ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو طلب کرکے وہاں موجود 76 دہشتگردوں کی حوالگی یا ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
Afg Embassy officials called in GHQ. Given list of 76 Ts hiding in Afg. Asked to take immediate action / be handed over to Pakistan.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 17, 2017
اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
#COAS, "Each drop of nation's blood shall be revenged, and revenged immediately. No more restraint for anyone."
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 16, 2017
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی(حیدرآباد)پولیس حکام اور انتظامیہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم سی ٹی ڈی کے سربراہ عمر خطاب نے کہاکہ دہشتگرد مرد تھا لیکن دھماکے کے وقت سرجھکائے تھا
جس کی وجہ سے چہرہ بھی مسخ ہوگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ درگاہ میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات تھے، واک تھروگیٹ بھی نصب ہیں، تاہم عورتوں کے پردے کا معاملہ ہوتاہے، ان کو صحیح طرح چیک نہیں کیا جاسکتا، ممکن ہے خود کش حملہ آور نے اس سے فائدہ اٹھایا ہو۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جامشورو منور مہیسر کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ایک خاتون کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بمبار تھی تاہم ایسا اخذ کیا جارہا ہے، ابھی صورتحال واضح نہیں۔ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
دوسری طرف جائے وقوعہ کے دورے کے بعد راجہ عمر خطاب کاکہناتھاکہ درگاہ پر حملہ کرنیوا لا مرد تھا جس نے دھماکے کے وقت سرجھکا رکھا تھا اور شناخت ممکن نہیں ہوسکی
ایمز ٹی وی(لاہور) دہشتگردوں نے عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر آئے ہوئے زائرین کو خودکش حملہ کا نشانہ بنا کر کم ازکم 72جانیں لے لیں اور سو سے زائد کو زخمی کر دیا۔ لعل قلندر کی درگاہ 1356ءمیں تعمیر ہوئی۔ اس کی تعمیر میں سندھی کاشی ٹائلز استعمال ہوئیں، شیشے کا دیدہ زیب کام کیا گیا اور ایران کے رضا شاہ پہلوی نے یہاں سونے کا دروازہ نصب کرایا، یہ دروازہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں نصب ہوا، لعل شہباز قلندر 1177-1275کو ہمیشہ لال لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے لال کہا جاتا ہے۔
انہوں نے بہاﺅ الدین ذکریا ملتانیؒ، بابا فرید الدین شکر گنجؒ اور سید جلال الدین بخاریؒ کی طرح امن و محبت کا درس عام کیا۔ صلح کل کے مشرب کے باعث انہیں ساری دنیا میں احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک بھر کی تین درجن درگاہیں دہشت گردی کا نشانہ بنیں۔ اسلامی ریسرچ سنٹر کے مطابق 2005ءسے تاحال صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر29 حملوں کے نتیجے میں 209 افراد جاں بحق جبکہ 560 زخمی ہو چکے ہیں۔ صوفی بزرگوں کی پاک و ہند میں تبلیغی خدمات کا سلسلہ گزشتہ ا یک ہزار سال پر محیط ہے۔ غریب سے لے کر امیر تک ہر قماش کے لاکھوں انسان درگاہوں پر حاضری دیتے ہیں۔ نومبر 2016ءمیں شاہ نورانی کے مزار پر ہونے والے حملے سے قبل ملک میں ہونے والے ان حملوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ سب سے پہلا حملہ 18 دسمبر 2007ءمیں جی ٹی روڈ پر بابا عبدالشکور ملنگ کے مزار پر ہوا۔ مارچ 2008ءمیں پشاور کے نواح میں قا ئم 400 برس پرانے حضرت بابا ابوسعید کے مزار پر حملے میں 10 دیہاتی جاں بحق ہوئے۔
25 فروری 2013ءمیں شکارپور میں غلام شاہ غازی کے مزار پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے۔ اس حملے میں معروف مذہبی رہنما پیر سید حاجن شاہ جاں بحق ہوئے تھے۔ 11دسمبر 2012ءمیں خیبرایجنسی میں واقع شیخ نساءبابا اور شیخ بہادر بابا کے مزاروں پر حملہ کیا گیا۔ 3 اپریل 2011ءمیں ڈیرہ غازی خان میں واقع 13ویں صدی کے بزرگ احمد سلطان کے مزار پر خودکش حملے میں 50 افراد لقمہ اجل بنے۔ جولائی 2010ءمیں لاہور میں واقع عظیم صوفی بزرگ سید علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر دو خودکش حملے ہوئے جس میں 45 زائرین جاں بحق ہوئے۔ اکتوبر 2010ءمیں کراچی میں واقع معروف مزار عبداللہ شاہ بخاریؒ پر خودکش حملے میں 9 افراد جانوں سے گئے۔
اکتوبر 2010ءپاکپتن میں واقع مشہور دربار بابا فریدالدین شکر گنجؒ کے احاطے میں حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ 5 مارچ 2009ءمیں 17 ویں صدی عیسوی کے مشہور پشتون صوفی بزرگ رحمان بابا ؒکے مزار پر حملے کی پاکستان کے علاوہ افغانستان میں بھی مذمت کی گئی۔ اس واقعہ کے ا یک دن بعد بہادر باباؒ کے مزار پر میزائل حملہ کیا گیا۔ ہنگو، بنوں اور بنیر میں بھی صوفی بزر گو ں کے مزاروں پر متعدد حملے کئے گئے جن میں سینکڑوں اموات ہوئیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور جمعۃ المبارک کے باعث ملک بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔
راولپنڈی اوراسلام آباد میں پاک فوج نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور اڈیالہ جیل سمیت متعدد اہم حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، اس کے علاوہ شہرکے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں ، مساجد، عوامی مقامات اور بازاروں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے گشت بڑھا دیا ہے۔ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے انٹیلی جنس نظام مزید متحرک کردیا گیا ہے، اسپیشل برانچ اورسی آئی ڈی اہلکاروں کوشہر میں پھیل جانے کا حکم دے دیا گیا ، اس کے علاوہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کے گیسٹ ہاؤسز، مدارس اور مذہبی مقامات کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اطلاع پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
کراچی میں عبداللہ شاہ غازی اور عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ سمیت شہر کے دیگر پر ہجوم مزارات کے علاوہ مزار قائد اور آرٹس کونسل کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس، رینجرز اورمسلح افواج کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
دوسری جانب لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ ، ملتان، رحیم یار خان ، مظفر آباد، کوہاٹ ، چارسدہ، چمن اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے ششہروں میں بھی سیکیورٹی کو انتہائی ہائی الرٹ کردیا ہے جب کہ پاک افغان سرحدوں پر دوسرے روز بھی تجارتی اور عوامی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہے اورکسی بھی افغان شہری کوپاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم این اے اعجاز چودھری کو 3سال قید اورجرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز چودھری کو 3سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے منڈی بہاﺅالدین ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فیصلے میں اعجاز چودھری کو 20ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2ماہ قید کا حکم دیا گیا ہے .
اعجاز چودھری 2013ءکے عام انتخابات میں این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ سے منڈی بہاﺅ الدین سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
ایمز ٹی وی(سہون شریف) دہشت گردوں نے سہون شریف حملے میں ایک معمر خاتون کا سب کچھ ہی اجاڑ دیا، بے سہارا خاتون غم سے نڈھال مزار پر پہنچ گئی۔
سہون شریف دھماکے میں شوہر، بیٹے، بہو اور بیٹیوں سے محروم ہو جانے والی بے سہارا معمر خاتون آج بھی مزار پر پہنچ گئی اور اپنی روداد کچھ اس طرح بیان کی۔ ”بچے زیارت کیلئے درگاہ کے اندر گئے تو دھماکہ ہو گیا، میرا شوہر، دو بیٹیاں، بیٹا اور بہو سب چلے گئے، میرا خاندان ہی اجڑ گیا ہے، مجھے بھی مار دو۔۔۔ اب میں کس کے گھر جاﺅ ںگی، مجھے بھی مار ہی دو ۔ اے میرے اللہ میں کہا جاﺅں۔۔۔ کہاں جاﺅں
ایمزٹی وی(خیبرایجنسی)خیبر ایجنسی میں پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تاہم جوابی کارروائی میں 4دہشت گردمارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔ پاک افغان سرحد طورخم کو آمدورفت کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے ۔
ایمز ٹی وی(سیہون شریف ) سیہون شریف میں زائرین پولیس حصار توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہو گئے جنہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
سیہون دھماکے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مزار پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور عام لوگوں کا داخلہ بند ہے تاہم آج عل الصبح سینکڑوں زائرین مزار پر پہنچے جنہیں پولیس اہلکاروں نے احاطے میں جانے سے روکنے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔
زائرین اور عقیدت مند تمام رکاوٹیں توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ زائرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں سندھ پولیس نہیں چاہئیے اور نہ ہی ہمیں سندھ پولیس پر بھروسہ نہیں کیونکہ یہ ہماری حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں
ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں فوج طلب کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے مال روڈ چیئرنگ کراس پر خودکش دھماکے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے فوج کو طلب کیا جائے اور مال روڈ پر جلوسو ں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت غفلت کے باعث چیئرنگ کراس پر خودکش دھماکہ ہوا ۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر مال روڈ پر جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی اور حکومت اپنی ہی لگائی گئی پابندی پر عملدآمد نہیں کرارہی ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ لاہور میں خودکش دھماکہ ہونے سے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جن میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ایس ایس پی زاہد گوندل بھی شامل تھے۔
ایمز ٹی وی(صحت) سال 2017 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ،لودھراں کے چارسالہ بچے علی حسن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 15 کے رہائشی محمد افضل کے چار سالہ بیٹےعلی حسن کو پولیو ویکسین کی چار خوراکیں دی گئیں لیکن اس کے باوجود اس میں پولیوکے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے لودھراں سمیت کے مختلف علاقوں میں پولیو کی روک تھام کےلیے کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔