جمعرات, 19 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف ایئرہیڈکوارٹر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں اُنہیں پاک فضائیہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اُنہوں نے شہداءکی یادگارپر حاضری دی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ ایئرہیڈکوارٹرپہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کیااوریادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ایئرہیڈکوارٹرپہنچنے پر وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی پامالی اور ڈرون حملوں پر خاموش رہنے والے تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ عوام میں شعور آیا۔ عمران خان نے کہا کہ ح تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔ آصف علی زردار کنٹینر میں آ کر بیٹھیں تو پتہ چلے کہ لوگ کیسے پیسے دیتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ٹھنڈ پڑے یا برف دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیومن رائٹس تنظیموں پر بھی برس پڑے.

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) انسانی حقوق کمشن کے مطابق گذشتہ 10 سال میں بلوچستان سے ہندوئوں سمیت اقلیتی برادری کے 3 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے، ان میں اہل تشیع بھی شامل ہیں۔ اس بدامنی میں ہزارہ قبائل کو بری طرح نشانہ بنایا گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی تعداد دو لاکھ ہے۔ وسائل سے بھرپور یہ صوبہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائیوں کے حوالے سے پانچواں بڑا علاقہ ہے، یہ کارروائیاں 2004 میں لشکر جھنگوی اور دیگر نے شروع کیں۔ انسانی حقوق کمشن بلوچستان چیپٹر کے صدر طاہر حسین خان نے کہا ہے کہ 3 لاکھ کی یہ تعداد محتاط ہے دراصل اس سے بھی زیادہ لوگ یہاں سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔

یمز ٹی وی (ٹیکنالوجی ڈیسک) امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں فیس بک پرہوئی ایک دلچسپ تحقیق، نئی ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک لوگوں میں تنہائی کا احساس نہیں بڑھاتی بلکہ یہ خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے تاکہ وہ مخلص دوست کو تلاش کرسکیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تنہائی کا احساس ہی لوگوں کو فیس بک کی جانب زیادہ متوجہ کرتا ہے اور یہی اسکی مقبولیت کااصل رازبھی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اراکین پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کاآج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 253 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں،ان ارکان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، طارق فضل چودھری ،غفور حیدری اور اسد عمر سمیت دیگر شامل ہیں ،سینیٹ کے 101 ،قومی اسمبلی کے 282 ،پنجاب اسمبلی کے 256،سندھ اسمبلی کے 135 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 88 اور بلوچستان اسمبلی کے 56 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق آج اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردیجائےگی۔

ایمز ٹی وی (جھنگ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے آبائی علاقے جھنگ میں ”گو قادری گو“ کے نعرے لگ گئے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے راستے میں قصبہ روڈسلطان پہنچے تو وہاں موجود مسلم لیگ (ن) اوراہلسنت والجماعت کے کارکنان نے ”گو قادری گو “کے نعرے لگائے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑعلاج کی غرض سے پمز ہسپتال پہنچ گئیں۔انہیں جوڑوں میں شدید تکلیف تھی، وزیر مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں پروفیسرعابد فاروقی سے اپنا چیک اپ کرایا۔

ایمز ٹی وی (پشاور) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے ایک خفیہ لیٹر چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور دیگر حساس اداروں کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےحال ہی میں پشاور میں افغان مہاجرین کے کیمپ اور دیگر علاقوں میں داعش کی جانب سے پشتو میں جو پمفلٹ تقسیم کیا گیا، اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ یہودیوں اور مسیحیوں کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اسلئے زیادہ سے زیادہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ کامیابی کی رفتار میں تیزی لائی جائے جس پر حساس اداروں نے اس پمفلٹ کو فی الحال ضبط کر لیا ہے ۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس مواد کو ملک کے دیگر حصوں میں روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے یہ میٹریل افغانستان کے راستے پاکستان لایا گیا ہے اور اس میں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہلمند میں ایک دفتر قائم کیا ہے ۔ ٹی ٹی پی یہ لٹریچر پاکستان بھجوا رہی ہےتاہم یورپ اور بھارت کے ادارے جن تنظیموں کو فنانس کر رہے ہیں وہ بھی اس کے پھیلاﺅ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے اندر جن گروپوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں یاسین چوکا گروپ، منیر چوکا گروپ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اسلامک جہاد یونین گروپ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ترکش جماعت، تحریک طالبان افغانستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس لٹریچر کو پھیلانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جائے تاکہ یہاں سے چند لوگوں کو وہاں لے جا کر اس کے بعد پوری دنیا میں میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جائے ۔اس مقصد کےلئے بھارت اور بعض یورپی ملکوں کے ادارے اس میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے واضح کردیا ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے ،شاہد آفریدی کا کپتانی سے متعلق حالیہ بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔خیال رہے ے کہ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی اور میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جو بھی کپتان ہو چاہے وہ مصباح کپتان ہوں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ انہیں دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ میں کپتانی کرنی ہے یا نہیں اور اگر مجھے کپتان بنایا جا رہا ہے تو چیزوں کا پتہ چل جانا چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اب اتنا وقت نہیں ہے ۔ورلڈ کپ سے قبل چیزیں اعلان ہوں تاکہ کوئی بھی کپتان ہو وہ اپنا پورا کام کرسکے کہ لڑکوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔ کیا کام کرنے ہیں۔‘
شہریارخان کا کہنا ہےہ شاہد آفریدی کے بیان سے لوگوں میں شکوک وشبہات نے جنم لیا اور وہ سوچ رہے تھے کہ کہیں کوئی انتشار تو نہیں ۔انھوں نے ضح کیا کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں غیرذمہ دارانہ باتیں کی ہیں۔بورڈ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آفریدی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب تو نہیں ہو ئے؟ اور اگر ہوئے ہیں تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جاسکتی ہے؟تاہم بورڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ وہ خود اپنی خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے تیسرا ون ڈے نہیں کھیلے تھے، مصباح الحق ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد فارم میں آجائیں گے۔
شہریارخان نےابوظہبی میں مصباح الحق اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات بھی کی ہے اور ان تینوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ کپتان کی تبدیلی نہیں ہوگی اور مصباح الحق ہی کپتان رہیں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی پروازوں کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صرف ایک روز میں 7 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخجبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 281 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے 18 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب یہ پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 242 کی روانگی میں 5 گھنٹے اور لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 757 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 کی روانگی کم از کم 4 گھنٹے اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 650 تاخیر کا شکار ہوئی۔دوسری جانب قومی ایئرلائن کی 7 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن پروازوں کومنسوخ کردیا گیا ہے ان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی پی کے 1254، کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 203، لاہور سے کراچی آنے والی پی کے 303 اور پی کے305 ، لاہور سے جدہ جانے والی پی کے 470، این ایل 717 اور لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 شامل ہے۔