پیر, 20 مئی 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، واضح رہے کہ فرانس اور کئی ممالک کی طرح بھارت میں بھی مسلم طالبات پر اسکارف پہننے کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ بنگلور کالج کے پرنسپل نے 19 سالہ عائشہ یاسمین کو اس لئے کالج سے نکال دیا تھا کہ وہ اسکارف پہن کر آتی تھی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم تنظیموں کی درخواستیں خارج کردیں۔

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ذمہداری پوری نہ کرنےپررابطہ کمیٹی کراچی کوبرطرف کردیا۔اعلامیہ کےمطابق الطاف حسین نےرابطہ کمیٹی کے کارکنوں کوذمہ داری پوری نہ کرنےپربرطرف کردیاانہوں نے کہاایسے کارکن جو ذمہ داری پوری نہیں کرسکتےانہیں نائن زیروآنےکی ضرورت نہیں ہیں انہوں نے تمام سیکٹرز اور زونز کےکارکنوں سےخطاب کرتےہوئےکہا جو کارکن رابطہ کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنےکی اہلیت رکھتےہیں وہ نائن زیرو میں آکر اپنے کوائف جمع کرواسکتے ہیں تاکہ انٹرویو کے بعد نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جاسکے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) انچارج سمسٹر ایگزامینیشن سیکٹر جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق1974ء سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلباء جنکا جامعہ کراچی میں مارننگ ایوننگ اور الحاق شدہ کالجز کے تحت کا انرولمنٹ/اور ری انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے اور ایک یا ایک سے ذیادہ کورسز میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورسز مکمل نہیں کر پائے ہیں وہ اپنا ون ٹائم اسپیشل ٹائم چانس امتحان 2015 کے تحت 3 ستمبر سے منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کر سکتے ہیں

اس سلسلے میں طلباء اپناامتحانی فارمز متعلقہ شعبے کے سربراہ /ڈائریکٹر /انچارج سے تصدیق کرانے کے بعد 28 اگست 2015 تک جمع کراسکتے ہیں ۔

طلباء اپنے فارم 2000 روپے فی کورسز کے اعتبار سے 03 اگست 17 اگست 2015بغیر لیٹ فیس جبکہ 18 تا 28 اگست 2015 تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں

ایمز ٹی وی (تعلیم) نئی داخلہ پالیسی کے مطابق سندھ بھر میں انٹر کے داخلے 30 اگست سے شروع ہونگے ۔ امیدواروں کو داخلہ فارم مفت ملے گے جبکہ امیدواروں کو فارمز ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ۔

نئی داخلہ پالیسی کے مطابق طلباء فارمز بینکوں کے بجائے کالجز میں جمع کروائیں گے ۔

ڈی جی کالجز ڈاکٹر انصار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہےکہ کالجز میں طلباء کو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی طلباء کو فارمز لینے کیلئے لمبی قطاریں لگانی پڑے گی کیونکہ فارمز کالجز اور ویب سائٹ پر با آسانی اور مفت دستیاب ہونگے ۔