منگل, 21 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(صحت) نمک ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر کسی کھانے کو ذائقے دار نہیں بنایا جاسکتا ہے اور بیشتر افراد کھانوں میں اس کی زیادہ مقدار ہی چھڑکنا پسند کرتے ہیں۔

مگر سوال یہ ہے کہ ایک انسان کو روزانہ کتنا نمک استعمال کرنا چاہیئے؟

امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایک انسان کو روزانہ 2300 سے 3400 ملی گرام نمک استعمال کرنا چاہیئے یعنی آدھا چائے کا چمچ۔

تو نمک ہمارے جسم کے ساتھ کیا کرتا ہے؟ درحقیقت نمک کا معتدل استعمال فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ ہمیں سوڈیم اور کلورائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسمانی افعال مناسب طریقے سے کام کرسکیں۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق غذا میں بہت زیادہ نمک امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، تاہم یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں کہ ہمارا جسم نمک کو کیسے استعمال کرتا ہے۔

ہمارا جسم سوڈیم کو دوران خون اور بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

سوڈیم ایک مالیکیول کے طور پر کام کرکے بھی مسلز اور اعصاب کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نمک میں شامل کلورائیڈ جسم میں پانی یا سیال کو ریگولیٹ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ نمک کا بہت زیادہ استعمال کرنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ نمک کا استعمال کرنے سے پیشاب زیادہ آتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے اور پیاس زیادہ لگنے لگتی ہے۔

جب آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو جسم سے کیلشیئم کا اخراج بھی بڑھ جاتا ہے جو ہڈیوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

بہت زیادہ نمک گردوں کو زیادہ پانی جسم میں رکھنے پر مجبور کرتا ہے جو بتدریج گردے فیل ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

گردوں کی جانب سے پانی کی مقدار بڑھانے کے نتیجے میں ہاتھوں، بازوﺅں اور پیروں میں سوجن یا ورم کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

جو لوگ بہت زیادہ نمک کھاتے ہیں ان میں معدے کے السر کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ماہرین طب اس حوالے سے پریقین نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

جب آپ کی رگوں سے پانی زیادہ گزرتا ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ وہ اکڑنے لگتی ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث امراض قلب اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم کو ایک دھچکالگا ہے، نائب کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کی والدہ کراچی میں شدید علیل ہیں، جس کے باعث وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

سرفراز کی والدہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سرفراز کی جگہ کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا متبادل کھلاڑی کو بھیجنے کا فیصلہ کچھ دیرمیں کرنے کا امکان ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) معاشی اور مالیاتی پہلوؤں پر لندن کے معروف ترین جریدے ’’اکنامسٹ‘‘ کے مطابق اس سال تمام اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی سب سے تیز رہے گی۔ اکنامسٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ڈیٹا ہر دو دن بعد شائع کیا جاتا ہے۔ اس انٹرایکٹو ویب سائٹ پر مختلف ممالک کے معاشی، مالیاتی اور اقتصادی اشاریئے ( انڈیکیٹرز) دکھائے جاتے ہیں۔ اسی

ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے عشرے میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 فیصد پر برقرار رہے گی۔ اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی شرح نمو رفتار کے لحاظ سے انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور مصر سے آگے رہے گی، پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا

پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی وڈ فلموں کے پرڈیوسر ارباز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے حوالے سے ایک تازہ بیان دے کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے،کہتے ہیں کہ ملائیکہ سے عظیم رشتہ قائم ہے۔

بھارت کی معروف فلمی جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اطلاعات تھیں کہ دونوں نے طلاق لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، تاہم ارباز خان نے اپنے ایک حالیہ بیان سے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وا لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے کہا ہے کہ صرف علیحدہ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اور ملائیکہ نے ایک دوسرے کی مساوات کو نظر انداز کر دیا ہے۔ پچھلے سال ہم دونوں نے بہت دوستانہ انداز سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ ہم دونوں کا ایک بچہ ہے، اس وجہ سے میرے اور ملائیکہ کے درمیان ایک عظیم رشتہ قائم ہے۔

ارباز خان نے بتایا کہ میرے اور ملائیکہ کے اوپر کچھ ذمہ داریاں ہیں، جو صرف اسی صورت ادا ہو سکتی ہیں جب ہم دونوں کے درمیان ماحول بہت سازگار اور نارمل ہو۔ ہم دونوں بالغ ہیں اور اس صورتحال کو اچھی طرح ہینڈل کر سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسا موبائل فون استعمال کریں گے جس کا سائز ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہو؟

اگر ہاں تو لائٹ ہاﺅس نامی یہ ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی مگر ایک مسئلہ ہے کہ یہ اینٹی اسمارٹ فون ڈیوائس ہے۔

جی ہاں اس فون سے صرف کالز کرنے اور موصول کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا۔

یہاں تک کہ ایس ایم ایس بھی نہیں، انٹرنیٹ پر کنکٹ ہونے کا تو سوال ہی نہیں پیدا نہیں ہوتا، جبکہ یہ کیمرے سے بھی محروم ہے۔

امریکی کمپنی نیو لیب نے اسے تیار کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کو ڈیزائن کرنے کا مقصد ہر ممکن حد تک موبائل فون کا استعمال کم کرنا ہے۔

کمپنی کے بقول اسے اسمارٹ فون کی لت سے نجات دلانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس کمپنی کا مشن ہی انسانی آواز کو ٹیکنالوجی کی موجودہ دنیا سے آزاد کرانا اور لائٹ فون کے ذریعے لوگوں کو اسمارٹ فونز سے دور کرنا ہے۔

ویسے یہ فون اپنے مہنگے اسمارٹ فونز کو گھر میں رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ان پر وہی نمبر ایکٹو ہوتا ہے جوآپ کے نام ہوتا ہے جس کے لیے لائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

چونکہ اس میں کوئی ڈیجیٹل اسکرین نہیں، اسی لیے اس کا حجم بھی ایک کریڈٹ کارٹ جتنا ہی ہے مگر یہ بہت زیادہ پتلا بھی ہے۔

فون میں ایل ای ڈی انٹرفیس ہے اور یہ مکمل طور پر ٹچ اسکرین ہے مگر ٹاپ اور بائیں جانب بٹن دیئے گئے ہیں۔

لائٹ فون کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالرز رکھی گئی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(گلگت) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں بننے والے اسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ کے نامکمل منصوبے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نوازگنجیراکو ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔ سپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے نامکمل ہاکی گرائونڈمنصوبے پروزیراعلیٰ کوتفصیلی بریفنگ دی۔

2004میں گلگت جوٹیال کے مقام پر عالمی معیار کے اسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ کی منظوری دی گئی جس کاتخمینہ 35ملین روپے لگایاگیا اور اس منصوبے پر2007میں باقاعدہ کام کاآغاز ہوا اور21ملین روپے اس منصوبے کے لئے جاری بھی کئے گئے۔ ہاکی گرائونڈ منصوبے پرتقریباً تین سال وقفے وقفے سے کام جاری رہا بعدازاں مختلف وجوہات کی بناء پر ٹھیکیدارنے کام روک دیا اور تاحال التوا کاشکار ہے۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ کااس ضمن میں کہناتھا کہ بورڈکی خواہش ہے کہ پاکستان کے بلندترین مقام پر یہ ہاکی گرائونڈ جلد بنے مگرہماری چند مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے اس منصوبے کے خلاف مختلف ادوار میںچند لوگوں نے ایف آئی اے اوردیگراداروں کوخط لکھا اوراس منصوبے کومتنازعہ بنایاگیا۔ اورایف آئی اے نے اس ضمن میں انکوائری شروع کررکھی ہے جو کہ مکمل نہیں ہوئی انکوائری مکمل ہونے تک منصوبے پرکام کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے جبکہ اس منصوبے کی لاگت میں خاطرخواہ اضافہ ہوچکا ہے۔

35ملین کامنصوبہ اب تقریباً119ملین کامنصوبہ بن چکافنڈ کے لئے مختلف وزارتوں سے منظوری کی ضرورت ہے اس ضمن میں بھی ایف آئی اے کی انکوائری آڑے آئی ہوئی ہے لہذاصوبائی حکومت خصوصاً آپ کی خصوصی دلچسپی کے بغیر اس نامکمل منصوبے کومکمل نہیں کیاجاسکتا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم منصوبے کواتناپیچیدہ بنادیاگیا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داروں کاتعین بھی نہیں کیاگیا جو کہ دکھ کی بات ہے۔

گلگت بلتستان میں نوجوانوں کوکھیلوں کی بہت کم سرگرمیاں میسرہیں اور اگرکوئی ایسا منصوبہ آجائے اور وہ بھی سالہ سال گزرکرنامکمل ہوتو اس سے بڑھ کر کیازیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈکو اس منصوبے کے ٹھیکیدار سے بازپرس کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے21ملین روپے کاحساب لیناہوگا جو کہ خرچ کئے گئے اور میری اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے کہیں ایسا نہیں کہا کہ آپ اس منصوبے کوادھوراچھوڑدیں اورکام نہ کریں ۔

انکوائری چلتی رہتی اورمنصوبوں پرکام بھی جاری رہتا ہے اگر ایف آئی ائی نے کام روکنے یامنصوبے کوادھوراچھوڑنے کاکوئی خط لکھا ہے تو پیش کریں ہم معاملے کوحل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نامکمل منصوبے مکمل کرنے کابیٹرہ اٹھایا ہوا ہے ااور الحمداللہ ہمیں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ہم نے سابقہ حکومت کی طرح منصوبہ شروع کرکے مست نہیں ہوجانابلکہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جس کی زندہ مثال نلتر پاورپراجیکٹ ہے اگر ہم توجہ نہ دیتے تو یہ منصوبہ بھی دس پندرہ سال التواکا ہی شکاررہتا۔

لہذاآپ اس منصوبے کاتمام ریکارڈبمعہ نقشہ ڈیزائن لے کرگلگت آئیں وہاں ایف آئی اے حکام کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کئے جائیں گے اور اس منصوبے کومکمل کرنے کی جانب فوری پیش قدمی کریں گے۔ڈی جی سپورٹس بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگلے چند روز میں بمعہ ریکارڈ گلگت آئیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ اس میں دس کی جگہ بیک وقت 30 تصاویر کو شیئر کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں یہ اضافہ موجود ہے جس کے ذریعے ایک وقت میں لوگ زیادہ سے زیادہ 30 تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

یہ اضافہ ان لوگوں کو بہت پسند آئے گا جو اپنے دوستوں اور پیاروں سے اکثر تصاویر شیئر کرتے ہیں مگر کئی بار انہیں کسی تقریب کی فوٹوز شیئر کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔

اسی طرح واٹس ایپ میں اب جی آئی ایف تصاویر سرچ کرنے کا فیچر بھی بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین جی آئی ایف تصاویر بھیج اور موصول کرسکتے ہیں مگر اس صورت میں جب وہ ان کی ڈیوائس میں اسٹور ہو۔

مگر اب واٹس ایپ میں جی آئی ایف سرچ کو براہ راست ایپ سے منسلک کردیا جائے گا جس پر کلک کرتے ہی آپ کے سامنے مختلف اینیمیٹڈ تصاویر کا ڈھیر لگ جائے گا یا اپنی مرضی سے سرچ کرسکیں گے۔

ابھی یہ دونوں فیچرز واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ہے اور جلد عام صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے

 

 

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) امریکی انٹرنیٹ کمپنی ’یاہو‘کی ڈاریکٹر مریسا مئیر نے یاہو کو حالیہ ہیکر کی جانب سے حملے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اسے خریدنے والی نئی فرم اس کمپنی کو ’یاہو‘کی بجائے ’الٹابا‘کے نام سے چلائے گی۔ مریسا مئیر نے یہ انکشاف گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے میلے سی ای ایس میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 55ملین ڈالر کے پیکیج کے ساتھ یاہو سے الگ ہوجائیں گے اور اس کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے پانچوں ممبر بھی استعفیٰ دے دیں گے ،جس کے بعد نئے ممبرز اس فرم کو ایک نئے نام الٹابا کے نام سے چلائیں گے۔ واضح رہے امریکا کی معروف ٹیلی کام کمپنی ’ویریزون‘ امریکی انٹر نیٹ کمپنی ’یاہو‘کو تقریبا پانچ ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے جس کے بعد ’یاہو‘ کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35اعشاریہ 5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ’علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ‘ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائینگے۔

 

ایمزٹی وی(تجارت) عالمی بینک نے 2017 کے حوالے سے عالمی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشتوں میں بہتری کے آثار ہیں۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں بہتری سے عالمی معیشت کو فروغ ملے گا ، عالمی مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ سات رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال عالمی مجموعی پیداوار کی شرح دو اعشاریہ تین تھی۔

امریکی معیشت دو اعشاریہ دو فیصد سے بڑھنے کی امیدیں ہیں،تاہم امریکی معیشت کی ترقی کا زیادہ تر انحصار نئے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہوگا۔

چین کی معاشی ترقی سست روی کا شکار رہے گی اور شرح نمو چھ اعشاریہ دو رہے گی، ترقی یافتہ ممالک کی شرح نمو میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کی توقع ہے،جبکہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں چار اعشاریہ دو فیصد ترقی کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ انفرا اسٹرکچر اور عوامی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) آنکھ سے آنکھ ملانا ایک عجیب انسانی جنون ہے، اگر آپ کم سے کم آنکھ ملانے والے شخص کو آپ کو یا تو شرمیلا یا کم اعتماد سمجھا جاتا ہے۔

زیادہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے تو آپ نفسیاتی سمجھے جاتے لگتے ہیں اور اگر اس انتہا کے درمیان رہا جائے تو یا تو کام بن سکتا ہے یا بگڑ سکتا ہے۔

لیکن ہم ایسا کرنے کی کیوں کوشش کرتے ہیں اور ہمیں ایسا کیوں لگا ہے کہ دوسری طرف دیکھ کر بات کی جانی چاہیے؟

اس بات کا جواب جاننے کے لیے ’کیوٹو یونیورسٹی‘ کے محققین کی ٹیم نے تحقیق کا آغاز کیا اور ’کوگنیشن‘ نامی جرنل میں شائع ہونے والے اپنے پیپر میں اس کی ممکنہ وضاحت پیش کی۔

اس مطالعے کے لیے رضاکاروں کو الفاظ سے متعلق ایک سادہ سی گیم کھیلنے کا کہا گیا۔

ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جب رضاکاروں نے آنکھوں میں دیکھ کر مشکل الفاظ کا جواب دیا تو انہیں اس کے لیے زیادہ وقت لگا اور جب انہوں نے آنکھوں سے رابطہ منقطع کیا تو وہ کم وقت میں جواب دے پائے۔

مطالعے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ جب آپ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کسی لفظ کا جواب یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تو دماغ آپ کو مجبور کرتا ہے کہ آپ آنکھوں سے رابطہ منقطع کردیں، تاکہ وہ صرف لفظ کے جواب پر توجہ دے سکے اور اس طرح آپ جلد کسی لفظ کا جواب دے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب آپ کسی کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کر رہے ہوں تو اس سے آپ کو دوسرے شخص سے جذباتی تعلق ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے، لیکن کسی دوسری طرف دیکھنے سے اصل میں بہتر گفتگو کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔