بدھ, 15 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا پانے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو آج چارج شیٹ دی جائے گی ۔دونوں کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹو کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹ کھیلنے سے محروم ہونے ولے شرجیل خان اور خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے روبرو آج دوبارہ پیش ہونگے جہاں انہیں چار ج شیٹ بھی دی جائے گی۔ دونوں کھلاڑیوں نے گزشت روز اپنے بیانات پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو قلمبند کرائے تھے
یاد رہے پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل سے بھی آؤٹ کر رکھا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاءپر روز نئے سوالات کی بھرمار کی جاتی ہے اور ہمارے وکلاءہر سوال کا جواب دیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دستاویزات قابل سماعت نہیں اور اگر یہ دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہورہی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں جتنے کاغذات جمع کرائے گئے سب ہم نے جمع کرائے، خان صاحب چاہتے ہیں رسی اور تختہ بھی ہم اپنا لیکر آئیں اور خود لٹک جائیں ۔عمران خان پر ٹیکس چوری، کالادھن سفید کرنے کا الزام ہے، بنی گالہ جائیداد کا منروا کی ای میل سے کوئی تعلق نہیں ہے، روزلال دائرے لگا کر خوفناک میوزک چلا کر تصویر چلائی جاتی ہیں، جیسی بھی جمہوریت ہے یہ چل نکلی ہے، یہ ایک خاندان نہیں مسلم لیگ(ن)کے ہر کارکنان کے خلاف کارروائی ہے۔


انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2012کی منی ٹریل مانگی تو نہیں دی جارہی ہے، کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ بھاگتے ہیں، کبھی کہیں اور بھاگتے ہیں، ہم سے 70کی دہائی کا ریکارڈ مانگتے ہیں، خود 2012کا نہیں دے رہے۔’’ عمران خان تیاری کرو کیونکہ آپکو غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دینا ہے‘‘۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تر نو ل کے علاقہ اتفاق کا لو نی اور گردو نواح میں سرچ آ پریشن کے دوران 3افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دیں۔200سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ اسلحہ معہ ایمو نیشن اور 3مو ٹر سائیکل بغیر کاغذات قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔
 
 
گزشتہ روزاسلام آ باد پو لیس ، پا کستا ن رینجر ز اور سکیور ٹی اداروں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ اتفاق کا لونی اور ملحقہ علا قوں میں سر چ آپر یشن کیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے 3افغا نیو ں سمیت16مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ، 200سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا ۔
ملزمان سے اسلحہ معہ ایمو نیشن 2پسٹل، 3 مو ٹر سائیکل بغیرکا غذات قبضہ پولیس میں لئے گئے حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) آسٹریلوی سائنس دانوں نے اس پروٹین کا نقشہ تیار کر لیا ہے جو ایک خطرناک جرثومے کو اینٹی بایوٹک ادویات کے اثر سے محفوظ رکھتی ہے۔
اس تحقیق کی مدد سے اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کے خلاف نئی ادویات بنائی جا سکیں گی۔
EptA نامی اس پروٹین کی بدولت یہ جراثیم کولسٹین اینٹی بایوٹک کے اثر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ دوا اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب دوسری تمام اینٹی بایوٹکس ناکام ہو جائیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 21ویں صدی میں انسان کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں ایک جراثیم کے خلاف اینٹی بایوٹکس کی ناکامی ہے۔
مرکزی تحقیق کار پروفیسر ایلس ورائیلنک کہتی ہیں کہ ان کی تحقیق سے ایسی ادویات بنانے میں مدد ملے گی جو جراثیم کو پروٹین کی مدد سے چھپا دینے کا عمل روک دیں۔
'ہمارا خیال ہے کہ یہ پروٹین کسی دروازے کے تالے کی مانند ہے جس کی ایک مخصوص شکل ہے۔ اس کے تھری ڈی نقشے کی مدد سے ہم اس کی شکل و صورت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔'
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ہر سال اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت کے باعث سات لاکھ افراد موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق اگر اس خطرے پر جلد قابو نہ پایا گیا تو 2050 تک یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ افراد سالانہ ہو سکتی ہے۔
اس وقت تمام اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت کے حامل جراثیم کے خلاف آخری حربہ کولسٹین ہے، لیکن دنیا کے کئی حصوں میں ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں جن پر کولسٹین بھی اثر نہیں کرتی۔
سائنس دانوں کو خطرہ ہے کہ اگر کولسٹین کے خلاف مدافعت بھی عام ہو گئی تو پھر ہر طرف ناقابلِ علاج وبائیں پھوٹ پڑیں گی۔
ڈاکٹر ورائیلنک نے کہا کہ 'یہ پروٹین بیکٹیریا کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ جسم کے مدافعتی نظام اور اینٹی بایوٹکس سے چھپ جائیں۔ اگر ہم انھیں ایسا کرنے سے روک دیں تو ہم بیکٹیریا کو ظاہر کر سکتے ہیں۔'
ان کے خیال میں ایسی ادویات بنانے میں کئی سال لگیں گے، تاہم یہ اس سلسلے میں پہلا اہم قدم ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے آغاز پر حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے صحتیابی پر جسٹس عظمت سعید کا خیر مقدم کیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے جسٹس عظمت کو صحت عطا کی، ہر اس شخص کے بھی شکرگزار ہیں جس نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ فریقین کے وکلاءیہ نہ سمجھیں کہ میں بیماری کے بعد نرم ہوگیا ہوں اور سخت سوال نہیں کروں گا، اب میں پہلے سے بھی زیادہ سخت سوالات کروں گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈ ائیٹر کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ۔خود کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹر ظاہر کرنے والے ہیکرز کے ایک گروہ نے کوئٹہ گلیڈ ی ائیٹر کی ویب سائٹ ہیک کر لی اور اس پر مندرجہ ذیل پیغام دیا ۔
ہیکرز نے مزید کہا کہ ہم جیتیں گے کیونکہ ہم ماضی میں بھی چمپئن تھے اور اب بھی چمپئن ہیں اور آگے بھی چمپئن رہیں گے ۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈ ی ائیٹر سے فائنل جیتے تھے ،ویسے ہی اس بار بھی ہم ہی جیتیں گے ۔ہیکرز نے پی ایس ایل کے انعقاد پر پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔