ھفتہ, 29 جون 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سندھ حکومت نے جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے، 46اسکولز کی رجسٹریشن معطل کرنا تعلیم دشمنی ہے ،محکمہ تعلیم سندھ رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن غیر مشروط طور پر واپس لے ورنہ ہتک عزت کا دعوی کرنے کے لیے قانونی حق استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین انور علی بھٹی ،محمد انور اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے محکمہ تعلیم سندھ نے سب کو حیران کر دیا تھا ،تعلیمی ادارے افراتفری میں بند نہیں کیے جا سکتے تھے۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سے تین روز کی مہلت مانگی تھی تاکہ جن اسکولز کے ٹیسٹ اور ہوم ورک کا سلسلہ ہو وہ مکمل کر لیا جا تا لیکن شاید محکمہ تعلیم تعلیمی عمل کو رکوانا چاہتا تھا ،عجلت میں 46 اسکولوں کو رجسٹریشن معطلی کے نوٹسز بھجوائے گئے ۔حیدر علی نے کہا کہ میڈیا میں ان اسکولز کی فہرست شائع کر کے انہیں مجرم بنا کر پیش کیا گیا ہم تمام تر زیادتی کی صورتحال پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی غور کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ اور ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کا نجی اسکولز کے ساتھ رویہ تضحیک آمیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے وہ ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے ۔پریس کانفرنس کے شرکا میں عبدالرحمن ،امتیاز علی صدیقی ،محمد ساجد ،مرتضیٰ شاہ ، خان محمد ، عالم شیر ،دوست محمد دانش ،پرویز ہارون اور محمد شکیل بھی شامل تھے

ایمزٹی وی(تعلیم)انٹر بورڈ کے حکام نے جعلی ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے والے ملزم کا سراغ لگالیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر کے پرائیویٹ امتحانات کے دوران متعدد طلبہ و طالبات کو بروقت ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوسکے تھے ،اس دوران ایک شخص نے اپنی انٹر بورڈ سے وابستگی ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ طلبہ کو بھاری فیس کے عوض کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا جھانسہ دیا تاہم طلبہ و طالبات کو پتا چلا کہ یہ ایڈمٹ کارڈ جعلی ہیں تو متاثرہ طلبہ نے انٹر بورڈ کے حکام سے رجوع کیا۔ طلبہ کی شکایت پر چیئرمین انٹر بورڈ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھا ہے کہ فلاں شخص نے جعلی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے پاناما لیکس پر ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، میر حاصل بزنجو، انوشہ رحمان اور اکرم خان درانی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے 6،6 اراکین شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کے نمائندوں میں سینیٹر اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، بیرسٹر سیف، طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کسی کے پاس نہیں ہوگی اور کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاكستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور ان كے خاندان كے خلاف نااہلی كے حوالے سے ریفرنس تیار كر لیا جو جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے گا جب کہ الیكشن كمیشن نے وزیر اعظم اور ان كے خاندان كے اثاثوں كی تفصیلات پیپلز پارٹی كو فراہم كرنے كی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی كے رہنما نیئر بخاری اور لطیف كھوسہ كی جانب سے چیف الیكشن كمشنر كو درخواست دی گئی تھی جس میں وزیر اعظم ،ان كے خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار كے اثاثوں كی تفصیلات مانگی گئی تھیں جب کہ درخواست میں 1990سے 2013 كے دوران جمع كروائے گئے تصدیق شدہ كاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں كی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن نے پیپلزپارٹی كی جانب سے مانگی گئی تفصیلات انہیں مہیا كر نے كا فیصلہ كیا ہے اور جلد الیكشن كمیشن مطلوبہ معلومات پیپلزپارٹی كو دے دے گا۔ پیپلزپارٹی كے سیكرٹری جنرل لطیف كھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا كہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب ، ركن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور كیپٹن صفدر كے خلاف ریفرنس تیار كر لیا ہے جس كی حتمی منظوری بدھ كو ہونے والے پارٹی كی قانونی كمیٹی كے اجلاس میں دے دی جائے گی۔ قانونی كمیٹی میں سابق چیرمین سینٹ فاروق ایچ نائیك اور نئیر حسین بخاری، سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور لطیف كھوسہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا كہ ریفرنس كے ہمراہ ٹھوس شواہد بھی دیئے جائیں گے جس میں شریف خاندان كے اثاثوں كی تفصیلات، ان كے بیانات اور سی ڈیز سمیت دیگر مواد شامل ہے۔ انہوں نے بتایا كہ جس طرح ہمارے سامنے اعلیٰ حكمران ہیں اسی طرح ہم نے سنجیدگی كے ساتھ ریفرنس تیار كیا ہے۔

ایمزٹی وiی(انٹرنیشنل)ترکی کے شہر استنبول میں پہلی عالمی انسانیت سربراہ کانفرنس آج سے شروع ہوگئی ہے، جس میں جنگوں اور ماحولیات کی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا۔

عالمی انسانیت سربراہ کانفرنس اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے جس میں ساٹھ سے زائد ممالک کے سرابراہان مملکت اور فلاحی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا چھے کروڑ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے بارہ کروڑ افراد کو تعاون اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ طیب اردگان نے پناہ گزینوں کے بوجھ کو مل جل کر اٹھانے کے نئے طریقۂ کار وضع کرنے کی اپیل کی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق شام میں پانچ برس سے جاری خانہ جنگی میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں

ایمزٹی وی(پنجاب) فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو 23 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔ ضلع بھر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ دو ہزار چار سو پینسٹھ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ ایک سو پینسٹھ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈے اور اسٹیشینز پر جبکہ چار سو کے قریب مختلف ہاسپٹلز اور ڈسپنسریوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے بھی مناسب انتطامات کئے گئے ہیں۔ ایریا انچارج کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر ہوں گے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کاجول اپنے فنی سفر میں لاتعداد کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں ان کا یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ فلموں کی کہانیاں اب دلچسپ نہیں رہیں۔نئی فلم سائن کرنے سے پہلے درجنوں مرتبہ اسکرپٹ کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے۔فلم رائٹرز کے پاس وہ مواد نہیں رہا جو آج سے پندرہ بیس سال پہلے ہوا کرتا تھا۔

کاجول نے کہا کہ وہ فلموں کے انتخاب کے حوالے سے بہت کریزی ہوگئی ہیں اور اس وقت تک کوئی فلم سائن نہیں کرتی جب تک کہانی اور کردار سے متفق نہ ہوجاؤں۔کاجول کا کہنا تھا کہ شائقین ایک جیسی فلمی لواسٹوریوں سے اکتا چکے ہیں انھیں جب تک کچھ نیا نہیں ملے گا وہ سینما کا رخ نہیں کریں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) حال ہی میں ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ باغی انھوں نے سوچ سمجھ کے سائن کی تھی اگر فلم روکھی پھیکی اور دلچسپی سے خالی ہوتی تو اسے کبھی قبول نہ کرتیں۔ ایک سوا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلم کروں جس میں مجھے بھی کام کا مزہ ا?ئے اور سینما بین بھی دیکھ کر بور نہ ہوں۔ شردھا کپور نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ بالی وڈ میں ان کی ایج کی لڑکیوں میں مقابلہ جاری ہے اور مقابلے کے اس ماحول میں فلموں کی تعداد بڑھانے کے بجائے اپنا معیار بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکی صدر براک اوباما نے طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہو گا تو کارروائی کریں گے۔ ویتنام کے دورے پر موجود امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت بڑا سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی جماعت کے سربراہ کو راستے سے ہٹا دیا ہے جو افغانستان میں القاعدہ کے ساتھ مل کر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ براک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہوگا کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغان طالبان کے لئے بڑا دھچکہ ثابت ہو گی۔ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سمیت اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرؤف کی جانب سے بھی طالبان امیر کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم طالبان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جب کہ پاکستان نے بھی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکا کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب احمد وال کے علاقے میں ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت یونس خان اور مصباح الحق نے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں موجود ہیں تاہم یاسر شاہ کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پرانگلینڈ کے جوئے روٹ ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے ، جنوبی فریقا کے ہاشم آملہ چوتھے ، پاکستان کے یونس خان پانچویں نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئیرز چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں اورآسٹریلیا کے ہی دیوڈ وانر ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نویں نمبر پر آگئے ہیں ، پاکستان کے مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ کرکٹ کے طویل رن فارمیٹ کے بہترین بولرز میں انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ پہلے نمبر پر ہیں ۔ دوسرے نمبر پر بھارت کے ایشون ، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئےہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پانچویں ، بھارت کے رویندرا جدیجا چھٹے ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیز ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقا کے مورنی موکل نویں جبکہ انہیں کے ہم وطن ورنون فلینڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔