ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو حکومت نے خود فٹبال بنا رکھا ہے،حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،ہ پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی کئی مرتبہ نشاندہی بھی ہوئی ہےلیکن کارروائی نہیں ہوئی ، دہشت گردی کے خلاف جو کچھ ہوا اس سے مطمئن نہیں ہیں ۔
گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ کیا حکومت خود مطمئن ہے کہ کیا اب پنجاب میں آپریشن کی ضرورت نہیں ہے ؟ہم صوبوں کے اطیمنان سے پہلے بہت کچھ دیکھنا چاہتے ہیں ،ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی کو ختم کرنا ہونا چاہئے ،اس بارے میں اب تک جو کچھ ہوا ہے ہم اس سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں ، ہم2سال سے کہہ رہے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا مگر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع میں کوئی رکاوٹ نہیں،حکومت نے خود فوجی عدالتوں کو فٹبال بنا رکھا ہے،وفاقی حکومت غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے.
سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دکھایا ہے کہ وہ چاروں صوبوں میں حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، دہشت گردوں کی جڑ کہاں سے آتی ہے ؟ضرور ہو سکتا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہوں لیکن کیا ہمیں پتا نہیں ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی کئی مرتبہ نشاندہی بھی ہوئی ہے ،کیا دہشت گردوں کو ختم کرنے کی کبھی کوئی سنجیدہ کوشش بھی ہوئی ہے کہ نہیں ؟جو کام کرنے تھے وہ اب تک نہیں کیئے گئے ،دہشت گردی کے خلاف سب صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن کنٹرولنگ اتھارٹی کون ہے ؟ نیشنل ایکشن پلان کا سربراہ کون ہے ؟اور وہاں سنجیدگی کیوں نظر نہیں آتی ؟۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشگردی ہو رہی ہے اور وزیرداخلہ غائب ہیں،لگتا ہے پوری کابینہ کہیں چھپ کر بیٹھ گئی ہے،وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کا رویہ افسوسناک ہے،معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے وزیرداخلہ کہاں ہیں؟ ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے اور وزیرداخلہ چھپ کر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو ملک سے باہر رہنا زیادہ پسند ہے،وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کے رویے کے معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ،پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اب بھی قومی توقعات کو پورا کیا ہے ،پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف دیا جانے والا جواب انتہائی موثر ہے ،پاک فوج نے افغانستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے ،اب دیکھتے ہیں کہ افغان فوج کیا رد عمل دیتی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی ڈرگز کے ساتھ مالی مدد اور فنانسسنگ کر رہا ہے ،دہشت گردوں کو ٹریننگ بھی وہیں سے مل رہی ہے ،محفوظ پناہ گاہیں بھی وہیں ہیں ،پوری قوم فوج کی افغانستان کے خلاف کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیک پر دل سے ساتھ ہے ،افغان حکومت جب تک دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا نہیں چھوڑے گی خطے میں امن ممکن نہیں ہے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کے بعد دی جانے والی اسٹیٹمنٹ انتہائی پروفیشنل فوجی سپہ سالار کا بیان ہے۔
داعش کا سندھ میں مزار پر خود کش واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنا میرے بیان کی توثیق ہے کہ پاکستان میں داعش وجود پکڑ رہی ہے لیکن جب میں داعش کے حوالے سے بات کرتا تھا تو مجھے جھٹلایا جا تا تھا ،آصف زرداری یا بلاول نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ،افغانستان کو اسی انداز میں ڈیل کرنا چاہئے جیسے کوئی ایک اسٹیٹ کسی دوسرے ملک کو ڈیل کرتی ہے ،عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام کے خلاف ہونے والی باتوں کو ہمیشہ رَد کیا ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘دہشت گردی کرنے میں نمبر ون ہے ،بھارت نے پاکستان اور افغانستان میں اپنا جال بچھایا ہوا ہے ،ہمیں بڑے محتاط ہو کر اس خطرے سے نبٹنا ہے ، القائدہ کو بنانے کے لئے امریکہ اور سی آئی اے نے جو ماڈل بنایا تھا اسی ماڈل پر بھارت داعش کے حوالے سے کام کر رہا ہے ۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارتوں اوردنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کے بعد ایک اور شاہکارکی تعمیر کی جارہی ہے ۔اب دبئی میں دنیا کی پہلی ایسی عمارت تعمیر ہوگی جو 360ڈگری پر گھوم کر دیکھنے والوں کو چکرانے پر مجبور کردے گی۔
دی ڈائنامک نامی اس80منزلہ عمارت کا ماڈل اسرائیلی اطالوی ڈیزائنر ڈیوڈ فشر نے 2008میں پیش کیا تھا ۔اس رہائشی عمارت میں بننے والے ایک اپارٹمنٹ پر30ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ 2020تک مکمل کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)امریکی خاتون ریسلر ، باڈی بلڈر اور اداکارہ نیکول بیس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ۔میڈیا ذرائع کے مطابق نامور امریکی ریسلر نیکول نیس حرکت قلب بند ہونے کے بعد 52سال کی عمر میں انتقال کر گئی ،وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔
6 فٹ اور 2 انچ قد اور 230 پاونڈ وزنی نیکول نے 1998 ءمیں باقاعدہ طور پر ریسلنگ میں انٹری دی اور خوب نام کمایا لیکن نیکول اپنے قد و قامت کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہیں
ایمز ٹی وی(تجارت) حکومت نے نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیاری کیلئے ابتدائی اقدامات کاآغاز کردیاہے جبکہ تمام ایوان ہائے صنعت وتجارت ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، درآمدی ، برآمدی تنظیموں و دیگر اسٹیک ہولڈرز سے قابل عمل آراو تجاویز طلب کرلی ہیں تاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایسے اعلانات کو یقینی بنایاجاسکے جس سے نہ صرف ملک میں معاشی و اقتصادی استحکام آسکے بلکہ صنعت و تجارت کاپہیہ رواں دواں رہنے کیساتھ عوام کو بھی ریلیف مل سکے ۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے ماہرین اقتصادیات باہم مشاورت سے بجٹ تجاویز تیارکریں گے اور ایسی پالیسیاں وضع کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر تعمیرو ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامز ن ہو سکے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں سول و فوجی قیادت نے متفقہ اور مضبوط عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوموں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غیر ممالک میں ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر قائم کر لئے ہیں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اکثر بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔ دہشت گردوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جبکہ غیر ملکی طاقتیں اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔