منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(پشاور) سینٹرل جیل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی جیلوں پر ممکنہ دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر محکمہ داخلہ اور جیلخانہ جات نے خدشات کا اظہار کر دیا ہے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزم قیدیوں یا عملے کو یرغمال بنا کر جیل توڑ سکتے ہیں جبکہ جیل کے اندر اور باہر بارود کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر صوبائی حکومت کے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کی جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید موئثر بناتے ہوئے۔

صوبہ بھر کی جیلوں میں 700 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں اور جیلوں کی سکیورٹی کے لئے جیل پولیس کے علاوہ آرمی ، لیوی اور ایلیٹ فورس بھی تعینات کردی گئی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی جیلوں کے توڑے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ جیلوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے جس کے تحت جیلوں میں موجود خطرناک قیدیوں اور جیل کے عملے کو یرغمال بنا کر جیل توڑ سکتے ہیں اور ان حملوں میں بارود کا بھی استعمال کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جیل سے متصل کالونی اور دفاتر کو گھیر میں لے کر عملے کو یرغمال بنایا جاسکتا ہے ۔

ادھر خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اوروزیر اعلٰی پرویز خٹک کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اس قسم کے خدشات ہمیشہ رہتے ہیں اور بنوں جیل کے واقعہ کے بعد وزیر اعلٰی پرویز خٹک جیلوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ساڑھے سات سو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں اور جیل پولیس کے علاوہ صوبائی پولیس بھی جیلوں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر کی جیلوں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت جیلوں میں گیارہ سو پچاس سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں آرمی ، لیوی ، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی )سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے(کے۔سی ۔آر) عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا میگا پراجیکٹ ہے۔جس سے روزانہ 8لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہو سکیں گے اور انہیں بھر پور آرام دہ سفری سہولتیں میسر آسکیں گی۔وہ منگل کو ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کے ہمراہ کے۔سی۔آر کے روٹ کے تفصیلی دورے کے بعد

زرائع ابلاغ کے نمائندے کو بریفنگ دے رہے تھے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی ڈویژنل سپرینڈینٹ(ڈی۔ایس) ریلوے کراچی نثار احمد میمن،ریلوے ورکرز یونین کے چیرمین منظور احمد رضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے تفصیل بتاتے ہوے کہا کہ اس کے کل 24اسٹیشن ہوں گے۔ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے پر دن رات کام کر کے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے۔

2سے3ماہ میں منصوبہ بندی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔جاپانی کمپنی "جائکا" نے 46 تجاویز دی تھیں جس میں سے 45منظور کر لی گئی مگر اچانک جائکا نے کام چوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کا انکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔

ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی۔

جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی. شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپس آئوں گی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بگ باس کا شمار بالی و وڈ کے متنازعہ شو میں ہوتا ہے اور اس کے چینل پر نشر ہونے کے بعد مختلف نوعیت کے تنازعے جنم لیتے رہتے ہیں اور اب کی مرتبہ بگ باس میں اوم سوامی نے بھی شرکت کی تھی تاہم ان کو شو سے باہر نکال دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے مختلف چینلز پر انٹرویو نشر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب اوم سوامی نے انوکھا دعویٰ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے بگ باس شو کے دوران سلمان خان کو تھپڑ بھی رسید کیاہے۔ اپنے ایک چینل کو انٹرویو میں اوم سوامی نے کہا ہے کہ جب وہ اسموکنگ روم میں تھے تو اس وقت سلمان خان نے ان کو دھمکی دی جس کے جواب میں انہوں نے سلمان خان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

بگ باس کے اس سیزن میں بھی سلمان خان ہی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور شو کے دوران اوم سوامی سلمان خان کی کئی مرتبہ تعریفوں کے پل بھی باندھتے ہوئے نظر آئے تھے لیکن پھر ان کو نازیبا حرکت پر بگ باس نے خود ہی شو سے باہر نکال دیا تھا۔

 

 


ایمز ٹی وی(صحت) پاکستانی ڈاکٹرز نےطب کی دنیا میں نیا کارنامہ کردکھایا ۔ایک خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی ۔ خاتون نےڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔

گوجرانوالہ کی23سالہ صبا ء ذوالفقار ،دو بچوں کی ماں ہیں۔ان کا کہناہے کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے دوا کھانے کیلئے غلطی سے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیاتھا جس کے ایک ہی گھونٹ نے خوراک کی نالی کو بری طرح متاثر کیا ۔

میواسپتال لاہور میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی خوارک کی نالی تبدیل کر دی۔

صباء کا کہنا ہے کہ اب وہ سب کچھ کھا پی رہی ہے۔

میواسپتال کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں خود کشی اور غلطی سے تیزاب پینے کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں، صباء کا آپریشن بالکل مفت کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئےگھروں میں تیزاب والی بوتلیں بچوں کی پہنچ سے دور اور محفوظ مقام پر رکھنی چاہیے۔

پاکستانی ڈاکٹرز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،وہکہتے ہیں کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں تمام سہولتیں فراہم کر دی جائیں تو وہ بڑے بڑے آپریشن کامیابی سے کر سکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) حکومت نے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی مگر ساتھ ہی اس اس قیمت کو 15 دسمبر کے حد پر برقرار رکھنے کی بھی شرط عائد کر دی ہے۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اگر 31 مارچ تک ملک میں چینی کی قمیت میں اضافہ ہوا تو برآمد روکنے کی سمری فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی جائے گی۔

شوگر ایکسپوٹرز اسٹیٹ بینک سے برآمدات کا کوٹہ لینے کے پابند ہونگے جس کے لئے برآمد کنندگان کو گنے کے کاشتکاروں کے واجبات پہلے سے ادا کرنے ضروری ہونگے۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) ترکمانستان نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایران کو گیس کی سپلائی محدود کردی، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے ذمہ گیس کی مد میں بڑی رقم واجب الادا ہے، جس کے باعث اسے یکم جنوری سے گیس کی سپلائی محدود کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان ہر سال ایران کو 9 ارب کیوبک میٹر گیس سپلائی کرتا ہے، تاہم ایران کی

قومی گیس کمپنی 2013ء سے اس کے واجبات ادا نہیں کررہی، جس کے باعث سپلائی محدود کردی گئی ہے تاہم انہوں نے واجبات کی مالیت سے آگاہ نہیں کیا۔ ادھر ایرانی حکام نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران گیس واجبات کی مد میں 4.5 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کرچکا ہے، جو رقم واجب الادا ہے، اس کا تعلق

پابندیوں کے دور سے ہے جب ایران ادائیگی سے قاصر تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) گزشتہ سال کے اختتام پر بالی و وڈ کے نواب سیف علی خان اور اور بیگم کرینہ کپور کے گھر ننھے تیمور کی آمد کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دونوں خوبصورت سا بیٹا پا کر نہایت خوش ہیں،بھارت میں تیمور علی خان پٹودی کے نا م کو لے کر کافی پیروپیگنڈا کیا گیا لیکن سیف نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس حوالے سے کوئی بیان جا ری نہیں کیا۔

حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اور تیمور کی پھوپھی سوہا علی خان نے ایک اسکیچ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔اسکیچ ہو بہو تیمور جیسا ہے ،جسے دیکھ کر سیفینا کے مداح بہت خوش ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کی چھٹی مسلسل سماعت کے دوران گزشتہ پانچ روز سے جاری تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا ہے۔ اس وقت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دلائل جاری ہیں ۔
سماعت شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل کا سلسلہ گزشتہ روز سے جوڑتے ہوئے موقف اپنایا کہ نوازشریف اور بچوں کے بیانات میں تضاد ہے ۔ بیئرر سرٹیفکیٹ پرائز بانڈ نہیں ہوتا بلکہ اس کا حامل ہی آف شور کمپنی کا مالک ہوتا ہے اور قانون کے مطابق بیئررسرٹیفکیٹ سے متعلق بتانا ضروری ہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ غالباُُ یہ قانون 2002ءمیں آیا تھا۔

قانون دان نعیم بخاری نے کہا کہ فلیٹس ٹرانسفر تک بیئرر سرٹیفکیٹس کا ریکارڈ دینا ہو گا ۔ شریف فیملی کو سرٹیفکیٹ قطری خاندان کے پاس ہونے کا ثبوت دینا ہو گا جس پر جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیا کمپنی رجسٹریشن کے قانون کا اطلاق پہلے سے موجود کمپنیوں پر ہوتا ہے تو نعیم بخاری نے جواب دیا کہ رجسٹریشن کے نئے قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے ۔شریف خاندان کے بقول2006ءسے قبل بیئرر سرٹیفکیٹ قطری خاندان کے پاس تھے تو شریف خاندان کو ثابت کرنا ہو گا کہ ان کا ہر کام قانون کے مطابق ہوا ۔ مریم نواز کے پاس آف شور کمپنیوں کیلئے پیسہ نہیں تھا اوربلیک لاءڈکشنری کے مطابق زیر کفالت وہ ہوتا ہے جسکے اخراجات دوسرا برداشت کرے ۔ آف شور کمپنیوں کے لئے مریم کو رقم نوازشریف نے دی وہ اپنے والد کے زیر کفالت ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف نے مریم کو کروڑوں روپے بطور تحفہ دیے جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے استفسار کیا کہ بخاری صاحب آپکی تعریف مان لیں تو کیا مریم حسین نواز کے زیر کفالت ہیں ؟
جسٹس اعجاز افضل نے پوچھا کہ کیا والد کے ساتھ رہنے والا زیر کفالت ہوتا ہے ۔نعیم بخاری نے موقف اپنایا کہ کیپٹن صفدر کی ریکارڈ کے مطابق کوئی آمدن نہیں تھی اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ شادی کے بعداسکی بیٹی کی کفالت شوہر کرے ۔
جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ ابھی بھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ فلیٹس کب خریدے گئے ؟ نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ بخاری صاحب آپکے بقول شریف خاندان نے فلیٹس 1993ءاور 1996ءکے درمیان خریدے ۔ شریف فیملی کے بقول انہیں فلیٹس 2006ءمیں منتقل ہوئے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ باتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں کوئی نیا نقطہ بیان کریں جس کے بعد تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ انکی کمر میں درد ہے لہذٰا انجیکشن لگوانے کیلئے 2گھنٹے کا وقفہ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا اور شیخ رشید کو دلائل کا موقع فراہم کیا گیا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ نعیم بخاری کے دلائل کی مکمل تائید کرتا ہوں ۔ ایک طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی آمدن نہیں اور دوسری طرف مریم نواز امیر ترین خاتون ہیں ۔” آپ نے انصاف فراہم کرنے کا حلف لیا ہے اور عوام کی نظریں عدالت پر ہیں “۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ مقدمہ 20کرو ڑ عوام کا ہے ۔ عدالت سب کچھ جانتی ہے ہم صرف معاونت کرنے کیلئے آئے ہیں ۔اگر کوئی کسی کے زیر سایہ ہے تو زیر کفالت کہلائے گا ۔وکالت کا تجربہ نہیں غلطی ہوئی تو عدالت سے معافی چاہوں گا ۔ قطری خط رضہ بٹ کا ناول ہے ۔ پاناما کیس ایک خاندان بمقابلہ 20کرو ڑ عوام کا کیس ہے اور وزیر اعظم نوازشریف پاناما کیس میں براہ راست ملوث ہیں ۔
شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ قطری شہزادہ شریف خاندا ن کیلئے ریسکیو 1122ہے ۔ اسحاق ڈار نے اربوں روپے دبئی منتقل کرنے کا اعتراف کیا ۔ و ہ دو افراد ان کی اہلیہ اور مریم نوا زہیں ۔ شیخ رشید کے دلچسپ دلائل پر عدالت میں قہقہے لگ گئے جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود لوگ سنجیدہ ہوں ورنہ عدالت خود سنجیدہ کرے گی ۔

شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ قطری خط بیان حلفی کے بغیر ہے ، قانون کے مطابق زبانی ثبوت براہ راست ہونا چاہئیے اور سنی سنائی بات کوئی ثبوت نہیں ہوتا ۔”قطری خط سنی سنائی باتوں پر مبنی ہے “۔ قطری خط کی حیثیت ٹیشو پیپر سے زیادہ نہیں ۔ کیس کے پیچھے اصل چہرہ سیف الرحمان کا ہے ۔1980ءمیں ایک درہم کی قیمت 2روپے 60 پیسے تھی اور قطری شہزادہ مین آف دی میچ ہے ۔

 

 

جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فرحان بہاردین کو کپتان مقرر کردیاہے جبکہ فاف ڈیوپلیسی کے علاوہ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم میں فرحان بہار دین ( کپتان) ، تھیونس ڈی برون، ریزاہنڈرکس، عمران طاہر، ہینو کوہن،ڈیوڈ ملر، منگالیسو موسیہلو ( وکٹ کیپر ) ، لنگی این جیڈی، وین پارنل، ڈین پیٹرسن، آرون فنگیسو، آندیل فیہلوکوایو، جانجان اسمٹ شامل ہیں ۔