بدھ, 26 جون 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جامعہ کراچی میں2427لیپ ٹاپ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ود ہزارسے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران میرٹ اور شفافیت کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی سپرسانک میزائل تجربے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے پر تشویش ہے۔ امریکہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے کانفرنس آن ڈس آرمنٹ میں بھی بات کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے۔ اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کے ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے گئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دار کرنل پروہت اور اس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان نے دنیا کو بھارتی کردار باور کروایا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق چار ملکی کور گروپ کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، افغانستان میں پندرہ برسوں سے فوجی کارروائی ہو رہی ہے اب امن کو موقع دینا ہوگا پاکستان نے دہشتگرد گروپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنا کچھ کر چکا ہے پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن مشترکہ ٹی او آرز کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پرمتفق ہو گئے۔ کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہو گا۔ ایم کیو ایم کوکمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ پاناما لیکس الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام اور مشترکہ ٹی او آرز تشکیل دینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد کے ذریعے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیٹی میں 6 حکومت جبکہ 6 اپوزیشن کے ارکان ہونگے۔ وزراءنے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کمیٹی دو ہفتے میں کام مکمل کرے گی۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر مشترکہ ٹی او آرز پر اتفاق ہو گیا تو حکومت چیف جسٹس کو نئے ٹی او آرز بھجوائے گی۔ خورشید شاہ نے دھمکی دی کہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل نہ ہوا تو سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، الیاس بلور، آفتاب شیرپاو، صاحبزادہ طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جبکہ حکومت نے بھی اتحادیوں کی مشاورت سے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے ڈگری کلاسز میں داخلے کااعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے ،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوم میں داخلے کی تاریخ میں31مئی2016ء تک1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے ۔تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے ۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اب تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کو دنیا کی 400جامعات اور ملک کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کا کہنا تھا کہ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کا آئی یو گرین میٹرک ادارے کی طرف سے دنیا کے تمام جامعات کی درجہ بندی میں 400 جامعات میں شامل ہونے اور پاکستانی جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اعزاز ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) بحریہ یونیورسٹی نے اسلام آباد کیمپس میں اوپن ہائوس 2016ء کا انعقاد کیا جس میں انجینئرنگ کمپیوٹر سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز کے آخری سال کے طلبہ کو فائنل ایئر پراجیکٹس کے مظاہرے کا موقع دیا گیا۔ انجینئرنگ کی مختلف النوع برانچز جیسے سافٹ وئیر انجینئرنگ، کنٹرول سسٹمز، کمیونیکیشن سسٹمز، ایمبیڈڈ سسٹمز، روبوٹکس، ریڈیو کمیونیکیشنز اور وائرلیس کمیونیکیشن سے 102پراجیکٹس رکھے گئے تھے ۔ نمائش میں مارکیٹنگ، پراجیکٹ مینجمنٹ کے شعبوں کے انٹرپرینول پراجیکٹس پیش کئے گئے ۔ تقریب کا مقصد طلبہ کو بطور انٹرپرینیورز کام کرنے اور انڈسٹری کے تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے قابل بنانا تھا۔ تقریب کا اختتام ہر ڈیپارٹمنٹ کے ٹاپ 3پراجیکٹس کو ایوارڈ دینے پر ہوا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر)تنویر فیض تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر کمپنیوں کے نمائندوں نے طلبہ کے ڈیزائن کئے گئے پراجیکٹس کی تعریف کی اور اپنے اداروں میں فریش گریجویٹس کو ملازمتیں دینے کیلئے طلبہ کا انٹرویو کیا -

ایمزٹی وی (کراچی) پاکستان میں انٹرنیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہوگئی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کا اپنے دوستوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ دنیا میں واٹس ایپ کا شمار رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی سروسز میں ہوتا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ واٹس ایپ کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس وقت لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب واٹس ایپ سروس مکمل طور پر ڈاؤن ہوگئی۔ واٹس ایپ سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی لیکن اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجہ سے صارفین کو جہاں رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں کئی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں افراد اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں

ایمزٹی وی (تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے عملی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم کے باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس و جنرل گروپس اور امپروومنٹ اورڈویژن کے عملی امتحانات 25مئی سے شروع ہورہے ہیں ، انہوں نے عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایات کی ہے کہ وہ عملی امتحانات سے قبل اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرلیں