ھفتہ, 29 جون 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کاجول اپنے فنی سفر میں لاتعداد کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں ان کا یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ فلموں کی کہانیاں اب دلچسپ نہیں رہیں۔نئی فلم سائن کرنے سے پہلے درجنوں مرتبہ اسکرپٹ کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے۔فلم رائٹرز کے پاس وہ مواد نہیں رہا جو آج سے پندرہ بیس سال پہلے ہوا کرتا تھا۔

کاجول نے کہا کہ وہ فلموں کے انتخاب کے حوالے سے بہت کریزی ہوگئی ہیں اور اس وقت تک کوئی فلم سائن نہیں کرتی جب تک کہانی اور کردار سے متفق نہ ہوجاؤں۔کاجول کا کہنا تھا کہ شائقین ایک جیسی فلمی لواسٹوریوں سے اکتا چکے ہیں انھیں جب تک کچھ نیا نہیں ملے گا وہ سینما کا رخ نہیں کریں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) حال ہی میں ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ باغی انھوں نے سوچ سمجھ کے سائن کی تھی اگر فلم روکھی پھیکی اور دلچسپی سے خالی ہوتی تو اسے کبھی قبول نہ کرتیں۔ ایک سوا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلم کروں جس میں مجھے بھی کام کا مزہ ا?ئے اور سینما بین بھی دیکھ کر بور نہ ہوں۔ شردھا کپور نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ بالی وڈ میں ان کی ایج کی لڑکیوں میں مقابلہ جاری ہے اور مقابلے کے اس ماحول میں فلموں کی تعداد بڑھانے کے بجائے اپنا معیار بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکی صدر براک اوباما نے طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہو گا تو کارروائی کریں گے۔ ویتنام کے دورے پر موجود امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت بڑا سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی جماعت کے سربراہ کو راستے سے ہٹا دیا ہے جو افغانستان میں القاعدہ کے ساتھ مل کر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ براک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہوگا کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغان طالبان کے لئے بڑا دھچکہ ثابت ہو گی۔ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سمیت اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرؤف کی جانب سے بھی طالبان امیر کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم طالبان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جب کہ پاکستان نے بھی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکا کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب احمد وال کے علاقے میں ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ساتھی سمیت ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت یونس خان اور مصباح الحق نے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں موجود ہیں تاہم یاسر شاہ کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پرانگلینڈ کے جوئے روٹ ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے ، جنوبی فریقا کے ہاشم آملہ چوتھے ، پاکستان کے یونس خان پانچویں نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئیرز چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں اورآسٹریلیا کے ہی دیوڈ وانر ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نویں نمبر پر آگئے ہیں ، پاکستان کے مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ کرکٹ کے طویل رن فارمیٹ کے بہترین بولرز میں انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ پہلے نمبر پر ہیں ۔ دوسرے نمبر پر بھارت کے ایشون ، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئےہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پانچویں ، بھارت کے رویندرا جدیجا چھٹے ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیز ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقا کے مورنی موکل نویں جبکہ انہیں کے ہم وطن ورنون فلینڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایم کیوایم کے سابق رہنماعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جو اڈیالہ جیل میں کیس میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 614 سے اسلام آباد پہنچی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی تحقیقاتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی جس میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ریڈزون میں واقع بلوچستان ہاؤس وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کیلیے سیکیورٹی رسک بن گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بلوچستان ہاؤس کوسیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے اسلام آبادآمدکے دوران یہاں قیام نہ کرنے کافیصلہ کیاہے، یہی وجہ ہے کہ وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعدسے اب تک نواب ثنااﷲ زہری نے یہاں قیام کی بجائے اسلام آبادکے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کو ترجیح دی۔ ذرائع کے مطابق ثنا اﷲ زہری نے انتخابی مہم کے دوران اپنے قافلے پرخودکش حملے میں بیٹے اوربھائی کی شہادت کے بعدسیکیورٹی سے متعلق زیادہ محتاط رویہ اختیارکرتے ہوئے کسی بھی قسم کارسک نہ لینے کافیصلہ کیاہے تاہم اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے قریبی حلقوں نے بتایاثنا اﷲ زہری سیکیورٹی مسائل کے پیش نظربلوچستان ہاؤس میں قیام نہیں کررہے لیکن اس کے باوجودسرکاری اجلاس اورمصروفیات کیلیے یہاں اجلاس کرتے ہیں جبکہ اپنے قیام کے اخراجات صوبائی حکومت کی بجائے ذاتی طورپراداکرتے ہیں۔ بلوچستان ہاؤس کے ذرائع نے بتایاثنا اﷲ زہری نے وزارت اعلیٰ کے ابتدائی دنوں میں بلوچستان ہاؤس میں واقع وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش کی تزئین وآرائش کے احکامات جاری کرائے تاہم بعدازاں انھوں نے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں قیام کوترجیح دی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حج کوٹاسےمتعلق پرائیوٹ ٹورآپریٹرز کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ٹور آپریٹرز کے وکیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کر رہی ہے اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کو 4 سال سے کوٹا نہیں مل رہا۔ نجی ٹور آپریٹرز کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کا تو رونا رو رہے ہیں کہ نجانے ملک سے کب سفارشی کلچر اور اقربا پروری ختم ہو گی اور ملک میں گڈ گورننس آئے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا،کیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدنہ کرنے کا فیصلہ دے دیں۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ایمزٹی وی(تعلیم) تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے 17 طالبات ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں مسیحیوں کے ایک فلاحی اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت 38 طالبات موجود تھیں جن کی عمریں 5 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔ آگ ایسے وقت لگی جب ہاسٹل میں موجود طالبات سو رہی تھیں۔ جو جاگ گئیں وہ تو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن جو نہ جاگیں وہ ابدی نیند سوگئیں۔ صوبائی انتظامیہ نے 17 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 5 طالبات زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ چیانگ رائی کی صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، وقوعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی ایسی ڈیجیٹل ایلفابٹ نیڈیئم سینس ڈیوائس تیار کررہی ہے جو دکھنے میں ایک ماؤس کے برابر ہے لیکن اسے صرف ایک انگلی کے ذریعے نہ صرف ماؤس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مکمل ٹائپنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، اسمارٹ واچ اور کمپیوٹرز کے ساتھ باآسانی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی سطح پر رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میں ٹائپنگ کا انداز بھی بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس پر بٹنز موجود نہیں بلکہ ہر لفظ لکھنے کے لیے مختلف تراتیب رکھی گئی ہیں کہ اس پر کسی طرف انگلی پھیریں تو کون سا حرف ٹائپ ہو۔ مکمل طور پر وائرلیس ہونے کی وجہ سے اس کے ذریعے باآسانی اسکرین سے دور بیٹھ کر بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ اس بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ عام ٹائپنگ کی طرح اس کی ٹائپنگ سیکھنے کے بعد باآسانی تیز رفتاری سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ عام صارفین سے لے کر کمپیوٹر گیمنگ کے شوقین افراد تک سبھی کے لیے یہ ڈیوائس یکساں مفید ثابت ہو گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)امریکا میں 2 پاکستانی نژاد طالب علموں نے بہترین کاروباری منصوبہ بندی پر 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں امریکی نوجوان نسل کو کاروباری مواقع کے فروغ، باہمی تجارت میں وسعت اور انہیں معاشی میدان میں خود مختار بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا مقصد تھا۔ مقابلے میں کئی پاکستانی نژاد طلبا نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم راجا راحیل خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، فورٹ ورتھ میں قائم بزنس فرم کی جانب سے طالب علموں کو مفت مشاورت، کاروبار کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ راجا راحیل اور ان کی ٹیم نے بزنس کا ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکا سمیت دنیا بھر میں بزنس کی خرید و فروخت میں اہم اور معاون ثابت ہو گا۔