ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی (تعلیم)اوپن یونیورسٹی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے مابین تحقیق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی پروگرامز اور تمام سطحوں پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کی جا ئے گی ۔

سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شیخ اور اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے ۔


ایمزٹی وی (اسلام آباد)عمران خان نےسماجی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں کی جانب سے رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بولنا انتہائی شرمناک ہے اور یہ (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی آج کی غنڈہ گردی کے بعد میں رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کے حوالے سے پہلے سے زیادہ پر عزم ہو چکا ہوں، تحریک انصاف (ن) لیگ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔

 

 

سماجی ویب سائٹ پر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق احمد خان لغاری کے دور صدارت میں (ن) لیگ والوں نے لغازی ہاؤس کی جانب مارچ کیا جب کہ پیپلز پارٹی کے دور میں (ن) لیگ والوں نے ایوان صدر کی دیواروں پر چڑھنے کی کوشش کی۔

 


حریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی جانب سے سب سے زیادہ شرمناک حرکت سپریم کورٹ پر حملہ تھا اور آج (ن) لیگی غنڈوں نے ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بولا۔

 

 

واضح رہے کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 24 مارچ کو رائیونڈ کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جب کہ پیپلز پارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور (ق) لیگ کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ نہ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم تحریک انصاف کی قیادت رائیونڈ کی جانب مارچ کے لئے پرعزم ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان اور روس رواں برس پہلی مشترکہ فوجی مشقیں کرنے والے ہیں جبکہ پاکستان جدیدترین روسی جنگی جہازایس یو35 خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے۔پاکستانی فوج ٹینک شکن ہتھیاروں اور ایئر ڈیفنس نظام کے حصول کی خواہاں بھی ہے تاہم یہ بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے،گزشتہ15ماہ کے دوران آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے سربراہوں نے ماسکو کے دورے کیے ہیں، ماسکو میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ ایئر چیف سہیل امان نے روسی حکام سے ثمرآور مذاکرات کیے ہیں۔

اسلام آباد کے سفارتی ذرائع اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں فوج سے فوج کی سطح پر بڑھتا ہوا تعاون دونوں ممالک کے مسلسل فروغ پاتے باہمی تعلقات کی جانب ایک اور قدم ہے.ماسکو کے لیے پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نےمیڈیا کو بتایا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی اہلکار مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان مشقوں کو فرینڈشپ2016کا نام دیا گیا ہے تاہم انھوں نے ان مشقوں کی تفصیلات ، مقام نوعیت یا تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ خلیل اللہ کے مطابق اس پیشرفت سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسلام آباد نے اس وقت اپنی خارجہ پالیسی کے آپشنز کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا جب امریکا سے اس کے تعلقات خراب ہوئے۔ تعلقات میں خرابی کی پہلی وجہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلیے ایبٹ آباد میں خفیہ چھاپہ تھا جبکہ دوسری وجہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملہ تھا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن نے امریکا اور نیٹو کے اقدام سے پاکستان پر آنے والے مضمرات کا جائزہ لے کر خارجہ پالیسی کیلیے نئے رہنما خطوط دیئے تھے جن کے تحت روس سے رابطے استوار کیے گئے تھے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے مطابق رائیونڈ مارچ ہر صورت پرامن طریقے سے کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ محرم کے آغاز سے قبل ہی ہو گا جس کے لیے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کر کے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف طاہر القادری کے بغیر بھر پور طریقے سے رائیونڈ مارچ نہیں نکال سکے گی اور طاہر القادری کا یہ اعلان تحریک انصاف کے لیے بڑا دھچکا ہے ۔


ایمزٹی وی(اسلام باد) وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عید کے دنوں میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکام پانی و بجلی کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دنوں میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے تاکہ شہری خوشی کے اس موقع پر پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی ہدایات کے بعد آئیسکو نے عید کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 


ایمزٹی وی(تعلیم)شہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی اوراستنبول میڈی پول یونیورسٹی کے درمیان تعلیم کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زیبسٹ یونیورسٹی کی صدرشہنازوزیرعلی نےاستنبول میڈی پول یونیورسٹی کا دورہ کیااور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مختلف امو کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شہناز وزیر علی نے استنبول میڈی پول یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صباح تین ائیڈن سے ملاقات کی اور تعلیم کے مختف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کت تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کوفروغ دیا جائے گادونون ممالک کے طلبا پر مشتمل وفود ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے.


ایمزٹی وی (کوئٹہ)کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر قائم نادرا آفس پر ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مارکر نادرا کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن گرفتارکرلیا۔ جمشید خان پر غیر ملکی افراد کو قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کا الزام ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن نادراجمشید خان پر الزام ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کے خاندانوں کے ناموں میں غیر ملکی افراد کانام ڈالتا تھا، تاکہ ان غیر ملکی افراد کے قومی شناختی کارڈ بن سکیں۔ایف آئی اے نے ڈبل روڈ پر نادرا آفس پر چھاپہ مارکر جمشید خان کو گرفتار کرلیا ،جمشید خان نادرا آفس میں ایف آئی اے کا فوکل پرسن بھی تھا۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)22 اگست کو ہونے والی کراچی میں ہنگامہ آرائی پر حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس کا برطانوی حکومت نے باضابطہ جواب دے دیا جو وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے

مراسلے میں برطانوی ہوم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ حکومت پاکستان کے ریفرنس کو میٹروپولیٹن پولیس کو بھجوادیا گیا ہے، برطانوی پولیس پاکستان کی جانب سے دیئے گئے شواہد کا نہایت توجہ سے تجزیہ کرے گی اور مزید شواہد کی ضرورت کی صورت میں پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ہوم آفس کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ برطانیہ میں پولیس مکمل طور پر آزاد ہے اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے، کراچی میں 22  اگست کو پیش آنے والے واقعہ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں 22 اگست کو الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کے بعد ہونے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت نے متحدہ بانی کے خلاف برطانوی حکومت کو ریفرنس بھیجا تھا جس میں کراچی میں الطاف حسین کے خلاف درج مقدمے کی کاپی، میڈیا ہاؤس پر حملے کی تصاویر اور متنازعہ تقریر کا متن بھی بھجوایا گیا تھا۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کومبنگ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ ، غوث آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں حساس اداروں اور فرنٹیئرکور نے کومبنگ آپریشنز کے دوران کا لعدم تنظیم کے تعلق رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایک اور کارروا ئی کے دوران چھتر میں دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)گورنر میر غضنفر علی خان اپنے بیٹے شہزادہ شاہ سلیم کو ووٹ دے کر باہرآئے تو اسی پولنگ اسٹیشن کے دورے پر سابق اسپیکر وزیر بیگ جو کہ پیپلز پارٹی کے امیدوارتھے کا آمنا سامنا ہوا دونوں روایتی سیاسی حریف ایک دورسے بغل گیر ہوئے اور خوشگوارموڈ میں محوگفتگو ہوئے اور سیاسی بات چیت کی

اس موقع پرگورنر میر غصنفر علی خان نے سابق اسپیکروزیر بیگ سے دریافت کیا کہ آپ کی انتخابی مہم کیسے چل رہی ہے تو اسپیکروزیر بیگ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ہنزہ کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ دے کر آپ کو اسمبلی کارکن منتخب کیا لیکن آپ گورنر گلگت بلتستان بن گئے اس لئے اب آپ آج اپنا ووٹ مجھے کاسٹ کریں جس پر گورنر میر غضنفر علی خان مسکرائے اورمصافحہ کر کے چل دئیے ۔