پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے بھرتی ہونے والے 30اساتذہ کو جامعہ این ای ڈی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا .

اس موقعے پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے اساتذہ کے وژن کو وسیع کرتے ہیں.

ان کامزید اس ضمن میں کہنا تھا کہ آپسی بہتر تعلقات سے تعلیمی بہتری کی راہیں کُھلتی ہیں. جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی میمن اور ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین نے مختلف جامعات اور کالجز سے آئے 30 اساتذہ کو این ای ڈی کا دورہ کروایا.

کراچی: جامعہ کراچی اور گولڈنسن پیٹرولیم سروسز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور گولڈنسن پیٹرولیم سروسزکے سی ای اوغلام شبیر نے کئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذکورہ کمپنی اپنے دس تحقیقاتی لائسنس جامعہ کراچی کو عطیہ کرے گی جس کی کمرشل قیمت ایک ملین ڈالر ہے جس کے تحت جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ انرجی اور جیو ریسورسز کے شعبے میں معنی خیز اکیڈمک استڈیز اور ریسرچ سرانجام دیں گے۔

کمپنی جامعہ کراچی کو ان سافٹ ویئرز کے استعمال کے لئے بھی مطلوبہ تربیت فراہم کرے گی۔اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے اور مذکورہ معاہدے سے جامعہ کراچی کو انڈسٹریز کے ساتھ تعاون میں ایک نئی جہت ملے گی، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ کو تعلیم کے دوران ہی انڈسٹریز کا پیشہ ورانہ تجربہ ملے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد کسی بھی انڈسٹری میں جاکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکیں۔

جامعہ کراچی طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کو ملازمت کے بہترین مواقع دینے کے لئے بھی کوشاں ہے جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ قومی اور بین الاقوامی معیار کے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر موجود ہیں۔

ملتان: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نےملتان ٹیسٹ میں شکست کی زمہ داری قبول کرلی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی اور چند کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں لیکن دوسری اننگزمیں ہم نے بولنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا دوسری اننگز میں بیٹرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا، امام اور سعود شکیل اور پھر سعود اور نواز کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئیں، ٹیل اینڈرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا لیکن فنش نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعود شکیل کا آؤٹ ہمیں مہنگا پڑ گیا، ہمیں لگا کہ بال زمین کے ساتھ ٹچ ہوا ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم سے ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئی ہیں، ہم جیت سکتے تھے، ہم آسٹریلیا کے خلاف اور اب پھر اچھا فنش نہیں کر پائے، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا اس کا بہت ہی شاندار آغاز ہوا ہے، ابرار نے کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت اچھی بولنگ کی، اس کے لیے یہ ٹیسٹ ابرار کے لیے یادگار رہے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کراچی ٹیسٹ میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے اور کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں اس ٹیسٹ میں ہوئیں انہیں نہ دھرایا جائے۔

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

کراچی: سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اورانٹرکےسالانہ امتحانات برائے سال 2023 بالترتیب 8 مئی اور 22 مئی سے منعقدہوں گے۔

نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا۔ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔

طارق شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے فوری بعد 28 اپریل سے شروع کرنے کی گزشتہ تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہےچھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے امتحانات عیدکےبعد منعقد کئےجائیں گے لہٰذا ان امتحانات کے بعد 8 مئی سے پورے صوبے میں میٹرک کے امتحانات شروع کیے جائیں اور انٹر کے امتحانات 23 مئی سے شروع ہوں۔

اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال 2023 یکم اگست سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں سال 2022 کی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار یکم جنوری کے بعد پیر 2 جنوری 2023 سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

ملتان: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان ہدف کےتعاقب میں مشکلات کا شکارہےجب کہ پہلےسیشن کااختتام ہوکرکھانےکاوقفہ ہوچکا ہے۔

پاکستان کو جیت کے لیے اب بھی 64 رنز درکار ہیں جب کہ 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔

پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغازچار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے کیا تھا،اس وقت کریز پرآغا سلمان اور ابرار احمد موجود ہیں۔

چوتھے روز پاکستان کو فہیم اشرف،محمد نواز اور سعود شکیل کی صورت میں دو نقصان اٹھانا پڑے۔

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے مہمان ٹیم انگلینڈ کو مزید 6 وکٹ درکار ہیں جب کہ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لیے 157 رنز درکار ہیں

کراچی: جامعہ کراچی نےمخصوص نشستوں پرداخلوں کےلئے فارم جمع کرانےکی تاریخ کا اعلان کردیا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق تعلیمی سال 2023 ء کے لئے مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر داخلوں کے لئے فارم 21 دسمبر2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورسز،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔ داخلہ فارم کی پروسیسنگ فیس 2000 روپے کا واؤچر جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کرایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی میں داخلے برائے سال 2023ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔

جامعہ کراچی کے تحت ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز) پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔داخلہ ٹیسٹ میں 11 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

طلباوطالبات اور ان کے والدین کو داخلی دروازوں سے امتحانی مراکز تک پوائنٹس بسوں کے ذریعے پہنچایا گیا۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 28 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئےانتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے جامعہ کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے تھے۔

لاہور: ناصر حسین بھی ابراراحمد کی صلاحیتوں کےگرویدہ ہوگئے۔

سابق انگلش کپتان نے بہترین اسپنر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے پر سوال اٹھادیا،ان کا کہنا ہے کہ ابرار احمد روایتی لیگ اسپنر نہیں ہیں، وہ اپنی انگلیوں سے گیند کو منفرد انداز میں فلک کرتے ہیں جس کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے،امید ہے کہ انگلش بیٹرز مقامی چینلز سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ ابرار احمد کی گیندوں کو سپر سلو موشن میں مختلف زاویے سے دکھائیں۔

انھوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اسپنر کیخلاف اپنے اسٹروکس بہتر انداز میں استعمال کیے مگر دیگر بیٹرز کو پلان میں بہتری لانا ہوگی۔

لاہور: ابراراحمد ٹیسٹ ڈیبیو پر10وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 7شکار کیے تھے، دوسری میں اب تک 3بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں،اس قبل عبدالرحمان نے اپنے ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں 4،4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے پہلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے کا پاکستانی ریکارڈ محمد زاہد کا ہے،پیسر نے مجموعی طور پر میچ میں 11شکار کیے تھے۔

کراچی: اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شہرکاموسم خشک جبکہ راتیں سردرہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہے گی اور کراچی بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے زیر اثر رہے گا۔

آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

Page 93 of 2379