بدھ, 15 جنوری 2025

 

 
ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچ نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا۔
نہوں نے کہا کہ کمپنیوں اور وزارت کو گیس فراہمی کیلیے خطوط لکھے گئے ہیں لیکن ان خطوط کا کوئی اثرنہیں ہوا ہے ۔بلوچستان میں قیمتی صنوبر کاجنگل آگ جلانے میں استعمال ہورہا ہے۔ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے امیرا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ایل پی جی ائیر مکس منصوبے اس سال مکمل کیے جائیں اور صوبے میں گیس کی فراہمی کیلیے پائیدار حل سے ہمیں آگاہ کیا جائے ۔
 

 

 ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے تحقیق کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرنے سے قبل اپنے دماغ بطور عطیہ جمع کرادیں، تحقیق کا مقصد ذہنی اور دماغی خرابی کے لیے نیا طریقۂ علاج دریافت کرنا ہے۔

امریکی ریاست ہوسٹن کے سائنسدان تحقیق کے لیے لوگوں سے مرنے کے بعد اپنے دماغوں کو عطیہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے پاس ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس والے دماغوں کی کمی ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ پیچیدہ اور خوبصورت ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

بوسٹن کے مضافات میں ہارورڈ برین ٹشو ریسورس سینٹر میں تین ہزار سے زائد دماغوں کو اکھٹا کیا گیا ہے، یہ دنیا میں سب سے بڑے دماغ کے بینکوں میں سے ایک ہے۔

ان دماغوں کے متعدد نمونے ذہنی یا اعصابی خرابی والے لوگوں کے ہیں۔ ان نمونوں کے ذریعے سائنسدانوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پارکنسنز، الزائمر اور نفسیاتی خرابی جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے نیا طریقۂ علاج تلاش کریں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا متاثر نہیں ہو گی،عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔امریکی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے بلوم برگ نے اپنے سینئر تجزیہ کار کے حوالے سے پاکستان کی تاریخی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر نہیں کر سکے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سرمایہ کاری پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
بلوم برگ نے سیہون شریف کے حالیہ واقعہ کو گذشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی رائل فرائز لینڈ کمپنیاں دہشت گردی کے واقعات کو ماضی کے واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہے اور لوگ معمول کی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریستورانوں دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کا رش بڑھ رہا ہے۔
بلوم برگ نے اکتوبر میں پاکستان کی سیکورٹی کی نمایاں صورتحال کی بہتری اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شمار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔ پاکستان کی حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال جون تک گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ سات فیصد پر برقرار رہے گی جو عشرہ کی سب بڑی شرح ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سپریم کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ ایان علی کی درخواست پر سماعت منگل کو ہو گی۔ ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) گزشتہ دنوں دہشت گردی کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک فوج کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کردیا ،پنجاب میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات آپریشن کر کے سو سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے رات بھر پنجاب میں بھر پور آپریشن کیا سو سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔سیکیورٹی فورسز نے لاہور سے 25،رحیم یار خان سے 32،گجرات سے 50،کالا باغ سے 20،شیخو پورہ سے 12اور میانوالی سے 20افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے بائیو میٹر مشین سے لوگوں کی شناخت بھی کی اور اس دوران مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تاکہ مزید معلومات حاصل کی جاسکیں

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کے بارے اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر1135 پر دی جاسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کیلئے الگ ہیلپ لائن نمبر 1125 قائم کیا گیا ہے جس پر کے پی کے اور فاٹا کے عوام اطلاع دے سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(فلوریڈا ) امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے یا دیگر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ فلوریڈا میں ایک مقام سے گزر رہا تھا کہ اس دوران قافلے پر نامعلوم چیز پھینکی گئی تاہم ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ۔
امریکی صدر پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ قافلے کی صورت میں اپنے گھر جا رہے تھے تاہم ابھی تک اس نامعلوم چیز کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا ۔ دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) اسپین کے ماہرین طب اور سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص کرسکتا ہے۔
اسپینش نیشنل ریسرچ کاؤنسل کی جانب سے بنایا جانے والا یہ بائیو سینسر انسانی خون میں پی 24 اینٹی جن کی موجودگی سے آگاہ کرتا ہے جو ایچ آئی وی (وائرس) کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سینسر انفیکشن کے جسم میں داخل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ، اس وقت اس کی تشخیص کرسکتا ہے جب یہ بہت کمزور ہوتا ہے اور عموماً کسی ٹیسٹ کے دوران گرفت میں نہیں آ سکتا۔ یہ وائرس آہستہ آہستہ جڑ پکڑ جاتا ہے جو بعد ازاں ایڈز کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
مذکورہ سینسر سے کیے جانے والے ٹیسٹ کا دورانیہ لگ بھگ پانچ گھنٹے ہوگا اور اسی روز ٹیسٹ کے نتائج بھی حاصل کیے جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ فی الوقت ایڈز کی تشخیص کے لیے جو ٹیسٹ مروج ہے وہ 3 ماہ بعد اس وائرس کی تشخیص کرسکتا ہے جب یہ وائرس جسم میں اپنی جڑیں پھیلا چکا ہوتا ہے۔
یہ سینسر چاول کے دانے جتنی ایک چپ ہے جسے سلیکون اور سونے کے ننھے ننھے ذرات سے بنایا گیا ہے۔ اس سینسر سے کیا جانے والا ٹیسٹ نہایت کم قیمت بھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے ایڈز کی شرح ترقی پذیر اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ ہے اور وہاں یہ کم قیمت سینسر مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ماہرین نے واضح کیا کہ اس وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد گو کہ اسے روکا تو نہیں جاسکتا، تاہم اس سے متاثرہ شخص کو بیماری کا علم ہوجائے گا اور وہ لاعلمی میں اسے دوسرے افراد تک منتقل کرنے سے بچ جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سنہ 2015 میں کیے جانے والی ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 4 کروڑ افراد ایڈز میں مبتلا ہیں۔ یہ افراد زیادہ تر غیر ترقی یافتہ ممالک کے رہائشی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ سنہ 1981 سے اس مرض کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 کروڑ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد اس مرض کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ اس مرض کا علاج آہستہ آہستہ قابل رسائی ہوتا جارہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب یو این ایڈز کے مطابق اس موذی مرض کے علاج کی سہولیات میسر ہونے کے بعد سنہ 2005 سے اب تک اس مرض سے ہونے والی اموات کی شرح میں 45 فیصد کمی آچکی ہے، گویا مریضوں میں اضافہ جاری ہے، البتہ مرض کے باعث موت کی شرح کم ہوچکی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے، شہداءکے اہل خانہ سے ملا ہوں،ان کا حوصلہ اور عزم مضبوط ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ زخمیوں کودہشت گردی کی جنگ میں پہلے سے بھی زیادہ پرعزم پایاہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداکے ورثاءکوتمام رنج کے باوجودجذبہ حب الوطنی سے معموردیکھا، باہمت اورپرعزم پاکستانی قوم کوسفاک دشمن شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں اپنی بقاکی خاطرہرقیمت پرجیتنا ہے اور آنےوالی نسلوں کوپرامن اور محفوظ وخوشحال پاکستان دیں گے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وسیع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 50 برس میں پوری دنیا کے سمندروں میں آکسیجن کی مقدار کم ہوئی ہے لیکن بظاہر یہ امر ذیادہ تشویشناک نہیں۔
جرمنی میں واقع سمندروں پر تحقیق کے اہم مرکز کے ماہری نے گزشتہ 50 برسوں کا ڈیٹا حاصل کیا ہے اور اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس عرصے میں سمندروں میں گھلی آکسیجن میں 2 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ ذیادہ نہیں لیکن اس سے سمندری جاندار متاثر ہوسکتے ہیں جو آکسیجن کے بارے میں بہت حساس واقع ہوتے ہیں۔
ادارے کے سائنسداں داکٹر لوتھر اسٹراما کے مطابق ’ اگرچہ سمندروں میں آکسیجن کی یہ معمولی کمی تشویشناک نہیں لیکن اس کے سمندری مخلوقات پر دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ سمندروں میں ہرجگہ آکسیجن یکساں مقدار میں نہیں پائی جاتی۔‘
ماہرین کے مطابق 1960 سے 2010 کے درمیان آکسیجن کی مقدار کم ہوئی ہے جس سے مچھلیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ سروے میں سمندروں کی سطح سے لے کر اتھاہ گہرائیوں تک کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے اور اس کے لیے دوردراز مقامات کا ڈیٹا بھی لیا گیا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ سنکے شمٹکو کہتےہیں کہ یہ سمندروں میں آکسیجن کی مقدار ناپنے کا پہلا سروے ہے ۔ اس کا اندازہ سمندروں کے مستقبل کی پیشگوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانوں نے روایتی ایندھن استعمال کیا جس سے گلوبل وارمنگ بڑھی ہے۔ پھر یہ حرارت دھیرے دھیرے سمندروں میں سرایت کرتی جارہی ہے۔ گرم پانی آکسیجن نہیں تھام سکتا اور یوں سمندروں کا آکسیجن نکل کر فضا میں داخل ہونا شروع ہوگیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2100 تو عالمی سمندروں کی آکسیجن میں 7 فیصد تک کمی واقع ہوگی اور کوئی نہیں جانتا کہ اس سے بحری حیات کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے۔