ایمزٹی وی(کراچی) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور نے کہا ہےکہ یونیورسٹی روڈ کی ازسرنوتعمیر پر کسی نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ میں چار دفعہ وزیربلدیات سے بات کرچکا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ یونیورسٹی روڈ اورطارق روڈ کا وزٹ کریں تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ پیڈسٹرین برج فٹ پاتھ اور دیگر سہولتیں کس طرح مہیا کی جارہی ہیں لیکن وزیر بلدیات سمیت پروجیکٹ ڈائریکٹر یا ان کے کسی افسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طیبہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم موجود ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، طیبہ کی کمر پر استری سے جلائے جانے کے 10 نشانات ہیں، بچی کی دائیں آنکھ اور کنپٹی پر بھی تشدد کے گہرے زخم موجود ہیں جب کہ طیبہ کا دماغی توازن درست ہے لیکن وہ دباؤ کا شکارہے تاہم اس کی ذہنی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر موجود زخم گرنے سے نہیں بلکہ تشدد سے آیا، آنکھ جو جسم کا نازک ترین حصہ سمجھی جاتی ہے وہاں بھی بھنوؤں کے قریب ایک زخم موجود ہے جب کہ چہرے کی دائیں طرف زخموں کے کئی نشانات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
9 سالہ طیبہ کے دونوں بازوؤں پر بھی تشدد اور جلنے کے 5 نشان موجود ہیں جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم کو کسی چیز سے جلایا گیا اور یہ عمل کئی بار دہرایا گیا اس کے علاوہ رپورٹ میں کمر کے اوپر زخموں کے ساتھ ساتھ انفیکشن کابھی ذکر ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر نے سلمان حیدر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سلمان حیدر کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ کوشش ہے کہ سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے۔ پولیس افسر نے وزیر داخلہ کی جانب سے سلمان حیدر کی خیر و عافیت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل ہے جبکہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے
فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ
ایمزٹی وی(راولپںڈی)چیف آف آرمی اسٹآف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی عدالتوں کی کارکردگی کی سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے جو فیصلے لئے ان سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ عدالتوں نے مقررہ وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
فوجی عدالتوں کی مخالفت کس نے کی؟؟
انہوں نے پاک فوج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشتگردکی موجودگی تک انسداد دہشتگردی آپریشن جاری رکھا جائے اوردہشت گردی سے پاک علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جائے۔
آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیاں قابل اطمینان ہیں ،اور اس آپریشن سے مثبت نتائج منظر عام آئے ۔آخر میں انہوں نے بابر3میزائل کے کامیاب تجربے پراسٹریٹجک آرگنائزیشن کومبارکباد بھی دی۔
Corps Commanders' Conference 10 Jan 2017. pic.twitter.com/9ikdUekSM3
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 10, 2017
ایمزٹی وی(اسپورٹس)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 17جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے ۔
وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آبادتھانے میں شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے مگر ووہ گزشتہ 31سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہے ۔ آج بھی انکے کیس کی سماعت تھی مگر وہ غیر حاضر تھے جس پر عدالت نے انکے وارنٹ جاری کیے ہیں
ایمزٹی وی(اسلام آباد) لاہور ہائیکورٹ میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے، نادرا خودمختار ادارہ ہے، وزیر داخلہ اجلاسوں کی سربراہی نہیں کر سکتے ۔
عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا جبکہ ممبر نادرا طارق محمود اور طارق اکبر کو کام سے روکنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نادرا کے ڈپٹی چیئرمین کو بھی بطور چیئرمین احکامات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔
ایمزٹی وی(ملتان)بوسن روڈ پر زیرتعمیرپلازہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ہلاکتو ں کا خدشہ ہے ۔ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6 پر زیرتعمیر عمارت کاایک حصہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔1122 کے اہلکار ملبے کوہاتھوں سے اٹھانے میں مصروف ۔جبکہ دومنزلہ عمارت کے ملبے سے مزدوروں کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے
۔ذرائع کے مطابق مشینری پہنچنے میں 30 سے 35 منٹ لگ سکتے ہیں۔ لینٹر کو کاٹنے کیلئے کٹر منگو الیے گئے ہیں۔ فی الحال 3 سے چار مزدوروں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ایمز ٹی وی(برلن) دنیاکی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آگئی , 1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی کا کھوج لگا لیا گیا ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جو اب جرمنی میں رہتی ہیں۔
19سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے ۔ جواں سالہ لڑکی کو گھڑ سواری کا شوق ہے اوراسی لئے وہ گھر میں بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں ۔
اینڈرسن اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے ۔الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کو والد جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42،42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے۔
فوربس میگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے.
ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) ایم کیوایم پاکستان اورجماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔
اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےحوالے سے آئینی ترمیم، نیب آرڈیننس میں ترمیم یا نئے نیب قانون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سےمتعلق بریفنگ دی۔ اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے قیام کی توسیع کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کرمشترکہ مشاورت اوراتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ملٹری کورٹس کی توسیع کے فیصلے کی مخالفت کردی اورنیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پربھی احتجاج کیا جبکہ دیگراپوزیشن جماعتوں نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس پراظہاربرہمی کیا۔
حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے پرانے مؤقف پرقائم ہیں ہم فوجی عدالتوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہوگیا اور اجلاس کے بعد اپوزیشن نے حکومت سے عدالتی اصلاحات اور دیگراقدامات سے متعلق وضاحت مانگ لیں۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ ججز، پراسیکیوشن اور گواہوں کے تحفظ کے لیےکیا کیا اورعدالتی اصلاحات کے لیے 2 سال میں کیا اقدامات کیے گئے،ضرب عضب کی موجودہ صورتحال کیا ہے اور اس میں کتنے لوگ شہید اور کون کون مارا گیا اور ضرب عضب سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی دی جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن نے قانون سازی کے لیے تبادلہ خیال کیا اب اگلےاجلاس میں بھی قانون سازی کے لیے مشاورت ہوگی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شریں مزاری اور جماعت اسلامی کے صاحبزاہ طارق اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے اپوزیشن کا متفقہ موقف طے کرنے کے لئے مشاورت کی گئی۔
اس موقع پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ روزاول سے ہمارا مؤقف ہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں لیکن حکومت کا مقصد ہے کہ ادارے بناتے جاؤ اورکرپشن بڑھاتے جاؤ، اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی تیارکرلی ہے تاہم حکومت کا مؤقف بھی سنا جائے گا اور اگر فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی بات ہوئی تو ہم اس کی بھرپور مخالت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے حکومت کے اپنے ارکان کے موقف میں تضاد اور ہچکچاہٹ ہے، کچھ ارکان فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت اورکچھ حمایت کررہےہیں، پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ بھی پہلے فوجی عدالتوں کے سخت مخالف تھے لیکن اب ان کے لہجے میں بھی تبدیلی نظر آرہی ہے جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے بھی کہا تھا کہ فوجی عدالتوں کے کیسزانسداد دہشت گردی عدالتوں میں منتقل ہوجائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے اپنے ارکان کو فوجی عدالتوں کی توسیع پرمتفق کرے، پھر اپنا مؤقف دے ہم حکومت کا مؤقف سننے کے بعد اپنی رائے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں فوجی عدالتوں سے متعلق متفقہ لائحہ عمل اپنائیں اور اسی حوالے سے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ق لیگ سے رابطہ کیا گیا ہے ایم کیوایم سے ابھی بات نہیں ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے نوید قمرکا کہنا تھا کہ پہلےبھی فوجی عدالتوں کی مجبوری میں حمایت کی تھی،اس بارنہیں کریں گے۔
ایمز ٹی وی(نیو یارک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو صدر کا سینئر مشیر مقرر کر دیا جائے گا۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کیا جا رہا ہے، تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علیحدہ ہو جائیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے یہ بات اقتدار منتقلی کے عبوری عمل سے وابستہ ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتائی۔
پینتیس سالہ جیرڈ ماضی کے تاجر اور موجودہ سیاسی حکمت عملی کے ماہر نے اپنے سسر کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کا نیا عہدہ امریکا میں اقربا پروری پر قابو کرنے کے لئے موجود وفاقی قانون کے لئے بھی ایک ٹیسٹ ہو گا۔