بدھ, 26 جون 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (تعلیم)ملیر چھاؤنی میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نام سے ایک میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے۔۔میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رکھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی تعمیر اور سہولتوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں،جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین اور تجربے کار اساتذہ کا تقرر عمل میں لایا جارہاہے ،جدید طبی مشینری اور آلات بھی درآمد کیے جارہے ہیں۔ کمبائنڈ ملٹری اسپتال ملیر سے منسلک اس میڈیکل کالج کا الحاق نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ عبوری طور پر کیا جاچکا ہے ۔اس میڈیکل کالج کے پہلے 100 طالب علموں کا انتخاب اکتوبر یا نومبر 2016 تک کرلیا جائیگا۔منصوبے کا تعمیراتی کام جنرل آفیسر کمانڈنگ ملیر گیریژن میجر جنرل شہزاد نعیم خان کی زیر نگرانی جاری ہے

ایمزٹی وی(تعلیم)بیکن ہائوس ویلنشیا ٹائون کیمپس کے طالب علم شاہ میر خان نیازی نے عالمی سطح پر انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ۔ مقابلے میں 75ممالک سے 1700 طلبہ نے شرکت کی ۔ جن میں سے نہم سی کے طالبعلم شاہ میر نے فزکس کے شعبے میں انفرادی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کردیا -

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ 30 مئی کو چیئرمین بلاول بھٹو زردا ری کی میرپور آمد کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں بڑا جوش وخروش پایا جا رہا ہے ،بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں نے بھارت کے ایوانوں کو ہلا کررکھ دیا ہے ،اقتدار پرستوں کو بلاول فوبیا ہوگیاہے ،خوفزدہ عناصر کی جگہ جگہ چیخیں سنائی دے رہی ہیں، بیساکھیوں کے سہارے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کی آرزوئیں اور امیدیں خاک میں مل جائیں گی ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہیں پیپلز پارٹی کا 30 مئی کا جلسہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میرپور جلسہ کو پاکستان اورآزاد کشمیر کی تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ بنائیں گے ، کارکنان اپنے ہردل عزیز اور محسن لیڈر کا والہانہ تاریخی استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی قوت اورکشمیریوں کی اصل ترجمان جماعت ہے اوراس جماعت کو ہی عوام کا اصل مینڈیٹ حاصل ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کی جانب سے 7 سوالات کے جواب نہ ملنے کے بعد مزید 70 سوالات تیار کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے پوچھنے کے لئے مزید 70 سوالات تیار کرلئے جس کے حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم سے 70 سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن کے ترتیب دیئے گئے 70 سوالات میں چیدہ چیدہ یہ ہیں کہ نوازشریف حکومت وضاحت کرے کہ ان کے خاندان نے بیرون ملک پیسہ کیسے بھجوایا، کیایہ درست نہیں کہ وزیراعظم کےعہدے پر ہوتے ہوئے لندن میں اربوں کی جائیدادخریدی اور کیا وزیراعظم نے اپنے نابالغ بچوں کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جب کہ 1993 میں جس وقت شریف خاندان نے پارک لین میں اپارٹمنٹ خریدا اس وقت حسن نواز کی عمر محض 17 برس تھی۔ متحدہ اپوزیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا جب کہ متحدہ ارکان نے شکوہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اسٹیرنگ پیپلزپارٹی نے سنبھال لیا ہے اور ہمیں پوچھا نہیں جارہا۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے کہ کل کے اجلاس میں جو ہوا وہ تمام جماعتوں کی حکمت عملی کاحصہ تھا اور متحدہ اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشترکہ موقف اپنائیں گے اور 70 سوالات حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کریں گے۔

ایمزٹی وی (لاہور)یوٹیوب کے گلوبل ورژن کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کے بعد ابھی تک یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہیں کیا گیا۔ گلوبل ورژن بحال نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کاسامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہ کرنا حکومت کا بلا جواز اقدام ہے اور اس پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

    • ایمزٹی وی (اسلام آباد) بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ایوان میں خطاب کے دوران خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکرسردارایاز صادق سے رابطہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے بعد بولنے کا موقع دیا جائے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اسپیکر سے ملاقات کر کے معاملات طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان میں اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے وضاحت دیں گے اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں گے۔

       
       
     
     
     

ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 56 لاکھ بچوں جبکہ قبائلی علاقوں میں 9 لاکھ 65 ہزار 633 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لئے 17 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 14 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر جبکہ 3 ہزار پولیو ٹیموں کے 9ہزار ورکرز ٹرانسپورٹ اڈوں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 3ہزار لیڈی ہیلتھ ورکررز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ہم کے لئے سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ پشاور سمیت تمام بڑے اور حساس اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں 9 لاکھ 65 ہزار 633 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 3ہزار 78 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں