ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کے دفتر کو بکرا منڈی میں تبدیل کردیا گیاہے ، ایک بکرے کی فروخت پر 200 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں ڈائریکٹوریٹ پرائمری اسکولز میں غیر قانونی طور پر بکرا منڈی قائم کر دی گئی ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان سے ایک بکرے کی فروخت پر 200 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

دفتر کے احاطےمیں گزشتہ ہفتے سے بکرا منڈی قائم ہے اور محکمہ تعلیم لا علم ہے۔ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر من پسند این جی اوز کے اسکولوں اور ملازمین کے دفاتر کے اکثر دورے کرتے ہیں جبکہ انہیں دیگر دفاتر اور سرکاری اسکولوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے


ایمزٹی وی (اسلام آباد)پانامہ پیپرز کے معاملے کے جائزہ کے لیے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاس 20 سے 29ستمبر تک جاری رہے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے حسابات پر آڈٹ رپورٹس بھی اسی ایجنڈے میں شامل کر لی گئیں ہیں۔ پامامہ پیپرز کے معاملے پر ایک بار پھر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے،گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ا ی سی پی اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر کو قومی اسمبلی کے ضابطہ کار کے قاعدہ 225 کی ذیلی شق 4 کے تحت پانامہ پیپرز کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو اجلاس میں تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے

یاد رہے کہ کسی متعلقہ ادارے کے سربراہ یا کسی وفاقی سیکرٹری کے طلبی کے باوجود اجلاس میں نہ آنے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی ضابطہ کار کے تحت اس چاہے وہ کتنا بڑا آفیسر کیوں نہ ہوکوگرفتار کر کے پی اے سی میں لانے کی ہدایت کر سکتی ہے۔پی اے سی کا یہ اہم اجلاس 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔

21 ستمبر کو وزارت فیڈرل ایجوکیشن وہائیر ایجوکیشن کمیشن، 22 ستمبر کو فاٹا سیکرٹریٹ،وزارت ہائوسنگ و تعمیرات 23ستمبر کو دفاعی پیداوار 27 ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان، اقتصادی امور ڈویژن ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 28 ستمبر کو فنانس ڈویژن جبکہ 29 ستمبر کو بھی وزارت خزانہ کے حسابات میں بے قاعدگیوں سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے 79 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا۔رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ججز کی جانب سے79لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نور محمد مسکانی کو دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر عدالت عالیہ لاہور کے ججز،ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور پنجاب کی عدلیہ کے عملے نے سانحہ کوئٹہ کے شہداءکےلئے اعلان کردہ رقم کےلئے فنڈز فراہم کئے۔ججز اور عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم سانحہ شہداءکے لواحقین کو دی جائے گی۔

تعلیم/گلگت بلتستان) کے آئی یو بورڈ نے بی ایڈ کے سالانا امتحانات کے لئے سینکڑوں طلبا و طالبات کا سینٹر بغیر کسی اطلاع کے اسکردو منتقل کردیا جس سے طلبا و طالبات کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ4/5 سالوں سے بی ایڈ کے امتحانات گانچھے میں ہوتے رہے ہیں مگر اس سال بغیر کسی وجوہات کے سنٹر کو سکردو میںرکھنا سمجھ سے بالاتر ہے لہٰذا وائس چانسلر کے آئی یو اور صوبائی وزیر تعلیم فوری نوٹس لیں۔

اس حوالے سےمطالبہ کیا ہے کہ طلبہ وطالبات جن کی تعداد100 کے قریب ہے ڈگری کالج خپلو میں امتحانی سنٹر قائم کریں تاکہ طلبہ وطالبات کو مزید پریشانی ودیگر مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا نہ پڑیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور) ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ اور تورغر میں پانی سے ۵میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے چھوٹے منصوبوں پرمرکزی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعہ کے باعث تین سال گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا جبکہ منصوبے کے لیے 85کروڑ بھی مضتص کیئے جا چکے ہیں ۔

تاہم جس کمپنی سے منصوبوں پر کام کروایاجانا تھا اس کے حوالے سے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا۔اور معاملہ عدالت تک چلاگیا عدالتی احکامات کے باوجود مذکورہ منصوبوں پر کام شروع نہ کیاجا سکا ۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ملک کفایت الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اس کی تکمیل سے قبل گلگت بلتستان کے عوامی حقوق اور تحفظ اور سستا انصاف کی فراہمی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرکار کو گلگت بلتستان تک بڑھانا ضروری ہے۔

سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی لیکن گلگت بلتستان کی حدود کے اندر جو قومی اور بین الااقومی تاجر برادری تجارت کرے گی۔ اُس کو کوئی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں موجودہ کورٹس فیصلے صادر کر ینگے اُس پر ملک کے دیگر صوبوں میں عمل درآمد نہیں ہو سکتی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ کو مکمل ہائی کورٹ کا درجہ دے دیا جائے اور ججوں کی تعداد کو بڑھا کر 7کر دی جائے۔

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف نے کرپشن کے خاتمے اور دہشت گردی سمیت سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لئے جس عزم کا اظہار کیا گلگت بلتستان کے عوام بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ اور آرمی چیف سے سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائر کار اور چیف کورٹ کو ہائی کورٹ کے درجہ دلانے کے لئے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم معاملے کو حل کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ وزیراعظم اور صدر پاکستان کے اختیارات اور احکامات گلگت بلتستان میں عمل درآمد ہو رہے ہیں تو سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرکار کو گلگت بلتستان بڑھانے میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں بلکہ اس سے قومی اور بین الااقومی سطح کے تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لیے میلہ سج گیا ہے

ضمنی انتخاب کیلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔ آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی اوراقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بجلی اورگیس کی قلت کو دورکرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس حوالے سے جاری منصوبوں سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا بلکہ منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی اوراقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری امن وامان کی صورتحال کی بہتری سے مستفید ہورہی ہے،عالمی مالیاتی منڈیوں کاپاکستان پراعتماد بڑھا ہے اور ٹیکس محصولات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے روزگار کے مواقع پید اہوں گے جب کہ بجلی کی پیدوار میں اضافہ اور نرخوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی کوریا کی طرف سے پانچویں ایٹمی دھماکے کا اعلان کر دیا گیا ہے، شمالی کوریا کا یہ دھماکا پچھلے چار دھماکوں سے زیادہ شدید تھا۔

شمالی کوریا کی طرف سے پانچویں ایٹمی دھماکے نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی ہے، گزشتہ ایک ماہ سے امریکا سفارتی محاذ پر شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں پر شدید تنقید کر رہا ہے اور پانچواں ممکنہ دھماکا صدر باراک حسین اوباما کے دورہ ایشیا کے فوراً بعد کیا گیا۔

ایٹمی دھماکا شمالی کوریا جنوب مشرق میں صبح کے وقت کیا گیا ، امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت شمالی اور جنوبی کوریا میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے اور پانچواں دھماکا پچھلے تمام دھماکوں سے زیادہ شدید تھا۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہا تھا اور علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کے ایٹمی منصوبے تک رسائی کی کوشش بھی کرتا رہا۔

دوسری جانب امریکہ کے علاوہ جاپان،ترکی،چین، ٹوکیو اور دیگر ممالک نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولاکوٹ میں ہونے والے بی اے سال اول پرائیویٹ سالانہ امتحان2014ء منعقدہ امتحان دسمبر2016ء کے نتائج اکاعلان کردیاگیاہے ۔کراچی میں ہونیوالے امتحان میں2317طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں2037طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور380طلبا کامیاب قرارپائے جبکہ مجموعی رزلٹ18.65فیصدرہا.