پیر, 20 مئی 2024

ایمز ٹی وی(تجارت) سینٹ نے کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور کرلیا ہے، بل کا مقصد کریڈٹ بیورو کو فعال بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریڈٹ بیورو بل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ اس بل کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کریڈٹ بیوروزخودمختارہوتے ہیں اور معاشی فیصلوں میں ان کا اثر ورسوغ ہوتا ہے۔ کریڈٹ بیوروز کا کام یہ ہے کہ وہ ملک میں قرضہ لینے والوں کی معاشی حیثیت طے کریں، پاکستان میں ایک سے زائد کریڈٹ بیوروز بغیر کسی قانونی فریم ورک اور ریگولیشن کے کام کررہے ہیں۔ قرضہ دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معاشی اداروں خصوصاً بینک کی جانب سے تجزیہ انتہائی شدید اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک میں مثبت رحجان بڑھے گا

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے ٹیسٹ میں تو پاکستان کامیاب رہا اب ون ڈے میں اصل ٹیسٹ ہوگا، پاکستان کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہے، گرین شرٹس کے پاس سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا چیلنج درپیش ہیں۔ تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے نہ ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی یاسر شاہ پاکستان کے لئے ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔ جنرل ساؤنڈ سرفرازسے بھی اچھی امید ہے ، بیٹنگ کی کمان اظہر علی اور احمد شہزاد سنبھالیں گے۔ فاسٹ بولنگ میں ٹیم کو عرفان، راحت علی اور انور علی کی خدمات حاصل ہوں گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہفتے کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگ

ایمز ٹی وی (نیوز ڈسک) وزیراعظم نواز شریف اور ان کے انڈین ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات کو خوش آمدید کہتے ہوئے امریکا نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیئیں۔ واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم ہندوستان اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان روس میں ملاقات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم ایسے کسی اقدام کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم تناؤ کم دیکھنا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک باہمی طور پر اپنے مسائل حل کرلیں۔ جان کربی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں اور اس سے خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچے رہتے ہیں اور سب ان کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں اور امریکا امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما بھی اس ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم وہ اس بحث میں نہیں پڑے کہ پاکستان میں کچھ ادارے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند نہیں۔ جب ایک ہندوستانی صحافی نے پاکستان رہنماؤں کے 'اشتعال انگیز' بیانات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں وہ تبصرے نہیں دیکھے اور اس بات پر تبصرہ نہیں کرسکتا کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کے بارے میں کیا اعلانات کرتے ہیں۔