ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قربانی دیتے وقت دو امور کی طرف خصوصی توجہ رکھنی چاہیے ایک یہ کہ پیغمبران خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے اپنے رب کی رضا کی خاطر دی گئی قربانی کے اہداف کو سامنے رکھیں اور دوسرا یہ کہ قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھیں بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کی طرف توجہ کریں کیونکہ ہماری قربانی کے جانور کا گوشت اور خون ہمارے خالق تک نہیں پہنچتے بلکہ ہمارا تقوی‘ ہماری نیکی اور ہمارا اخلاص بارگاہ ایزدی میں قبولیت پاتا ہے۔

نہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت اور اسلام سے وابستہ لوگوں کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے تاکہ وہ اپنے مفادات‘ ذاتی خواہشات‘ غلطیوں‘ کوتاہیو ں اور خطاﺅں کو قربان کرنے کے بعد جانور کی قربانی کریں اور ان کے سامنے یہ نظریہ نہ ہو کہ خدا کے حضور ان کے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون پہنچتا ہے بلکہ صدق و یقین سے یہ بات ان کے مدنظر ہونا چاہیے کہ قربانی تو ایک ذریعہ ہے لیکن اصل میں ان کا ہدف ان کی نیت‘ ان کا ایثار‘ خلوص اور جذبہ خدا کے حضور پیش ہوتا ہے لہذا انہیں عید الاضحی مناتے وقت اور قربانی کرتے وقت اس خاص امر کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عید الاضحی کے نیک اور بابرکت موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم انبیاءکرام‘ ائمہ معصومین ؑ‘شہدائے اسلام کی قربانی سے بالخصوص حضرت ابراہیم و اسماعیل ؑ کی قربانی سے الہام اور سبق لیتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک راہ متعین کریں گے ۔ امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل‘ بحرانوں‘ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے۔


ایمزٹی وی(صحت)فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں 2 مزیدمریض منتقل کردئیے گئے ہیں، اسپتال انتظامیہ نے آئسولیشن وارڈ کے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردئیے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق لورالائی کے علاقے میختر سے ہے، دونوں باپ بیٹے ہیں، بیٹے کی حالت تشویشناک ہے،طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ بی بی صائمہ کی حالت بہتر ہے،اس وقت اسپتال میں کل 3 افراد زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کانگو وائرس کی وجہ سے آئسو لیشن وارڈ میں تعینات متعلقہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی چھیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیوں پرحاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا جب کہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گردو نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 10 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز چترال سے 15 کلو میڑ دور جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے۔


ٰٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓایمز ٹی وی (جعفر آباد/ تعلیم )اختر بہرانی نے کہا کہ بلوچستان ایگزامنیشن اسٹیٹمنٹ کمیشن (بیک) کے ناجائز فیصلوں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی دشمنی پر مبنی پالیسی ،ریگولیشن اتھارٹی ایکٹ 2015اور بورڈ کے تحت پنجم ششم کے امتحانات کے نتائج کو نہیں مانتے کیونکہ حکومت ایک سال سے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو یرغمال بنا کر قوم کے معماروں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔


ایمزٹی وی (اسلام آباد)جوڈیشل مجسٹریٹ نے فہد ملک قتل کیس کے ملزم راجا ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔
اسلام آباد پولیس نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کے مرکزی ملزم راجا ارشد کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ گاڑی کی برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم کےوکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ نے اس واقعے پر کوئی از خود نوٹس نہیں لیا تھا بلکہ آئی جی اسلام آباد سے صرف رپورٹ طلب کی تھی، ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کیضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم راجا ارشد کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ فہد ملک قتل کیس میں ایک اور ملزم نعمان کھوکھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جب کہ راجا ارشد کو پاک افغان سرحد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرار ہورہا تھا۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزادجموں وکشمیرسردار مسعود خان نے کشمیرہاؤس اسلام آ باد میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور آئندہ ہفتے ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں کشمیرایشو کے تناظر میں مشاورت کی گئی۔


دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کی مذمت کی ، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھایا جائے گا، کھلانہ ،چکوٹھی کے وفد نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر آباد شہری آبادی کے تحفظ کے لیے بنکرز تعمیر اوربھارتی جارحیت سے بھر پور تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایل او سی پر آبادشہری آبادی استحکام پاکستان کی جنگ میں مصروف ہے کشمیر ی شہداکا لہو رنگ لا رہا ہے تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر آباد 13انتخابی حلقوں میں تعمیروترقی کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کریں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیرمیں جاری منصوبوں کیلئے 19ارب روپے درکار ہیں سابقہ حکومت کی طرف سے 18ارب روپے کا خسارہ ورثے میں ملا ہے حکومت 5سالوں میں تمام زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرے گی، تعلیمی نظام میں خرابیوں کو دور کریں گے ادھر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے سماہنی سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد رزاق خان نے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا،

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کی تعمیر وترقی کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی اور عوامی توقعات پر پورا اترے گی ،حلقہ سماہنی کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، میرٹ کے مطابق تعمیر وترقی ہو گی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں گے ،

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر کیانی کی قیادت میں تارکین وطن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ تارکین وطن کشمیرایشو کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو منظم اور مربوط بنائیں،بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور مقبوضہ کشمیر پر اس کا غیر قانونی تسلط ختم ہوکر رہے گا۔


ایمزٹی وی(پشاور) مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پارٹی پرچم بھی لہرائے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر جمع ہوئی اور شدید احتجاج کیا جب کہ پولیس کے روکنے کے باوجود کارکنان اسمبلی کے مرکزی دروازے پر چڑھتے ہوئے پارٹی پرچم لگا دیئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مرکزی دروازے پر چڑھنے اور پارٹی پرچم لگانے کو اسمبلی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پختونخوا اسمبلی پر شرمناک حملہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے جب کہ لیگی غنڈوں کے حملے سے حکمران جماعت کی ساکھ اور آمرانہ سوچ بے نقاب ہوگئی، تحریک انصاف کسی بھی ریاستی ادارے پر حملے کے خلاف ہے اور پختونخوا اسمبلی پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیئے۔


ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کاآغاز 22 ستمبر سے ہوگا۔
تمام امتحانات دوپہر 2 تا شام 5 بجے جبکہ جمعے کے روز دوپہر 2:30 سے شام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔


ایمزٹی وی(تعلیم)ڈویژنل ڈائریکٹر BISPمیرپور خضر حیات نے کہا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام حکومت پاکستان کا غریب عوام کے لیے ایک خصوصی تحفہ ہے جس سے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اور ماہانہ 250روپے فی بچہ وظیفہ دیا جاتا ہے آزادکشمیر کے تین اضلاع میرپور کوٹلی اور باغ میں وسیلہ تعلیم پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔ اور یہ پروگرام جلد مزید اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے ۔ یہ بات وسیلہ تعلیم پروگرام کی ماہانہ میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.