منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)13جنوری سے شروع ہونے والی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان ابتدائی بلے باز بابر اعظم کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا۔

بابراعظم ایسا ریکارڈ اپنے نام کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں جس کی خواہش دنیا کا ہر بیٹسمین کرتا ہے ،بابر اعظم آسٹریلیا کے ساتھ پہلے ون ڈے میچ میں 114رنز بنا کر دنیائے کرکٹ میں سب سے کم میچ کھیل کر 1ہزار رنز بنانے کا نہ صرف عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں بلکہ وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ہی دنیا ئے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈ ز کا ریکارڈ بھی توڑ لیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم حضرحیات کے 17سال بعدڈےتھ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، مجرم کو 17جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

استغاثہ کے مطابق حضرحیات شیخوپورہ کا رہائش پذیر ہے ،مجرم نے شادباغ کے علاقے میں ایک رکشہ ڈرائیورانیس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر اس کے خلاف 2000ءمیں مقدمہ درج کرکے پولیس نے چالان سیشن کورٹ عدالت میں پیش کردیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد یوسف نے 2003ءمیں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا دی۔مجرم نے لاہور ہائی کورٹ اپیل کی جو 2009ءمیں خارج ہو گئی ،بعدازاں مجرم نے سپریم کورٹ اپیل کی جو 2010ءمیں خارج ہو گئی بعد میں مجرم کی طرف سے مختلف متفرق درخواستیں دی جاتی رہی جس کی وجہ سے سزائے موت کی سزا پر عمل نہ ہوسکا۔

کوٹ لکھپت جیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی وساطت سے سیشن جج کو مجرم کو پھانسی دینے کی اپیل کی جس پر فاضل جج نے گزشتہ روزمجرم حضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے مجسٹریٹ شاہد آفتاب کو مجرم کی ورثا سے ملاقات اور آخری خواہش قلمبند کرنے کے لئے مقرر کردیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(پشاور )صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سی پیک کے حوالے سے چین میں ہونے والے اجلاسوں اور فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فی الفوراس میں مشترک بریفنگ کا اہتمام کرے۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے خود دونوں جماعتوں کی قیادت کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی چین سے واپسی کے بعد سے صوبائی حکومت کی طرف سے تا حال چین میں ہونے والے اہم فیصلوں پر اتحادی جماعتوں کی مرکزی ، صوبائی اور پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا سکا ہے جس پر اب اتحادی جماعتوں کی قیادت سے کھل کر تشویش کا اظہار بھی کردیا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب شیر پاﺅ نے اس حوالے سے کہا کہ چائنا میں منعقدہونے والے چھٹے جے سی سی میں راہداری منصوبہ کے حوالے خیبرپختونخوا کی شکایات کا ازالہ نہ ہوسکا ۔ منصوبہ میں صوبہ سندھ کے لئے تین بڑے منصوبے جن میں کراچی سرکل ریلوے ، کیٹی بندر، اور سپیشل اکنامک زونز منظور کے گئے جس سے سندھ کی حکومت مطمئن ہے جبکہ خیبرپختونخوا کا سی پیک میں مستقبل ابھی تک واضح نہ ہونے کی وجہ سے پختونوں غیر یقینی کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جے سی سی کے حوالے قومی وطن پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جن سی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے دوسری طرف جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ کی طرف سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف سپیکر کی طرف کھل کر عدم اطمینان کا اظہار ہو رہا ہے۔ جس سے زبردست کنفیوژن پھیل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک ریلوے کو پشاور تا پنڈی محدود کرنا قابل افسوس ہے مغربی روٹ تو ہمارے ہاتھ سے نکل گیاتھا اب ریلوے ٹریک کے معاملے میں بھی زیادتی کی جا رہی ہے انہون نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اس حوالے سے جامع معلومات سامنے لانے کے لئے ایک مشترکہ بریفنگ کا اہتمام کریں تاکہ اتحادی جماعتوں کے سامنے اصل صورتحال آسکے ۔

اس حوالے صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ دونوں اتحادی جماعتوں کو ہر معاملے میں آن بورڈ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے بھی دونوں جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی وفد کی ملاقات چند گھنٹوں میں ہونے والی ہے جبکہ قومی وطن پارٹی کی قیادت کے ساتھ بھی جلد ملاقات ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ واپسی کے ساتھ ہی بہت زیادہ مصروف ہوگئے تھے اس لئے اس معاملے میں چند دنوں کی تاخیر ہو گئی ہے میڈیا کو بھی دورہ چین کے حوالے سے جلد اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی محتسب کو سوئی گیس بلوں کے خلاف آنے والی شکایات اور درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے

ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیاجبکہ چیئر مین سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

ہائیکورٹ کے روبرو دائر انٹراکورٹ اپیل میںوفاقی محتسب کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت وفاقی محتسب کو یو ٹیلیٹی بلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف آنے والی درخواستوں کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے وفاقی محتسب کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنایا۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیاجائے۔جس پر عدالت نے وفاقی محتسب کو سوئی گیس بلوں کے خلاف آنے والی شکایات اور درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے چیئرمین سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) نیویارک امریکا میں مس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نڑاد اداکارہ ماڈل سحرش خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے میرا خاندانی پس منظر پاکستان کی فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے صبیحہ خانم، سنتوش کمار فیملی سے میرا تعلق میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

نیویارک امریکا میں مس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نڑاد اداکارہ ماڈل سحرش خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے میرا خاندانی پس منظر پاکستان کی فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے صبیحہ خانم، سنتوش کمار فیملی سے میرا تعلق میرے لیے ایک اعزاز ہے، جس پر مجھے فخر ہے، پاکستانی فلم میں مجھے جب نامور ڈائریکٹر سید نور نے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تو مجھے بے حد کوشی ہوئی میں پاکستان میں ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، مجھے خوشی ہے میرا ڈیبیو ایک بڑے ڈائریکٹر کی فلم سے ہورہا ہے، چین نہ آئے موضوع کے اعتبار سے ایک اچھی فلم ہوگی اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا مجھے سینئر اور نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے شو بز بزنس سے میرا وابستگی نئی نہیں ہے امریکا میں تھیٹر کرتی رہی ہوں رقص کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان میرے لیے اجنبی نہیں کیونکہ میرے گھر میں ارود بولی جاتی ہے مکالموں کی ادائیگی میں بھی مجھے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی،انھوں نے کہا پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں ماضی کی طر?ح جلد پاکستان میں بھی فلم انڈسٹری زبردست ترقی کرے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ماڈل ٹاو ¿ن کچہری میں جائیداد کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کروانے آئے مدعیان اور ملزمان کے درمیان بدکلامی پرجھگڑا ہوگیا فریقین آپس میں دست وگریباں ہوگئے جس سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔

ماڈل ٹاو ن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف چدھڑ کے روبرو ملزموں عبدالسلام، امداد، شوکت، احسان، فیصل، افضل اور ذیشان کے خلاف لڑائی جھگڑے کا کیس زیر سماعت ہے گزشتہ سماعت کے موقع پرمدعیان مشتاق،گلزار اورعمراپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے ماڈل ٹاون کچہری آئے توملزمان نے مدعی پارٹی پرآوازیں کستے ہوئے بدکلامی شروع کردی

جس پرمدعیان طیش میں آ گئے اور ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں اور ہیلمٹ کا آزادانہ استعمال شروع کردیاجس سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ماڈل ٹاو ¿ن کچہری کے احاطے میں جھگڑتے ہوئے فریقین کو چھڑوانے کے لئے سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس تو بروقت نہ پہنچ سکی لیکن وکلا کی ایک بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئے اورجھگڑتے فریقین کو چھڑوایا اور بار روم لے گئے جہاں فریقین کے درمیان وقتی راضی نامہ کرواتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا،جس پر ملزموں نے مدعی فریقین کے وکیل چودھری عبدالمناف سے معافی مانگ لی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نوے کی دہائی کی ٹیم بہترین ٹیم تھی ، لیکن وسیم اکرم کی قیادت میں اسے بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میرا مقصد ان کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصباح نے کہا کہ وسیم اکرم میرے سینئر ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔میں کچھ بھی نہیں ہوں لیکن 1999 ءکی ٹیم کی عزت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی کے کپتان وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا او رانہوں نے میری بہت مدد کی۔کپتان نے کہاکہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں جاری جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی سالانہ نمائش ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو ’’ میں ہش می نامی ایک ڈیوائس پیش کی گئی ہے` اس آلے کو ہیڈ فون کے بجائے ماؤتھ پیس کہنا چاہئے جسے منہ پر پٹی کی طرح باندھا جاتا ہے البتہ پٹی کے اندرونی حصے میں اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ بات چیت کرنے کےلئے ہونٹ ہلائے جاسکتے ہیں۔

اس کا مقصد لوگوں کو اس طرح سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے کہ دوسرے ان کی آواز نہ سن سکیں کیونکہ ’’ہش می‘‘ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بولنے والے کی آواز اس سے باہر نہ جاسکے اور آس پاس بیٹھے لوگوں کے کام میں خلل نہ پڑے۔


فی الحال یہ ایک پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے جسے سی ای ایس میں رکھنے کا مقصد تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری کےلئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (دلچسپ و عجیب ) دونوں سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا چاند گرہن گیارہ فروری جبکہ دوسرا سات اگست کو ہو گا۔ پہلا چاند گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔ پہلا چاند گرہن پاکستان میں صرف اپنے غروب کے وقت دکھائی دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن چھبیس فروری اور دوسرا بیس اگست کو ہو

گا۔ پہلا سورج گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ حکومت کے تحت سہہ فریقی کے دو روزہ " بین الاقوامی لیبر کانفرنس" کراچی میں 24اور 25جنوری کو ہوگی۔ اس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔جبکہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی چیرمین سینٹ رضا ربانی کریں گے۔کانفرنس مین چاروں صوبائی وزیر اعلی،دیگر وزراء انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری مینیجر و اعلی عہدیدار ,یونیسف، یو این ڈی پی،ورلڈ بینک کے عہدیدار،این جی اوز،محکمہ سندھ کے ماتحت ا داروں کے سربراہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے۔محکمہ محنت کے مختلف کے اداروں کے تحت لیبر انسپکشن کے طریقہ کار،سندھ سوشل سیکیورٹی کے تحت محنت کشوں اور ان کے ورثاء کو حاصل فوائد کے ساتھ ساتھ مختلف لیبر پیکجز کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات مرتب کی جا یں گی۔