پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی ( اینٹرنشنل)اسرائیلی حکام نے 55 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضرعدنان کو مشروط طور پررہا کر دیا ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس 3 اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد خضرعدنان کو ملک کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اوراس دوران انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوران قید ہی خضرعدنان نے بھوک ہڑتال کردی تھی۔ 55 روزہ بھوک ہڑتال کے دوران جب ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد اسرائیلی حکام نے قادرعدنان کواس شرط پررہا کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنشنل)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں سید علی گیلانی سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری قیادت کو نئی دلی میں 21 جولائی کو ہونے والے عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو عید ملن کی دعوت دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا جب کہ کشمیری عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور عالمی انسانی حقوق کا چارٹر دیتا ہے۔عید ملن کی دعوت پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما اور ترجمان ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ حریت کے مرکزی رہنما نظر بند ہیں اس لیے عید ملن پارٹی میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنشنل ): بھارت جنگی جنون میں پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا، مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا جس کے بعدامریکا روس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کاسب سے بڑادفاعی پارٹنربن گیا، 8سال میں 10ارب ڈالر کے معاہدے کیابھارت میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کوکوئی فائدہ پہنچا پائیں گے؟ بھارتی میڈیاکے مطابق پے درپے دفاعی معاہدوں، اسلحہ خریدنے کے آرڈرزکے بعدامریکا بھارت کاسب سے بڑادفاعی شراکت کاربن گیاہے۔اب بھارت کی نظریں امریکی ساختہ جاسوس پی81 طیاروں پرہیں جن کے حصول کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ طیاروں کایہ معاہدہ ایک ارب ڈالرمالیت کا ہوگا جو رواںسال کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل ہوگی۔اس حوالے سے مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے۔

ایمز ٹی وی ( نشنل )خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی زبان نہیں بولنا چاہیے جب کہ کسی شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ فوج کے خلاف ایسی بات کرے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، بھتہ مافیا، قبرستان اور اسکول بیچنا دہشت گردی ہے جب کہ ہم پچھلے ایک سال سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اب الطاف حسین کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے ان کی تقریر کا فوج اور آپریشن ضرب عضب پر کوئی اثرنہیں پڑے گا اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایمز ٹی وہ ( نیشنل ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلوانیا کا کوہ پیما شمالی علاقے میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر بیمار ہوگیا تھا جسے آرمی ایویشن نے ریسکیو کرلیا جب کہ سلوانیا کے سویلین کوہ پیما قراقرم مہم کے 7 ممبران میں شامل تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،چوہدری نثار کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین اور ایم کیو ایم فوج کے خلاف نہیں، کچھ لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکان سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمے داران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر چوہدری نثار نے الطاف حسین ، ایم کیو ایم اورمہاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں اس قسم کی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو مہاجروں سے دور نہیں کیا جا سکاہے اور نہ ہی اس مرتبہ یہ ساز ش کامیاب ہوگی۔اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کے خلاف ایف آر درج کرنے کا سلسلہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے کیا جارہاہے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خطاب کی پریس ریلیز کو ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھاجس میں الطاف حسین نے پاک فوج کے ساتھ ہونے اور پاکستان کی محبت کی بات کی تھی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم چوہدری نثار کے بیان کے خلاف آج (منگل کو) شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

ایمز ٹی وی ( نیشنل )

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متحدہ کیخلاف 1992ء والا آپريشن کيا جارہا ہے، کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ کیا جارہا ہے، رينجرز کے افسران دھمکياں دے رہے ہيں کہ نائن زیرو آپريشن سے متعلق مزید انکشاف کريں گے، ایم کیو ایم کیخلاف جھوٹ پہ جھوٹ بولا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے تمام سیکٹر اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت انچارجز کو گرفتار کیا جائیگا؟۔ الطاف حسین کہتے ہیں کہ خواجہ آصف نے کہا تھا فوج کے 2 سابق افسران نے دھرنا کرایا، چوہدری نثار نے خواجہ آصف کے بیان پر تو کچھ نہیں کیا، میں قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر چاروں طرف سے پابندیاں لگادی گئی ہیں، مجھے تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بندوق یا گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔

ایمز ٹی وی ( نیشنل ) رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین کیخلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں ۔ حقائق پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بجائے ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے رویے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات سے قیادت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ۔ جبکہ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد سے بھی نہیں روکا جاسکتا ۔ سماء

ایمز ٹی وی (نیشنل )

بورے والامیں رشتہ کے تنازع پربھانجے کی فائرنگ سےماموں اور اس کا بیٹاجاں بحق جبکہ ایک ماموں زاد بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقہ بستی بڈن شاہ میں بھانجےاللہ دتہ نے رشتے کے تنازعہ پر3 ساتھیوں کے ہمراہ ماموں اوراسکے بیٹوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ماموں زاد بھائی زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد ملزم اپنی ماموں زاد بہن کو لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایمز ٹی وی ( نیشنل )سانحہ صفورا میں ملوث تمام گرفتار ملزمان سے مکمل تحقیقات کے بعد تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ اور سانحے میں ملوث تمام ملزمان کی تصاویر سماء نے حاصل کر لیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق سانحے میں جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی اور القاعدہ کےسابق ارکان ملوث ہیں، ملزم طاہر سائیں جماعت اسلامی کا سابق کارکن ہے جس نے پہلی عسکری تربیت جماعت اسلامی کے کیمپ میں حاصل کی۔ملزم طاہر سائیں نےکراچی میں اپنے 53 ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی۔ سانحے میں ملوث دوسراملزم حافظ ناصر تنظیم اسلامی سے وابستہ رہاجس کا بھائی بھی دہشتگردی میں ملوث تھا۔ ملزم اظہرعشرت بھی تنظیم اسلامی سے وابستہ رہا لیکن اس سے قبل کسی کارروائی میں شامل نہیں رہا۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اظہرعشرت کا کردار ملزمان کو سہولیات فراہم کرنے کی حد تک تھا۔ ملزم اسد الرحمان بھی تنظیم اسلامی میں رہا جس نے کوئٹہ کے قریب پہاڑی علاقے میں تربیت لی جبکہ ملزم اسد ریکی اور دہشتگردی کے واقعات میں بطور ڈرائیور شامل رہا۔ ملزمان نے جے آئی ٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ انکا ایک ساتھی عمر عرف جلال کروڑوں روپے کا فنڈ القاعدہ قیادت کو بھجواچکاہے، یہ فنڈنگ زیادہ تر یورو کرنسی میں کی جاتی تھی۔ سانحہ صفورا میں ملوث تمام ملزمان کے بیانات کی پولی گراف ٹیسٹ سے بھی تصدیق کی گئی ہے