بدھ, 08 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

 

  • ایمزٹی وی(کراچی)بانئ پاکستان کی بہن اورمادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 122واں یوم پیدائش نہایت عقیدت اور احترام کےساتھ منایا جارہا ہے۔

     
     
  •  

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی ، ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔ ذرائع کے مطابق ایم این ایز نے استفسار کیا ہے کہ قیادت بتائے دھاندلی اور پی ٹی آئی کو ہرانے کی بات کس نے کی ۔ پی ٹی آئی ایم این ایز نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان انتخابات کے دوران ہسپتال میں تھے انہیں خبریں کس نے دیں؟ عمران خان کو کس نے کہا کہ وہ جیت گئے تھے اور انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا۔سوال اٹھانے والے ایم این ایز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شیخ رشید نے عمران خان کو دھرنے پر اکسایا۔ تحریک انصاف کو احتجاج اور دھرنوں سے کیا حاصل ہوا اور یہ کہ دھاندلی کا اتنا شور مچانے کے باوجود ثبوت فراہم کیوں نہیں کیے جا سکے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) لاس اینجلس میں جاری اسپیشل ایتھلیٹس کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹس آصم زر اور اقصٰی احمد فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ اور سلورمیڈلزجیت لیا۔تفصیلات کےمطابق آصم زر نے100میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ جبکہ اقصٰی احمد نے 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سلور میڈل حاصل کیا۔عاصم زرنے 100 میٹرکافاصلہ صرف 29 سیکنڈ میں طے کیا۔یاد رہےاسپیشل ایتھلیٹس میں یہ پاکستان کا پہلاگولڈ میڈل ہے۔