جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈزنے آج ہونےوالےنتائج کااعلان منسوخ کردیا. 

تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن کےتحت آج پانچ تعلیمی بورڈذزنےانٹرسال دوم کےنتائج کااعلان کرناتھاج.

اس حوالےسےچیئرمینز بورڈزکاکہناہےکہ نتائج کااعلان کووڈ19پرموشن پالیسی کی پنجاب کابینہ سےمنظوری کےبعد کیاجائےگا. نتائج کی حتمی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا 

راولپنڈی : بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کل ایس ایس سی کےسالانہ امتحانات کے تائج کااعلان کرےگا۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سےجاری کردہ شیڈول کے روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام منعقد ہونےانٹرمیڈیٹ کے

سالانہ امتحانات برائے2021 کے نتائج کااعلان30ستمبر اور میٹر ک سال دوم کے نتائج کااعلان 16اکتوبر کو 10بجے کیاجائےگا۔
مذکورہ نتائج بورڈکی آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردیئےجائیں گے

 

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج کےباعث آن لائن کلاسز جاری رکھنابھی مشکل ہوگیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نےکہاہےکہ احتجاج کی وجہ سے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوگیاہےجس کے بعد کیو اے یو انتظامیہ نے اس ہفتے کے شروع میں ایک بار پھر آن لائن ٹیچنگ موڈ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

احتجاج کرنے والے طلباء نے سرور روم کا سامان تباہ کر دیا جس کی مالیت120 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

تاہم آن لائن کلاسز میں خلل ڈالنے کی کوشش میں احتجاج کرنے والے طلباء نے QAU کے سرور روم میں داخل ہوکر اس میں توڑ پھوڑ کی۔

قائداعظم یونیورسٹی کےطلبا کااحتجاج نویں روزمیں داخل

توڑ پھوڑ کے اس عمل کے نتیجے میں ، QAU میں انٹرنیٹ کی رسائی اگلے 5 ماہ تک معطل رہے گی کیونکہ زیادہ تر سامان ملک میں دستیاب نہیں ہے اور بیرون ملک سے درآمد کیا جائے گا۔

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکیمپس میں طلباکااحتجاج تاحال جاری ہے۔،

قائد یونیورسٹی (QAU) اسلام آباد کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں
طلباء کی جانب سے ’’ بلا جواز ‘‘ فیس میں اضافےکے خلاف احتجا ج نویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

احتجاج کرنے والے طلباء نے واضح طور پر احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ QAU انتظامیہ باضابطہ طور پر فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان نہیں کرے گی اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) انتظامیہ احتجاج کے تناظر میں ان کے خلاف درج تمام مقدمات کو منسوخ کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2019 میں بی ایس پروگرامز کی پہلی سمسٹر فیس 59،740روپے تھی۔ جبکہ 2020 میں کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے معاشی بحران کے باوجود ، کیو اے یو انتظامیہ نے بی ایس پروگراموں کے پہلے سمسٹر فیس میں 27 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسے بڑھا کر 76،030روپے کردیا۔

2020 کی فیس میں اضافہ نہ صرف کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان ناقابل فہم تھا بلکہ اس نے QAU ایکٹ 1973 کی بھی خلاف ورزی کی جو سالانہ صرف 5 فیصد فیس میں اضافہ کرتی ہے۔

اس سال پھر 1973 کے ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے ، QAU انتظامیہ نے اس مہینے کے شروع میں بی ایس پروگراموں کے پہلے سمسٹر کی فیس 80,240روپے میں بڑھانے کا اعلان کیا۔
مزید یہ کہ کیو اے یو انتظامیہ نے سیکورٹی فیس بھی بڑھا دی ہے ، جو یونیورسٹی فیس کے ساتھ داخلہ فیس بھی وصول کرتی ہے۔ رواں سال 5،013 روپے سےبڑھاکر 10،626کردی ہے۔
طلباء نے استدلال کیا ہے کہ وہ پہلے ہی فیس کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ فیسوں میں اضافے سے ان کے والدین پر مالی بوجھ بڑھے گا۔

انہوں نے QAU انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نوٹیفکیشن فیس میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کرے اور ICT انتظامیہ سے پرامن احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ، QAU کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے تمام سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں کی تمام گرانٹس معطل کر دی ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے فنڈز پیدا کر کے مالی طور پر پائیدار بنیں۔

عہدیدار نے دلیل دی کہ حکومت کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے پاس اپنے اخراجات پورے کرنے کی کوشش میں ہر سال فیس بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔

کراچی: سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے 30ستمبرسےشروع ہونےوالے امتحانات منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ سال دوم کے30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہونے والےصبح و شام کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نئی تاریخوں کااعلان بھی کیاگیا ہےجس کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 9،11 اور12اکتوبرکو لئے جائیں گے۔تمام پرچے بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظرملتوی کئے گئے ہیں۔

یاد رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارش اور اربن بلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حالیہ آنے والے طوفان کو ـگلاب کانام دیا گیاہے۔

 

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نےآئندہ سال پاکستان کادورہ کرنے کااشارہ دےدیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق چئیرمین این واٹ مور نے کرکٹ فینز کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے، ان کا کہناہےکہ سکیورٹی معاملات پر تفصیل میں بات نہیں کرنا چاہتے تاہم ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

این واٹ مور نے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنا ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، کرکٹرز سے بھی اس بارے میں رائے نہیں لی گئی، ہمیں اب نئے سرے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہیں اور ہمارا اب فوکس اگلے سال دورے کرنے پر ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

کراچی : میٹرک بورڈ نےالحاق شدہ اسکولز سربراہان کوسالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات کی کاپیاں 30ستمبرتک بورڈ آفس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو انتباہ کیا ہے کہ جن اسکولوں نے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 2021ء کی کاپیاں ابھی تک بورڈ آفس میں جمع نہیں کرائی ہیں وہ جلد از جلد کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر47، دوسری منزل بلاکBمیں 30ستمبر تک لازمی جمع کرا دیں ورنہ ان اسکولوں کے تمام طلباء و طالبات کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

کراچی:علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021ء کے امتحانی فارم جمع کرانےکااعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کےناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے علوم شرقیہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی فارم 29ستمبر سے 26نومبر 2021ء تک بغیرلیٹ فیس کےجمع کئےجائیں گے۔ امتحانی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15 دوسری منزل بلاک A سے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے جبکہ 29نومبرسے 17دسمبر 2021ء تک لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کیلئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کوکم ازکم پورے 15 سال ہونی چاہئے۔

یہ امتحانات دسمبر 2021ء کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نےاپنےعہدےسےاستعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے سابق سربراہ کرکٹ بورڈ احسان مانی کےدمیں 2019 کے اوائل میں بورڈمیں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ان کا 3 سالہ معاہدہ 2022 میں ختم ہونا تھا لیکن اختیارات میں کمی اور چئیرمین پی سی بی کے ساتھ اختلافات کی وجہ سےانہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،

ذرائع کے مطابق پی سی بی چئیرمین رمیز راجا کے ساتھ ملاقات میں وسیم خان نے اپنا استعفٰی پیش کیا، نئے سربراہ بورڈ رمیز راجا ڈی آر ایس کے معاملے پر وسیم خان سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار نے وسیم خان کے کیس کو مزید کمزور کیا۔ رمیز راجہ نے پہلی پریس کانفرس میں کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں اور نئی ٹیم کو لانے کا عندیہ دیا تھا۔

دائود یونیورسٹی کے تحت پری ایڈمیشن ٹیسٹ کاانعقاد آج سے صبح نو بجے جامعہ این ای ڈی میں کیاجارہا ہے۔

دائودانجیئنرنگ یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ تین سیشنز میں ہونگے۔

ہر سیشن میں 800 امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل ضروری ہوگا۔چیئرمین دائود انجینئر نگ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کاکہنا کہ کورونا ایس او پیز کیساتھ انتظامات بہترین ہیں۔