پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی کے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر 49 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواررانا اختر 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے احسان وردک صرف 28 ہزار380 ووٹ حاصل کرسکے۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجہ آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔واضح رہےواضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رانا شمشاد کے قتل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جنہیں رواں برس مئی میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے ایم بی کے داخلہ ٹیسٹ میں 320 امیدواروں نے شرکت کی ۔امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست کو جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کی جائیگی ۔

ایم بی اے بینکنگ کا داخلہ ٹیسٹ 2 جولائی کو صبح دس بجے شعبہ سیاسیات میں منعقد کیا گیا۔ایم بی اے بینکینگ 50 نشتوں کیلئے 400 فارم جاری کئے گئے جبکہ 320 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، خالد شعیب الحسن ، ڈاکٹر دانش حسن حیدر نگرانی کرتے رہے ۔ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق رجحان ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج آج بروز پیر 27 جولائی 2015 کو جاری کئے جائیںگے جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست 2015 کو جاری کی جائے گی

ایمز ٹی وی (تعلیم) کراچی میں دیواروں پر لسانیت، فرقہ واریت پر مبنی نفرت آمیز نعروں اور عطائیوں کے اشتہاروں کی وال چاکنگ نے شہر کے حسن کو ماند کردیا تھا۔ آرٹسٹوں اور رضا کاروں کے ایک گروپ نے شہر کا حسن واپس لانے کیلئے دیواروں پر خوش نما ڈیزائنوں اور پینٹنگز کی ایک مہم شروع کی۔ "کراچی کی دیواروں کی نئی تصویرکشی" کے نام سے اس پراجیکٹ میں 200 افراد شریک ہیں۔ یہ افراد انتظامیہ کی اجازت سے 1600 مقامات کی دیواروں پر دوبارہ پینٹنگ کریں گے۔ منصوبہ امریکی ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے فنڈز سے چلنے والے پروگرام ”آئی ایم کراچی“ کے تحت چلایا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے اسکول کے نصاب میں 6عظیم شخصیات میں شامل کر دیا۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے جماعت سوئم کی کتاب میں 6عظیم شخصیات میں شامل کردیا ہے۔ کتاب میں پرویز مشرف کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس کتاب کے مصنف پنکج جین اور ناشر گائتری پبلیکیشنز ہیں جبکہ دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں نے شدید اعتراض کرتے ہوئے پرویز مشرف کو ان 6عظیم شخصیات کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔