جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ اآ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا۔

نتائج کے اجراء کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر بھی تقریب میں موجود تھی۔

نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں ملٹری کالج جہلم کے عمیرمقصود اور حمزہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج فار بوائز کےعزیرعرفان ،فائونڈیشن ہائر سیکنڈری اسکول کی ماہین خالدنے 1098 نمبرز لےکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالج کی موئزہ زاہد نے 1094 نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی۔اور 1093نمبرز لےکرتیسری پوزیشن حاصل کرنےوالوں میں آریان عطیق، ونیزہ نعیم اور شازیہ ذوالفقار نے حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں غفران احمد طالب نے 1090 نمبرزحاصل کرکےپہلی پوزیشن ،محمد مرصلین، محمد حارث، مصباح جواریہ نے 1089 نمبر ز لےکر دوسری پوزیشن جبکہ 1088 نمبرز حاصل کرکے شعیب احمد، جوریہ حاکم، عشاارشد ملک، تعبیر ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عرفان عمران شامل ہیں جنہوں نے 1084 نمبرز لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیاجبکہ1076نمبرزلے کر دوسری پوزیشن لائبہ اسلم اورتیسری پوزیشن اقرا یونس نے حاصل کی۔

ہیومینٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن سیدہ امات الزہرہ نے1051 نمبر زلےکرحاصل کی، دوسری پوزیشن سیدہ نوشین زہرہ اور تیسری پوزیشن صباہت بی بی نےحاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ کے محمد حماس شاہد نے 1094 نمبرز لےکرپہلی، رافعہ اشرف نے1087 جبکہ محمد عذیر، سومامقبول اور مومنہ امجد نے 1083 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اور مبارکباد پیش کیں۔

لاہور: لاہور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

محکمہ اسکو ل ایجوکشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے کہ کل بروز 28ستمبر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بسلسلہ حضرت داتا گنج بخش ہجویری ے سالانہ عرس کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ اعلامیہ صرف لاہور کے تعلیمی اداروں کے لئے جاری گیا ہے، باقی اضلاع کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: ٹیکنالوجی کی نت نئی ایجادات نےانسانوں کےلئے کئی آسانیاں پیداکردی ہیں جن کی بدولت ہمارے کام انتہائی کم وقت میں ہوجاتےہیں.

جدیدٹیکنالوجی سےنہ صرف عام انسان بلکہ ایسےلوگ بھی مستفیدہورہےہیں جوکسی نہ کسی جسمانی معذوری سےدوچارہیں. 

ایسی صورتحال کودیکھتےہوئےگوگل نےمعذورافرادکےلئےانقلابی قدم اٹھایاہے.

گوگل نےمعذورافرادکےاسمارٹ فون استعمال کرنےکےلئےنیافیچرمتعارف کرایاہے. 

گوگل نےاس ضمن میں دوفیچرمتعارف کرائےہیں حس میں صارفین کیمرہ سوئچ کی مددسے موبائل استعمال کرسکیں گے  اس فیچرکہ مددسےصارفین ہاتھوں کےاستعمال کےبغیرچہرے کی مددسےیعنی مسکراکر, بھنوئیں اٹھاکر, منہ کھول کر, چہرہ دائیں,بائیں,اوپر,نیچے کرکےموبائل آپشن کا کام سرانجام دیں گے 

گوگل کایہ نیافیچر ٹول مشین لرننگ اورفرنٹ کیمرے کی مددسےآپریٹ کیاجاتاہےاسحوالےسےگوگل نےپراجیکٹ ایکٹووکتمام ایپ بھی لانچ کی ہے. 

اسلام آباد: گیلپ پاکستان نےتعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قراردینےپر سروےرپورٹ جاری کردی ہے. 

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھرمیں ساتویں جماعت سےبارہویں جماعت تک کےتمام طلباوطالبات پرقرآن پاک کی تعلیم کولازمی قرار دینےپرایک سروےکیاجس میں 1400لوگوں سے سوالات کئےگئے. 

اس سروےمیں دیہی علاقوں کے96فیصد جبکہ شہری علاقوں کے95فیصدلوگوں نے قرآن کی تعلیم کولازمی قراردینےکےفیصلے کےحامی نظرآئے. 

اسلام آباد: انٹرسال دوئم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کل ہوگا 

تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےتحت انٹر سال دوم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کل 27ستمبردوپہر 2بجےہوگا.

فیڈرل بورڈکےتحت پوزیشن حاصل کرنےوالے طلباکے لئےتقریب  منعقدکی گئی ہےجس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودشرکت کریں گے.

اعلان کےبعدنتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردی جائےگی جہاں طلباوطالبات اپنےنتائج دیکھ سکیں گے. 

فیصل آباد: فیصل آباد کےعلاقےاعوان والا میں خواجہ سراؤں کےلئےاسکول کھول دھاگا. ہے. 

اسکول میں زیرتعلیم ٹرانسجینڈرز کونان فارمل تعلیم دی جارہی ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کرمعاشرےمیں اپناکرداراداکرسکیں. جبکہ انہیں باعزت طریقےسے روزگارکمانے کاہنربھی سکھایاجارہاہے. 

واضح رہےیہ اسکول خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود اور ترقی کےلئے این جی اوکی جانب سےسرکاری سرپرستی میں قائم کیاگیاہے. 

ملتان: شہربھرمیں 15سے 17سال کےبچوں کوکوروناسےبچاؤکی ویکسین لگانےکاآغازکل سےہوگا 

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنرملتان عامرکریم خان کی زیرصدارت محکمہ صحت کےحوالےسےاجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 15سے17سال کےتمام بچوں کی ویکسینیشن کی جائےگی 

انہوں نےمزیدبتایا حکومت پنجاب کی جانب سے واضح ہدایت کےمطابق کورونا ویسکینشن کےعمل کاآغاز کیاجارہاہے. 

اس مرحلےمیں تمام سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں اور مدارس میں ویکسین لگائی جائیگی.

لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کی ترقی میں رکاوٹ کاسبب بننےلگی.

تفصیلات کےمطابق پرموشن کےسینکڑوں کیسزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکی وجہ سےالتواکاشکارہیں. اتھارٹیزکی جانب سے پروموشن کےلئے مکمل فائلیں ہی نہیں بھجوائی گئی ہیں جسکےباعث اساتذہ کوتاحال پروشن نہیں دیاجسکاہے. 

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےمتعدددہائیوں کےباوجودفائلیں نہیں بھیجی جاسکی ہیں 

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے 50 سے زائدہیڈ مسٹریس اور ہیڈماسٹررز کی تقرریوں و تبادلوں کیلئے فہرستیں تیارکرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابقمحکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے، کئی عرصوں سے ایک ہی اسٹیشن پر براجمان بوائز اور گرلز اسکولوں کے 50 سے زائد ہیڈ ماسٹررز اور ہیڈ مسٹریس کی تقرریوں و تبادلوںکیلئےلسٹ تیار کرلی ہے جسکی بنیاد پرآئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر ہیڈ ماسٹرز سطح پر تبادلے کیئے جائیں گے۔

اس فہرست میں 20 سے زائد خواتین ہیڈ مسٹریس اور 30 مردشامل ہیںاس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سے مشاورت مکمل کر لی گئ ہیں آئندہ چند روز میں 30 بوائز اسکولوں اور 20 سے زائد گرلز اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے تبادلے کیئے جائیں گے

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے گلگت بلتستان میں میعاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں اصلاحات لانے کے واضح احکامات جاری کر دیں ہیں چند ماہ میں محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

پنجاب: ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرورکاکہناتھاکہ ہم اپنے بچوں کو تربیت دے کر اسکلڈ ورک فورس تیار کررہے ہیں۔جو نوجوان روزگار کی تلاش میں دوسرے ملک جاتے ہے ،انہیں اسکلزسیکھ کر جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کی زیر نگرانی ٹیوٹا پنجاب نےاپنےبہترین فنی اور ووکیشنل تعلیم کی بہتری کے لئے جتنا کام کیا ہے ، اتنا پچھلی ایک دہائی میں نہیں کیا گیا

انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی دفعہ گورنر بنا تو دیکھا کہ صوبے کی80 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہوتاجو بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

اس موقع پرچیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک دیرینہ مسئلہ تھا ۔