بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ایبٹ آباد) صوبائی وزیر خورا ک حاجی قلندر خا ن لو دھی نے کہا ہے کہ نجی ادا روں کا تعلیم کے میدا ن میں اہم کردار ہے ۔ نجی ادا رے حکومت کی سرپر ستی میں کا م کر رہے ہیں حکو مت نجی تعلیمی ادا رو ں کے مسا ئل کے حل کے لئے کا م کر رہی ہے ۔
انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر گزشتہ روز پا کستا ن نیشنل پبلک اسکو ل لو دھی آباد میں میٹرک کے طلباء اور طا لبا ت کی الودا عی تقریب کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔
 
اس موقع پر اسکول کے ایم ڈی ، پرنسپل،اسا تذہ ،طلبا ء ، طالبات اور والدین بھی مو جود تھے ۔قلندر خا ن لو دھی نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے خیبر پختو نخوا میں سرکا ری تعلیمی ادا رو ں میں بہتری لا نے کے لئے مو ثر اقدا ما ت
اٹھائے ہیں ۔
پا کستا ن تحریک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خا ن نے تبدیلی کاجو وعدہ کیا تھا اس کو عملی جا معہ پہنا نے کے لئے وزیر اعلی پرویز خٹک ‘وزیر تعلیم عاطف خان اور مشیر اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی دن را ت کا م کر رہے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی ادارے لینوو (Lenovo)نے اپنی ذیلی کمپنی موٹرولا موبیلیٹی (Motorola Mobility)کے ذریعے پاکستان میں موٹو زیڈ (Moto Z)کے نام سے اسمارٹ فون کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔
موٹو موڈز فیملی میں جے بی ایل ساؤنڈ بوسٹ (JBL SoundBoost)اسپیکرز شامل ہیں جسے پارٹی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انسٹا شیئر پروجیکٹر (Insta-Share Projector)کے ذریعے بوقت ضرورت مواد شیئر کیا جاسکتا ہے ۔ انسیپیو (Incipio)کی جانب سے پاور پیکس کی بدولت صارفین کو بیٹری ختم ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوگا۔ ہیسل بلاڈ ٹرو زوم (Hasselblad True Zoom)کی بدولت کیمرے کے خواہش مند فوری تصویر کھینچ لیتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون ملٹری ایئرکرافٹ المونیم اور اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے جس میں 5.2 ایم ایم کے پائیدار ریزر اور الٹرا لائٹ کے ساتھ 5.5 کواڈ ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے ہے ۔
یہ اسمارٹ فون طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈریگن ٹی ایم 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم جبکہ یہ 32 یا 64 جی بی کی میموری کے ساتھ دستیاب ہے ، جو لوگ مزید تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز کے خواہاں ہیں تو وہ 2 ٹیرا بائٹ تک کی مائیکرو ایس ڈی کارڈ اس میں لگا سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان ) وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو ماہانہ 5ہزار روپے سپروائزی الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے ۔
 
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام چیف ایگزیکٹوآفیسرزڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو جاری مراسلہ میں کیا گیاہے کہ الائونس صرف ان ایل یچ ایس کو دیا جائے گا۔
 
جن کی کارکردگی تسلی بخش ہوگی،اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرزہیلتھ نے چھ ماہ کی ایل ایچ ایس کی کارکردگی رپورٹ نیشنل پروگرام برائےفیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر کے حکومتی کوارڈینیٹر کو بھجوائیں گے۔
 
سپروائزری الائونس کی منظوری کے بعد تمام ایل ایچ ایس کی یکم اکتوبر 2016 سے 31 دسمبر تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ،تاکہ کارکردگی کی بنیاد پر 5 ہزار روپے سپروائزری الائونس دیا جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ گزشتہ روز 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 700 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 650 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 127 روپے رہ گئے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہیوں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہو ر قلندرز شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں مدمقابل ہو رہے ہیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، وکٹ بولنگ کیلئے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور بولرز کو لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج لا ہو رقلندرز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اسد شفیق کی جگہ سعد نسیم کو شامل کیا گیا ہے ۔
 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان ) نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور اکاؤنٹبیلیٹی لیب اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ پیس انکو بیٹر سوشل انٹر پنیور شپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
.جس میں جامعہ کے 80سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے کہا کہ ہم جامعہ کے طلباء کی ذہنی و تخلیقی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جدید خطوط پر تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں
 
اس ٹرینگ سے بچوں میں اعتماد پیدا ہو گا وہ مل جل کر کام کرسکیں گے ،نئے تخلیقی آئیڈیاز اور اجتماعی طور پر مسائل کو حل کرنے کی لگن سے پاکستان جلد ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے گے ۔
 
.تقریب سے اکائو نٹبیلیٹی لیب کے سنیئر پروگرام سپیشلسٹ امجد بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان علی اور عثمان جمشید نے کہاکہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلباء دوسرے اداروں کے طلباء سے بالکل مختلف سوچ کے حامل ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) چاکلیٹ اور چیوئنگ گم کا زیادہ استعمال آنتوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ چیوئنگ گم اور چاکلیٹ کا استعمال چھوٹی آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔
امریکا میں واقع یونیورسٹی آف بنگھیٹمن کے پروفیسر گریچن میلر کا کہنا تھا کہ لوگ ٹائیٹینیم آکسائڈ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ہم اس کے اثرات پر حیران ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس متعلق لوگوں کو لازمی آگاہ ہونا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیٹینیم آکسائڈ نینوپارٹیکلس مائیکروبیلی کو متاثر کرتے ہیں اور ہم اس کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں ۔
اس میں سفید رنگ کا ایسا مواد شامل ہے جو عام طور پر پلاسٹک اور کاغذ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجودامریکا میں ٹاٹینیم ڈی آکسائڈ پرمحکمہ خوراک کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
ٹائیٹینیم ڈی آکسائڈ کا استعمال صفائی کیلئے بھی کیا جاتا ہےعموما یہ ٹوٹھ پیسٹ میں شامل ہوتا ہے ۔یہ چاکلیٹ میں چکنائی کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست پر وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا محض الزامات عائد کئے، وزیراعظم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اس لئے انہیں محض الزامات کی بنا پر نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت نہیں ہیں اور نا ہی شیخ رشید نے ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت فراہم کیا ہے، اس لئے درخواست کو جرمانے کے ساتھ واپس کیا جائے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سمندر کی سینتالیس میٹر گہرائی میں خوف کا عالم،دہشت کا راج،زیر سمندرکی سیر گلے پڑ گئی اورشارک پیچھے لگ گئی،دو تیراک بہنوں کی سنسنی خیز فلم’47میٹرز ڈاؤنـ‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا۔
جوہانز رابرٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں مینڈی موور،کلیئر ہولٹ،میتھیو موڈائن،یانی جیلمین اور کرس جے جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جیمز ہیرس کی پروڈیو زکردہ سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 

 

ایمزٹی وی(سندھ) سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہومیڈیا ذرائع کے مطابق دو روز قبل سانحہ سہیون میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضاء مزار کے قریب موجود نالے اور کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جنہیں آوارہ کتے اور دیگر جانور کھا رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سہون کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اور کچھ لوگوں سے اس قسم کی خبریں سنیں ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ لاشوں کے اعضا کہاں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے اعضا نالے اور کچرے کے ڈھیر تک پہنچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیآہون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضا کے ساتھ بے حرمتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیہون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے فوری طور پر دفنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔