پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایچ ای سی زون ایم انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کاآغاز ہوگیا۔

افتتاحی روز انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ،سر سید یونیورسٹی،آئی بی اے اور انڈس یونیورسٹی نے اپنے میچز جیت لئے۔پہلے روز کھیلے گئے میچوں میں آئی او بی ایم یونیورسٹی نے حبیب یونیورسٹی کو 5-0سے، اور آئی بی اے نے این ای ڈی یونیورسٹی کو 2-1سے شکست دی ۔

جبکہ سرسید یونیورسٹی اور پی اے ایف کیٹ کے مابین کھیلا جانے والا میچ میں پی اے ایف کیٹ کو تیکنیکی بنیاد پر ڈسکوالیفائے قراردیا گیا۔ میچ میں انڈس یونیورسٹی نے ڈی ایچ اے صفہ کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر زیر کیا۔

سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ پر چیمپئن شپ کافتتاح مہمان خصوصی سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی،ڈائرکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار،جاوید اقبال،محسن علی خان،نعمان الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے،فٹبال کے علاوہ،ہاکی اور شوٹنگ کے ایچ ای سی ایونٹس کی بھی میزبانی کی ہے،آئندہ بھی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لئے تیار ہیں انہوں نے فٹبال ایونٹ سر سید یونیورسٹی کو دینے پر ایچ ای سی کے چئیر مین ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے ڈائرکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن کی کاوشوں کی بدولت اس وقت پورے ملک میں ایچ ای سی کی اسپورٹس سرگرمیاں بھرپور انداز میں کامیابی سے جاری ہیں۔سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرارکموڈور(ر)سید سرفراز علی کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،بہترین فٹبال دیکھنے کو مل رہی ہے،صحتمند سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبہ زندگی کے ہر میدان میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں۔

آج سیمی فائنلز میں سر سیدیونیورسٹی کا مقابلہ انڈس یونیورسٹی سے اور آئی او بی ایم کا مقابلہ آئی بی اے سے ہوگا۔تین روزہ چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

کراچی: جامعہ کراچی نے اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں کی بنیاد پرہونےوالےداخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں (Reserved Seats)کی بنیاد پر ہونے والےداخلہ فارم 23دسمبر 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات میں مخصوص نشستوں پر داخلوں کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

لاہور: نیوزی لینڈٹیسٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نےاسکواڈ کااعلان کردیا۔

بورڈ حکام کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بابر اعظم کریں گے جبکہ وائس کیپٹن محمد رضوان ہونگے۔

اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان،محمد نواز، شا ن مسعود، سرفرازاحمد،سعود شکیل، سلمان علی آغا ،کامران غلام شامل ہیں

جبکہ فاسٹ بالر حسن علی، ابراراحمد، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر ، زاہد محمود، نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا پانچ روزہ ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور: رمیز راجا نے بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اورتین ون ڈے میچزکی سیریزکیلئےدورہ پاکستان کیلئےکراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کا آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، کیوی ٹیم کو صدراتی پروٹوکول حاصل ہے۔ جس کے باعث ائیرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

New Zealand Cricket team arrives in Karachi

مہمان ٹیم پہلےمرحلےمیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ کھیلےگی جسکا آغاز 26 دسمبرسےکراچی میں ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سےملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔

10 جنوری سےشروع ہونے والے ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کوکھیلے جائیں گے۔

New Zealand cricket team arrive in Karachi

دوسرے مرحلہ میں کیوی ٹیم13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سےووٹ دیے جانے کے بعد ایلون مسک نے ردِ عمل کااظہار کردیا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی۔

اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

19 دسمبر کی سہ پہر کو ختم ہونے والے پول کے بعد ایلون مسک کی جانب سے کئی گھنٹوں تک خاموشی اختیار کی گئی اور پھر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

مگر اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرنے کی بجائے ایک صارف کے میسج پر انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس نے کہا تھا کہ پالیسی سے متعلق پولز پر صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

ایلون مسک نے اس صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا نکتہ ہے اور ٹوئٹر میں یہ تبدیلی کی جائے گی۔

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبرکو بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کےسرکاری ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف نےاپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ا ن دنوں کرکٹ سے دور ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔

لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں گزشتہ روز ریسرچ کانفرنس منعقد کی گئی

جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی، ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین ریسرچ یو ایم ٹی ڈاکٹر سمعیہ شاہد، رجسٹرار سلیم عطا، کنٹرولر امتحانات حسیب حیدر، ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت فیکلٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی نے تحقیق کی وجہ سے پاکستان میں پہلی نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے جس پر میں یو ایم ٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحقیق کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا ہمیں ہر تمام شعبہ جات میں ریسرچ کرکے ملکی حالات میں بہتری لانی ہوگی۔

ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ جامعات کو آج کی دنیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو اپنانے کی ضرورت ہے، تحقیقی مقالے لکھنا اچھا ہے لیکن ہمیں اس تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو معاشرتی و معاشی مسائل کا حل پیش کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی دو ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے جا رہا ہے ایک کراچی اور دوسرا لاہور میں جس سے ہائرایجوکیشن کمیشن اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لا سکے گا۔

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں 100 میلن سے زائد روپے یونیورسٹیوں کو دیے جائینگے تاکہ ایمپیکٹ فل ریسرچ کو مزید فروغ دیا جا سکے، یونیورسٹیوں کو چاہئے کہ خود کی چھوٹی کمپنیاں بنا کر تحقیق کے ذریعے بنائی جانیوالی پراڈکٹس سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد کا یو ایم ٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو ایم ٹی ایک ریسرچ یونیورسٹی ہے جس نے حقیقی معنوں میں ریسرچ پر مبنی تعلیم کو فروغ دے کر پاکستان کی پہلی نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے، ایچ ای سی کو چاہئے یو ایم ٹی جیسے اداروں کو مزید سپورٹ کرکے ریسرچ کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔

صدر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریسرچ کے ذریعے ریئل ورلڈ ایمپیکٹ حاصل کرنا ہے ،یو ایم ٹی کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی نے پچھلے تین سے چار سال میں 400 فیصد گروتھ کی ہے اور اس کا کریڈٹ فیکلٹی کو جاتا ہے۔کانفرنس میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی نے فیکلٹی ممبران کو ایچ ای سی کی طرف سے تحقیق کے حوالے سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو تقریب کے اختتام پر اعزازی سووینئر بھی پیش کیا۔

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل اورایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل اور ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈپروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 04 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 06 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

Page 90 of 2379