ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سینیگال کے صدر میکی سال نے وزیر اعظم نواز شریف سے پہلے ون آن ون اور پھر وفد کی سطح پرملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تجارت، زراعت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سینی گال کوزراعت کےشعبے میں تعاون فراہم کرسکتا ہے۔ اس سے قبل سینیگال کے صدرمیکی سال دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پروزیر اعظم کے ہمراہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز، دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ سینیگال کے صدر جونہی طیارے سے باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) لائن آف کنٹرل پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر میں 3 مکانات تباہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

 

بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے شہری آباد پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 3 مکان تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ایم اے زون گروپ آف سوشل ورکرز کے زیر اہتمام بالائی سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ڈگری کالج میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے 700کے قریب طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم اے زون کے رہنما شہزاد بلوچ، کاشف سومرو، عثمان بلوچ، بلال میرانی و دیگر نے سینٹروں کا دورہ کرکے ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے جس سے طلبہ و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں کافی مدد ملے گی جبکہ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے ۔a

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب شدید علالت کے بعدگزشتہ روز نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ان کے موت کی تصدیق نجی اسپتال کے ترجمان نےکردی ہے ڈاکٹر عبدالوہاب کے صاحبزادے بابر وہاب کا کہناتھاکہ وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا تھا ،جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرکے مصنوعی تنفس دیا جارہا تھا ۔

l 145885 081327 updates

 

ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ،آئی بی اے کے سابق ڈائریکٹر اور نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی تھے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے بی کام سام اول سال دوئم اور باہم پرائیوٹ جماعتوں کے ضمنی امتحانات برائے 2015 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی کام سال اول و دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4100 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول و دوم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7100 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائنٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبا و طالبات جو 2009یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے

میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے، وزیر اعلیٰ ایمزٹی وی (گلگت بلتستان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں میرٹ پر گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جس کی صلاحیتوں سے ادارے کی کارکردگی کو فعال بنایا جاسکے۔

صوبائی حکومت نے جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شعیب سلطان سے ملاقات میں جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے پر بات ہوئی ہے حکومت ان کی صلاحیتوں سے بھی بھرپور ا استعفادہ حاصل کرے گی وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کرنے کے مرحلے میں تیزی لائی جائے بورڈ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلئے مناسب پلیٹ فارم میسر آئے گا وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اسی لئے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کی انڈسٹریز کےلئے برآمدان پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ان اقدامات سے بھرپور فائد ہ ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے محکمہ پلاننگ میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے اور اس سیل کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے تمام اداروں کو بھی سختی سے پابند کیا جائے کہ متعلقہ اداروں کے منصوبوں کو منظوری کےلئے بروقت محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں وزیر ا علیٰ نے کہاکہ ریجنل سطح پر محکمہ پلاننگ کے دفاتر جلد قائم کئے جائیں تاکہ منصوبوں کی مانیٹرنگ اوربروقت تکمیل یقینی ہو۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 12 سے 14 ستمبر تک چھٹی ہوگی اور 15 ستمبر سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 13 ستمبر کو منائی جائے گی تاہم وفاقی حکومت نے عید سے ایک روز قبل چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کو صرف عید کے 2 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)صدر ممنون حسین کا کہنا ہے كہ ہماری بری ، بحری اور فضائی افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں اورمیں بحیثیت سربراہ مملكت قوم كو یقین دلاتا ہوں كہ پاكستان كا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

یوم دفاع كے موقع پر اپنے پیغام میں صدرمملكت ممنون حسین نے كہا ہے كہ 6 ستمبرہماری قومی تاریخ میں ایك اہم سنگِ میل كی حیثیت ركھتا ہے، 51 سال قبل ہمارے افسروں، جوانوں ، سیلروں اور ہوابازوں نے جرأت وبہادری كا مظاہرہ كرتے ہوئے قوم كے شانہ بشانہ دشمن كی جارحیت كو ناكام بنا كر وطن عزیز كی مقدس سرحدوں كا دفاع كیا، یہ دن ہماری مسلح افواج اور قوم كے اس عزم و استقلال كو اجاگر كرتا ہے جسے ہماری سا لمیت، بقاءاور دفاع كے ساتھ ساتھ پاكستان كی خوش حالی اور ترقی كے لیے بھی جزو لاینفك كی حیثیت حاصل ہے۔

صدر مملکت نے كہا كہ آج جب ہم اس یادگار موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں كو خراج عقیدت پیش كررہے ہیں، یہ لمحات ہم سے ملی یكجہتی كے فروغ اور قومی سوچ اپنانے كا تقاضا كرتے ہیں جو پاكستان كے خلاف ہونے والی سازشوں، ریشہ دوانیوں اور چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے كے لیے ناگزیرہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میں اپنا کردارجاری رکھے گی۔ ذرائع کے مطابق 51 ویں یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ روایتی اورغیرروایتی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ کے غازیوں اورشہداء نے ملک کے دفاع کے لیے شجاعت کی نئی داستانیں رقم کی ہے۔

 

ایڈمرل ذکا ء اللہ کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم جیسے اصولوں پرعمل ہی ہمیں چیلنجزکےقابل بناسکتا ہے، دشمن کی موجودہ حکمت عملی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ہمہ وقت چوکنا رہیں، ہمیں پوری دانشمندی کے ساتھ باہم مل جل کرکام کرنا ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں ملک کی ساحلی پٹی بالخصوص گوادرمیں میری ٹائم سکیورٹی مزیداہمیت اختیارکرگئی ہے۔ پاک بحریہ ملکی بندرگاہوں اوربحری تنصیبات کومحفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ قومی ایکشن پلان اورضرب عضب میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ اگر آرمی چاہے تو بحریہ ٹاﺅن6 ستمبر کے شہداءکے ورثاءکی خدمت کیلئے تیار ہے ۔

سرینا ویلی بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 15من کانسی سے بنےنشان حیدرکے ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت چھ ستمبر کے شہداء کے ورثاء کیلئے کچھ نہیں کر رہی اس لیے ہمیں انکے لیے کچھ کرنا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کر رہی تو ہمیں خود شہداءکے ورثاءکیلئے کچھ کرنا چاہئیے ۔بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کانسی کا نشان حید ر6 ستمبر کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بہت کچھ کر رہی ہے مگر فوج کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی شہداٗء کے ورثاء کیلئے کچھ کرنا چاہئیے۔