ایمزٹی وی(سہیون)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھماکہ ہوگیا جس کے باعث10 افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،ابتدائی طور پر دھماکے کو خود کش قرار دیا جارہاہے،دھماکہ اس وقت ہوا جب دھمال جاری تھی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ درگارہ کے احاطے کے اندر ہواہے جس کے باعث 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیاہے لیکن لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تالکہ ہسپتال میں منتقل کر رہے ہیں۔
آج جمعرات کا روز ہے جس کے باعث درگارہ پر معمول سے ہٹ کر زیادہ رش زیادہ ہو تاہے اور ملک کے دیگر علاقوں سے حاضرین درگاہ پر آتے ہیں اور نظر نیاز کرتے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث درگاہ پر بھگدرڑ مچ گئی جس کے باعث بھی کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شاہ نورانی کے دربار پر دھماکہ ہواتھا جس کے بعد درگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی لیکن ایک بار پھر افسوسناک خبر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ پانچ روز میں یہ 7واں دھماکہ ہے ،دو روز قبل لاہور مال روڈ پر دھماکے میں 13افراد شہید ہو گئے تھے ۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی سے کیا تھا اور فلموں میں کامیابی کے بعد بھی انہوں نے کچھ شوز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹی وی کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اب چھوٹے پردے پرجلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں وہ ایک کانفرنس ’’ٹیڈ ٹاکس‘‘ کی میزبانی کریں گے۔ اداکار کا اپنے میزبان بننے پرکہنا تھا کہ جس کانفرنس کا میں حصہ بننے جارہا ہوں وہ معاشرے میں تبدیلی کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے جہاں بات چیت سے بہت سی نئی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔
اداکار نے کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھرکو متاثر کرے گی کیونکہ مجھے وہ تمام چیزیں پسند ہیں جن سے انسان معلومات حاصل کرسکے، میں اس کانفرنس کا بطور مقرر حصہ بھی بننا چاہوں گا، مجھے کانفرنس کے تمام ہی مرحلے بے حد پسند ہیں جب کہ خود کو میزبان کا سوچ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
واضح ر ہے کہ اداکار اس سے قبل بھی بھارت کے مایہ ناز شو ’’کون بنے گا کروڑپتی‘‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں،حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی فوجی سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی کا عدم تعاون ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ مقامی لوگ کشمیری حریت پسندوں کو چھپنے میں مدد دے رہے ہیں۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقامی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔یہ نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مہم سے متاثر ہوکر کارروائیاں کررہے ہیں۔ ایسے عناصر کو دیہی علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے لیکن مقامی آبادی ان کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔بھارتی فوجی سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے
ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں،حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی فوجی سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی کا عدم تعاون ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ مقامی لوگ کشمیری حریت پسندوں کو چھپنے میں مدد دے رہے ہیں۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقامی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔یہ نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مہم سے متاثر ہوکر کارروائیاں کررہے ہیں۔ ایسے عناصر کو دیہی علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے لیکن مقامی آبادی ان کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔بھارتی فوجی سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے
ایمز ٹی وی(دبئی )گزشتہ آٹھ سال سے پاکستان پر مشرق وسطیٰ بالخصوص متحدہ عرب امارات میں پولٹری کی برآمد پرپابندی تھی لیکن اب وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے
متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں موجود کمپنیوں کو باضابطہ طورپر پولٹری اور پولٹری مصنوعات کو برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ یادرہے کہ 2006ءمیں پاکستان میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد سے پاکستان پر پولٹری اور اس کی منصوعات کی درآمد پر پابندی تھی لیکن 2008ءمیں ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان کو اس بیماری سے کلیئرقراردیاتھا لیکن پابندی بدستور برقراررہی ۔
ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہاکہ برادرملک کی طرف سے پابندی اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرمعظم احمد خان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیرسکندر حیات خان بوسن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات سالانہ 700ملین ڈالر کی پولٹری پراڈکٹس درآمد کرتاہے اور اسی مارکیٹ میں گزشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان پابندی کا سامنا کررہاتھا
ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس میں قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3 سپاہی شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن طحہٰ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہترجان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
3 more sons laid their lives for motherland at Awaran. "None can deter our resolve to defeat enemies and safeguard 'Our Pakistan'." #COAS. pic.twitter.com/AMLrOZ98jj
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 16, 2017
ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیاگیا اور اس حملے کوناکام بنانے کے بعد اتحادی افواج کی فضائیہ نے جوابی قدم اٹھا لیا اور فوری طور پر میزائل کے داغے جانے کے مقام کو نشانہ بنایا۔
العربیہ کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنیوالی عرب اتحاد کی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرزمین سے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ۔ عسکری قیادت کے بیان کے مطابق حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے عسیر صوبے کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے اس میزائل کو سعودی رائل ایئرفورس کی دفاع فورس نے ناکارہ بنایا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل کو بنا کسی جانی نقصان کے فضا میں تباہ کر دیا گیا
ایمزٹی وی(کامرہ)کامرہ میں پاک فضائیہ کے 14سکواڈرن کو جے ایف 17تھنڈر طیارے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی ہے،21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدیدطیاروں کی شمولیت ضروری ہے،جے ایف 17تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے اسکوارڈرنز کو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے.
پاک فضائیہ نے ملک اور بیرون ملک شاندار فضائی کرتب دکھائے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا،سرھدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،جے ایف 17تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے
ایمز ٹی وی(خانیوال) خانیوال میں لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی ۔
خانیوال کے رہائشی نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی کیلئے گھر والوں کی رضامندگی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ۔دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے خاندان اس بات پر رضامند نہیں تھے جس پر آج لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال لیا جس کی خبر ملتے ہی لڑکی گھر سے باہر نکلی اور چلتی ٹرین کے سامنے آگئی ۔دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ بظاہر واقعہ پسند اور نہ پسند کا لگتا ہے تاہم دونوں کے گھر والوں سے تفتیش کی جائے گی جس کے بعد حقائق کا پتہ چل سکے گا
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی اور مسودہ قانون پیش کیا جو تمام پارلیمانی رہنماؤں کے حوالے کردیا گیا۔ مسودے میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کی تعریف کے مطابق اب کسی کوبھی دہشت گردی میں شامل کیا جاسکے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے جو 22 فروری تک اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔ ذیلی کمیٹی وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں دیگر پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں جن میں شازیہ مری ،شیری مزاری ،نعیمہ کشور اور اقبال ایس قادری شامل ہیں، کمیٹی کے ارکان اپنی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اگلا اجلاس 22 فروری کو ہوگا جس میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 21ویں ترمیم میں ترامیم تجویز کی جائیں گی جب کہ پارلیمانی رہنماؤں کا اگلا اجلاس اب 27 فروری کو ہوگا، تمام رہنما مسودے پر مشاورت کریں، 27 فروری کو حتمی حل نکل آئے گا۔
دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم کا مسودہ دیا گیا ہے،2 سال میں فوجداری مقدمات سےمتعلق اصلاحات نہیں ہوئیں جب کہ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان سےآگاہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود اعتراف کیا کہ 2 سالوں میں بہت سے اقدامات جن کی قانون میں گنجائش تھی وہ نہیں لیے گئے جب کہ نئی ترمیم پر تمام پارٹی رہنما اپنی لیڈر شپ کو اعتماد میں لیں گے۔