بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بھارتی میڈیا کی لگائی بجھائی پر برس پڑیں جن کا کہنا ہے کہ میڈیامیری کامیابی کا ذکر کرنے کی زحمت نہیں کرتا مگر میرے انکم ٹیکس معاملے پرسینکڑوں مضامین لکھ دیتا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر مثبت خبروں کے مقابلے منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں اور ایسے میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئیے۔
یاد رہے چند روز قبل ثانیہ مرزا کو مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس نے ٹونس جاری کیا تھا۔ان کے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ نے سروسز ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہوکر تفصیلات پیش کر دی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بارودی سرنگوں سے بھرے ریگستان میں زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف امریکی فوجی،سنسنی سے بھرپور نئی ہالی وڈ تھرلر فلم’ 'مائن‘ 'کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیاگیا ہے ۔
فلم ’مائن ‘ کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو ریگستان میں بارودی سرنگوں کے جال میں گھرا ہوا ہے ۔ وہ ماہر نشانے باز ہے لیکن اپنے مشن میں ناکام ہو جاتا ہے ۔
بارودی سرنگوں سے بھرے ریگستان میں زندگی اور موت کے درمیان پھنسے اس فوجی کو امداد کے لیے52گھنٹے انتظار کرنا ہوتا ہےمگر پھرایک کے بعد ایک مصیبت اسے گھیر لیتی ہے ۔
فلم 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کی جائے گی ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) داعش کی جانب سے سیہون شریف میں سخی لال شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں داعش کے کارندے موجود ہیں ۔ اس موقف کا انکشاف وزیر مملکت  بلیغ الرحمان نے سینیٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا ۔
ہفتے کے پہلے 2ایام میں پانچ خودکش حملوں کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے خصوصی احکامات پر بلائے گئے ان کیمرہ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں داعش ملوث ہے ۔
بریفنگ میں موجود چند ارکان نے نام نہ بتانے کی شرط پر بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ بلیغ الرحمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ”قوم کو داعش کا خاتمہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئیے“۔ارکان کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران وزیر مملکت پہلے تو دہشتگردی کے خلاف سرکاری موقف کو دہراتے رہے مگر پھر انہوں نے ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہر کے پیچھے چھپی وجوہات اور حقیقی کرداروں کو بے نقاب کرنا پڑا ۔
بلیغ الرحمان نے سینیٹ کو بریفنگ کے دوران مزیدکہا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے جبکہ کچھ مطلوب دہشتگردوں کی حوالگی کیلئے افغان حکام کو ایک لسٹ بھی دی گئی ہے ۔
ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا اگر افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلا ف استعمال کرنے کے اقدامات کی روک تھام نہیں کر تی تو افغان مہاجرین کو فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے ۔”ہم گزشتہ تین دہائیوں سے لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں مگر ادھر سے بدلے میں خودکش حملہ آور بھیجے جا رہے ہیں“۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر عظمت خان داﺅدزئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عظمت خان نے امیر مقام سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ ہر روز بڑی تعداد میں عوام،سیاسی رہنمان لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور یہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی ہے ،قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے،پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے شہری انٹیلی جنس اداروں سے تعاون کریں،ہم نے دکھانا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی دیکھ کر ملک دشمن عناصر سازشوں میں لگے ہیں،دہشت گردی کاناسور ختم کرنے کیلئے قوم اورسیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی ختم کرنے کے مشن میں نوازشریف کاساتھ دے،دہشتگردوں،سہولت کاروں پرنظررکھناپوری قوم کی ذمے داری ہے۔