ایمزٹی وی (کراچی)کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، قیوم آباد کے قریب ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اختر کالونی کے قریب پیش آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےمیں رابن اور خان مومن نامی افراد جاں بحق ہوئے۔تیسری لاش گداگرخاتون کی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حادثے میں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، حکام کی نظر اندازی ، تین زندگیاں لے گئی ۔شہر میں ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں ۔شہر میں دن کے اوقات ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے پھر بھی ٹرک شہر کی سڑکوں پر دوڑتا رہا۔
عینی شاہد کے مطابق ٹرک والے نے پل پر چڑھنے سے پہلے موٹر سائیکل سوار کو کچلا اوردوسری طرف سے گرتے ہوئے بھی ایک موٹرسائيکل سوار ٹرک کی زد میں آیا ۔
Aحادثے کے وقت ڈرائیور نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکااور ٹرک حادثے کا شکار ہوگیااور ٹرک پر رکھا کنٹینر گرگیا۔ کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کنٹینرز کو سن سیٹ بلیوارڈ جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کے تحت یونیورسٹی میں آل کراچی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 جامعات وکالجز کے طلبا نے حصہ لیا۔
انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن سندھ میڈیکل کالج کے سروش حسین ، دوسری پوزیشن لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے دانیال احمد جیلانی جبکہ تیسری پوزیشن کراچی یونیورسٹی کی مریم خان نے حاصل کی ۔تقریری مقابلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
انگریزی تقریری مقابلے کے بعد اردو مقابلہ 16فروری جمعرا ت کو یونیورسٹی میں ہوگا۔ مقابلے کے جج پی اے سی سی کی ماسٹر ٹرینر مرزیئے شیرازی اور صحافی مبشر زیدی تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے کہا کہ یونیورسٹی کے تحت اس طرح کے مقابلے اکثر وبیشتر ہوتے رہتے ہیں جن کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں اعتماد دینا ہوتا ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ سجاول)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سجاول نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع سجاول صفر کاچھیار نے گذشتہ روز گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسکولوں پر چھاپے مار کر آٹھ غیر حاضراساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔
ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے دو ڈینز نے کلیہ فارمیسی کے سامنے قائم تمام کینٹینز کو خطرے کا باعث، پریشانی اور ٹریفک جام کا سبب قرار دیتے انہیں فوری طور پر گرانے کا مطالبہ کیا ہے، ڈین فارمیسی ڈاکٹر اقبال اظہر نے ڈین آف سوشل سائنسز ڈاکٹر مونس احمر جو کینٹین کمیٹی کے بھی کنوینر ہیں، ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فارمیسی کے سامنے کینٹینز کے ہونے کے باعث طلبہ اور اساتذہ سخت تشویش کا شکار ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ کینٹین جامعہ کراچی کی زمین پر قواعد کی منظوری کے بغیر دی گئی نہ ہی کسی باڈیز سے ان کے قیام کی اجازت لی گئی، خط میں کہا گیا کہ ان کینٹینز کے باعث فارمیسی پر ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے، شور کی آواز سنائی دیتی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو تدریسی اُمور پر دشواریاں پیش آتی ہیں، فارمیسی کے سامنے ہر وقت ہجوم رہتا ہے اور غیرمتعلقہ افراد کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی رہتی ہیں، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فارمیسی کونسل نے بھی اس صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور صحت مند ماحول کے خلاف قرار دیا ہے آئندہ ماہ فارمیسی کونسل کا دورہ ہے چنانچہ اس معاملے کو سنجیدہ طور پر لیا جائے اور اس مسئلے کو حل کر کے تعلیمی ماحول بہتر بنایا جائے، کینٹینز کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر مونس احمر نے وائس چانسلر کو اپنے خط میں کہا کہ فارمیسی کے سامنے ان کینٹینز کو ہٹایا جائے، یہ خطرے کا باعث ہیں، ان سے ٹریفک جام رہتا ہے لہٰذا متعلقہ عملے کو فوری ہدایت دیتے ہوئے ان کینٹینز کو ہٹایا جائے،
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں مرکزی طعام گاہ کے علاوہ باقی تمام کینٹینز بغیر کسی ٹینڈر کے دی گئی ہیں، ان کینٹینز میں نہ تو کھانے کی اشیا معیاری ہیں اور نہ ہی ان کو چیک کرنے کا قانون، قیمتیں بھی منظور شدہ نہیں ہیں اور بازار سے مہنگی بیچی جا رہی ہیں، کچھ کینٹینز میں نہ صرف کھلے عام سگریٹ فروخت کی جاتی ہے بلکہ پان اور گٹکا بھی دستیاب ہوتا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں ہوتا ہر کینٹین میں چار سے چھ کھڑکیاں کھول کر ان کو بھی کرائے پر دیا گیا ہے ہر کینٹین میں تین سے چار ڈیپ فریزر اور فرج چلتے ہیں یہی حال فوٹو اسٹیٹ شاپس کا ہے ایک فوٹو کاپی دو روپے میں فروخت ہو رہی ہے چار سے چھ فوٹو اسٹیٹ مشینیں چل رہی ہیں اور بجلی جامعہ کراچی کی خرچ ہو رہی ہے کئی کینٹینز اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں غیرتدریسی ملازمین کی ہیں، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے اپنی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تمام غیرقانونی کینٹینز کو گرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کے بعد تاحال اس فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی سے ملحقہ این ای ڈی کی کینٹینز کی کمیٹی میں ڈاکٹر بھی شامل ہے جو اچانک دورہ کر کے چیزوں کے معیاری اور مناسب قیمتوں پر فروخت ہونے کا جائزہ لیتا ہے۔دریں اثنا کینٹینز کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ مارکیٹنگ اینڈ رینوویشن کمیٹی سابق وائس چانسلر نے ختم کر دی تھی، قیمتیں اورکھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کرنے کی ذمہ داری اسٹیٹ آفس کی ہے لیکن وہ نہیں کرتی، جامعہ کی سب کینٹین ختم کر کے چار کیفے ٹیریا بنا دیے جائیں جن کو ٹینڈر کر کے دیا جائے کیونکہ درجنوں کینٹینوں پر کنٹرول مشکل ہے اور سگریٹ نوشی کیلئے قانون بنایا جائے کہ کیمپس کے اندر سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ افغان حکام کو دہشت گرد سرگرمیوں اور کالعدم جماعت الاحرار سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔بھارت کے جوہری ہتھیار خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سےاسلحے کی بےپناہ خریداری خطے میں عدم استحکام کاباعث بن سکتی ہے۔کلبھوشن یادیو نےبھی بیان میں سی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کا اگلا میچ لاہور قلندرز اورکراچی کنگز کا مقابلہ آج ہونے جا رہا ہے۔ شارجہ میں میک کولم کی لاہور قلندرز اور سنگاکارا کی کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ جس میں شائقین کا جوش بڑھتا جا رہا ہے،آج شارجہ کرکٹ گراونڈ میں قلندرز دھمال ڈالنے کےلیے تیار ہیں ۔ دونوں ہی ٹیموں میں کئی بڑے نام ہیں۔
قلندرز کے قائد میک کولم جن کے اصل ہتھیار یاسر شاہ اور سنیل نارین ہیں ۔دونوں ہی نے اپنی اسپین سے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہے ۔
دوسری جانب کمار سنگا کارا کی ٹیم کراچی کنگز ہےجس میں کرس گیل بھی ہیں لیکن اب تک رنگ نہیں جما پائے ۔ شعیب ملک ، محمد عامر اور عماد وسیم بھی آن اینڈ آف ہی دکھائی دیئے ۔پی ایس ایل کا میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔