کئے جائیں گے۔

خصوصی امتحان میں امپروومنٹ، فیل شدہ طلبااور ایسے طلبا جو دوبارہ امتحانات دینے کے خواہشمند ہوں شرکت کے اہل ہونگے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈنےایس ایس سی سال دوم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن کے تحت ایس ایس سی پارٹ 2کے نتائج کااعلان4اکتوبرصبح 11 بجےہوگا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی فیڈرل سکریٹری ایجوکیشن فرحا حامد خان ہونگی۔

راولپنڈی: آل پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن اینڈمینجمنٹ کی قیادت میں کنٹونمنٹ بورڈز کےتحت نجی اسکولوں کےخاتمےپراحتجاج کیاگیا. 

اساتذہ, پرائیوٹ اسکولزتنظیموں نےاسکولزخاتمےکےخلاف شدیدنعرےبازی کی.احتجاج میں طلباوطالبات, اسکولزمالکان اوراساتذہ نےبھرپورشرکت کی 

احتجاج کےدوران اساتذہ اوراسکولزمالکان کاکہناتھاکہ ملک کے42کنٹونمنٹ بورڈز کے 7ہزاراسکولزہیں جس میں 3 لاکھ اساتذہ اور 21لاکھ طلبا و طالبات کامستقبل منسلک ہےاگر اسکولز بندکردیئےگئےتوان سب کامستقبل داؤپرلگ سکتاہے.لہذا اسکولوں کئ بندش کافیصلہ واپس لیاجائے. 

لاہور: پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ کےنتائج تاخیرہونےکےباعث داخلوں میں مشکلات کاخدشہ پیداہوگیاپے. 

تفصیلات کےمطابق پروموشن پالیسی کئ منظوری نہ ہونےکی وجہ سے انٹرسال دوم کےنتائج اعلان نہیں کیاگیاہے جبکہ کوئی بھی حتمی تاریخ کااعلان بھی تاحال نہیں بتائی گئی ہےجسکےبعدخدشہ ہےکہ ڈگری کالجزاورجامعات میں داخلوں میں بھی مشکلات ہوسکتی ہیں. 

اس حوالےسےلاہورکی بڑی جامعات بھی داخلوں کاحتمی شیڈول دینےسےقاصرہیں. 

شہر کےسرکاری نجی کالجزبھی نتائج کی تاخیرکی وجہ سےمتاثرہیں.