ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم)ترکی میں ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد ترک حکومت نے پاکستان سے پاک ترک فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے اسکول بند کرنے کا مطالبہ کیا اور اس پر حکومت نے ترک عملے کی واپسی کا بھی عندیہ دیدیا.
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاک ترک ا سکول 90ءکی دہائی میں پاکستان میں شرو ع ہوئے اور اس کے 10شہروں میں 28اسکول چل رہے ہیں ۔ ان اسکولوں میں 11ہزار بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ 25فیصد غریب طلباءمفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ پاک ترک اسکولوں میں 1100پاکستانی اساتذہ ہیں جبکہ 116کے قریب ترک عملے کے افراد بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیرتعلیم محمد بلیغ الرحمان نے بتایاکہ ہوسکتاہے کہ کچھ لوگوں سے فوری طورپر ہمیں ملک چھوڑنے کی درخواست کرنی پڑے ،ان لوگوں نے تعلیم کی بہتری کے لیے کام کیا ہے لیکن ہمارے دوست ملک کو خطرات ہیں تو ہم شاید مستقل قیام کی اجازت نہ دے سکیں۔
دوسری طرف پاک ترک فاﺅنڈیشن کے چیئرمین عالمگیر خان نے بتایاکہ گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک سے کوئی مالی امداد نہیں آئی ، تمام ڈونرز مقامی ہیں اور عملے کے افراد کو واپس بھیجنا تعلیم کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

 


ایمزٹی وی(پشاور)پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پرافغان باشندے کے اسکینر سے گزرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو خوب محظوظ کیا لیکن ساتھ ہی اس ویڈیو نے چھ ملازمین کی ملازمت خطرے میں ڈال دی۔ ملازمین کو معطل کرکے ویڈیو منظرعام پرآنے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پرسامان سمیت اسکینر میں گھس جانے والے افغان باشندے کی ویڈیوسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پرلگے اسکینرسے گزرنے والے افغان باشندے کوواپس جاکر بیگ اسکینر سے گزارنے کا کہا گیا لیکن وہ بیگ سمیت خود بھی اسکینر میں گھس گیا اور دوسری جانب سے نمودار ہوا یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود کچھ ملازمین ہنستے رہے تو کسی نے سر پکڑ لیا افغان باشندے کی اس سادگی کا معاملہ میڈیا پر آیا تو این ایل سی حکام نے اس کا نوٹس لے لیا ویڈیو منظرعام پرلانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے چھ ملازمین طاہر،مشرف، وقاص، رضوان اور وقاص کو معطل کردیا گیا ہے اور انکوائری شروع کردی گئی ہے

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی شناختی کارڈز کی تصدیق مہم کے دوران اب تک 6 کروڑ 79 لاکھ کارڈز کی تصدیق ہوئی ہے اور 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت کی گئی ہے جبکہ کئی غیر ملکی افراد نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈز واپس کر دئیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس کے مرحلہ وار اجراءسے متعلق بھی پالیسی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 6 کروڑ 79 لاکھ کارڈز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 1685 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ واپس کئے۔ ان میں 1549 افغانی، 44 بنگالی، ایک بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ 50 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ 15 بین الاقوامی این جی اوز کا معاملہ زیر غور ہے اور سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسلحہ لائسنس کے مرحلہ وار اجراءسے متعلق پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں، میڈیا ہاﺅسز، تعلیمی اداروں، مسلح افواج کے حکام، ارکان سینیٹ اور ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کئے کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا ہاﺅسز کی سیکورٹی سے متعلق فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے، وفاقی اور سندھ حکومت مل کر میڈیا ہاﺅسز کے سیکیورٹی فریم ورک کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اکرام سہگل نے ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ کے دورہ کراچی کے دوران میڈیا ہاﺅسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے سے متعلق طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے فریم ورک سے سندھ حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر میڈیا ہاﺅسز کے سیکیورٹی فریم ورک کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاﺅسز کی سیکیورٹی کا فریم ورک دیگر بڑے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)دنیا بھر میں تقریباً 5 کروڑ بچے جنگ،تشدد ، مظالم اور خوراک کی کمی سے مجبورا ًبے گھر ہوئے ، دنیا بھر میں موجود ہر 200 بچوں میں سے ایک بچہ تارکین وطن ہے۔پناہ کیلئے در در بھٹکنے والے ہر 8 تارکین وطنوں میں ایک بچہ لازمی شامل ہے۔

یونیسیف کے مطابق 2 کروڑ 80 لاکھ بچے تشدد ،جھگڑے ،فسادات پر زبردستی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ 2 کروڑ بچے مختلف وجوہات جیسے گینگ تشدد یا غربت کے باعث بے گھر ہوئے ۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 10سالوں کے دوران تارکین وطن بچوں کی تعداد دو گنا ہوئی اور اس وقت دنیا بھر میں موجود ہر 200 بچوں میں سے ایک بچہ تارکین وطن ہے ۔جبکہ ہر 8 تارکین وطن میں لازمی ایک بچہ شامل ہے۔

دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ بچوں پر مشتمل ہے، جو دنیا بھر میں موجود تارکین وطن کی آدھی تعداد بھی ہے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم کے غیر ملکی دورے کے باعث تحریک انصاف رائیونڈ جانے کی تاریخ بدلنے پر غور کر رہی ہے۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے رائیونڈ وزیراعظم کی موجودگی میں ہی جانا سودمند ہو گا۔ کپتان نے تاریخ تبدیل کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورے شروع کر دہے ہیں۔ حتمی فیصلہ عمران خان خود کرینگے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف رائے ونڈ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کا گھیراو کریگی نہ ہی وہاں دھرنا دیا جائیگا۔ تحریک انصاف رائیونڈ میں بڑا جلسہ منعقد کریگی اور احتجاج صرف جلسہ گاہ تک ہی محدود ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق رائیونڈ جلسہ کے حوالے سے جلد پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلایا جائیگا جس میں اہم فیصلے کئے جائینگے۔ گزشتہ روز عمران خان نے کراچی کے جلسہ میں 24مارچ کو رائیونڈجانے کا اعلان کیا تھا

ایمزٹی وی(کراچی)ملک بھرمیں یوم فضائیہ نہایت جوش وجذبے سے منایا جارہاہے1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی قربانیاں فضائیہ کی تاریخ میں نا قابل فراموش ہیں۔

پاک بھارت 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کردار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سات ستمبر کو یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایاجاتا ہے، یوم فضائیہ یاد دلاتا ہے کہ جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔

 

PAF Jobs 2015 1024x683
پاک فضائیہ نےبھارتی فضائیہ کے خلاف اپنی کارروائی چھ ستمبر کی شام کو شروع کی اور سات ستمبرکو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے تریپن طیارے تباہ کرکے ناقابل شکست فضائی برتری حاصل کی۔باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا

56419615a5d9a


جنگِ ستمبر میں پاک فضائیہ کے اس ہیرو سکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انھوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پرپانچ انڈین ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ کے اندراندرمارگرایا جنمیں سے چارابتدائی تیس سیکنڈ کے اندر مارگرائے گئے تھے اوریہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔اس مہم میں ایم ایم عالم صاحب ایف 86 سیبرطیارہ اڑا رہے تھے

 

 

16552 MMAlamFile 1363689630 384 640x480

 

 

 

 


ایمزٹی وی (تعلیم/گلگت بلتستان) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہونے والے ملی نغموں کے مقابلے کے دوسرے راونڈ میں چھ کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا اور ملی نغمے پیش کرکے دفاع پاکستان کے غازیوں اور شہداءکو خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کیا
جن کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا ان میں کیڈٹ کالج سکردو ، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ، انڈس کالج آف کامرس سکردو ، گرلز ہائیرسکینڈری سکول کشمراہ سکردو اور سکردو وون پبلک سکو ل کے طلبہ نے حصہ لیا جیوری کے فرائض معروف قلم کار وصحافی قاسیم نسیم ، پی آئی ڈی کے آفیسر شمشاد حسین اور ذیشان مہدی نے انجام دیئے


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ملازمین اپنا قبلہ درست کرے کر پشن اور اقربا پروری کے ثبوت ملنے پر ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ایک سال سے ملازمین کی کا کر دگی چیک کر رہا ہوں ۔ عید کے بعد ملازمین کے خلاف ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر گلگت میں ورکس کانفر نس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبا ل نے کہا کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کر پشن اور اقرباءپروری نا سور ہے ہم نے اس نا سور کو ہر حال میں ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور میرٹ و انصاف کا بول بالا کر کے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے وزیر کا عہد ہ سنبھالے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران تعمیرات کے تمام معاملات سے آشنا ہو چکا ہوں۔ گلگت بلتستان کے اس سب سے بڑے ادارے میں ملازمین کی کوئی خاص کارکر دگی نظر نہیں آئی ہے ۔اب ملازمین کو نوٹسز دینے کا وقت گزرچکا ہے عید کے بعد براہ راست ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر محمد اقبال نے سابقہ حکومت کی مثال دےتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم رہا جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کیا اور انہوں نے الیکشن میں اپنا حشر دیکھ لیا ہے ۔ لہذا میرٹ کی پامالی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی لہذا ملازمین کو قوائد و ضوابط کی پاسداری کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات میں سائلین کی فائلیں مہینوں ٹیبل پر پڑ ی ہوتی ہیں اور چھوٹے ملازمین کی شکایات زبان زد عام ہیں کہ وہ سائلین سے پیسے مانگتے ہیں ایسے میں اگر کسی بھی ملازم کے خلاف ثبوت ملے تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

سائلین کی فائلیں فوری نمٹائی جائیں اور ایک ہفتے سے کم عرصے میں فائل ورک مکمل ہونا چاہیئے
انہوں نے کہا کہ آفیسر ز آپس میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں آپس کی چپقلش دور کریں اور بجٹ آنے پر سر پکڑ کر بیٹھنے کی بجائے وقت پر خرچ کر کے اپنی پر فار منس دکھائیں

اس موقع پر مختلف ڈویژنوں کے چیف انجینئر ز نے بریفنگ دی اور موجودہ و سابقہ منصوبوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جس پر وزیرتعمیرات نے تعمےیراتی منصوبوں پر کام مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)خورشیدشاہ اور شاہ محمودقریشی کی مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو غیرجانبدارانہ طور پر چلنا چاہیے ،اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں نےاجلاس کل طلب کیاہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپیکرنےوزیراعظم کےخلاف اپوزیشن کےریفرنسزمستردکردیے جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے ریفرنسز مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں
خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکرکوعہدےکااحترام کرناچاہیے اورغیرجانبدارانہ طورپرچلناچاہیے،ان کے غیرجانبدار ہونے سے ہی حکومت کی جان بچ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی رولنگ عدالت میں چیلنج کرنے کی روایت ہے،اسپیکرکی رولنگ کیخلاف آئین اورقانون کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان کل قومی اسمبلی میں آکراپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔