ھفتہ, 04 مئی 2024

لاہور: سابق کپتان بابراعظم کے بھائی کی پشاور زلمی کے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ کی تصویر وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کو گزشتہ روز پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

لاہور: انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی گئی۔ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے۔

لاہور سمیت پنجاب کے تمام کنٹرولر امتحانات نے مشاورت سے انٹر میڈیٹ کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیارکرلی گئی ہے۔

پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا جو 5 مئی تک جاری رہیں گے۔ پہلے روز تین اختیاری مضامین کا امتحان ہو گا۔ آخری پرچہ اردو لازمی کا امتحان ہو گا۔

جبکہ پارٹ ون کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہونگے ، پہلے روز 3 مضامین کے پرچے ہونگے ، امتحانات 22 مئی تک جاری رہیں گے۔ آخری روز کمپیوٹر سائنس کا امتحان ہو گا۔

دونوں جماعتوں کے شیڈول حتمی منظوری کے بعد ایک ہفتے میں ڈیٹ شیٹ جاری کر دی جائے گی۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے الیکشن میں ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر اسکولز نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسران سے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کا ڈیٹافوری طور پر طلب کر لیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے الیکشن میں ڈیوٹی کے فرائض انجام نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز یار محمد بالادی نے شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسران کو الیکشن میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے نام طلب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسران کو تین روز میں تفصیلات اکٹھا کر کے ڈائر یکٹر آفس میں جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس سلسلے میں ڈیٹا ملنے کے بعد تمام غیر حاضر اساتذہ کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے ، اس کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائر یکٹر اسکولز یار محمد بالا دی نے کہا ہے کہ الیکشن میں ڈیوٹی دینا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل ہی تمام اساتذہ کو ان کی ڈیوٹی سے آگاہ کر دیا گیا تھا جب کہ ان کی ٹریننگ سیشن بھی کرائے گئے تھے ، اس کے باوجود متعدد اساتذہ نے نہ توٹریننگ میں شرکت کی اور نہ ہی الیکشن والے دن اپنے فرائض سر انجام دیے۔ ڈائریکٹر اسکولز یار محمد بلادی نے مزید کہا کہ ایسے غیر ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں

لاہور: تعلیمی بورڈز نے پیپر مارکنگ کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

حتمی فیصلہ تمام تعلیمی بوردز کی مشاورت سے نئے ایس او پیز تیارکئے جائیں گے۔

آئندہ 2کے بجائے 3سال میٹرک اور انٹر کو پڑھانے والے اساتذہ سے پیپر مارکنگ کرائی جائے گی۔ایس او پیز کی باقاعدہ منظوری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے لی جائے گی۔

آئندہ غلط مارکنگ پر پرائیوٹ تعلیمی ادارے کے سربراہ پر ذمہ داری عائد ہوگی۔ ٹیچر کی جانب سے پرائیوٹ ادارہ چھوڑ جانے پر ادارے کے پرنسپل کو جرمانہ کیا جائے گا۔

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے غلط مارکنگ پر بھی سزا دی جائے گی، غلط مارکنگ پر سرکاری ٹیچر کی سالانہ انکریمنٹ روک لی جائے گی، نئے ایس اوپیز منظوری کےلئے جلد پی بی سی سی کو پیش کی جائے گی۔

بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ نئے ایس اوپیز کے اطلاق سے پیپر زمارکن کے نظام میں مزید بہتری آئےگی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی، خارجی راستے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کااعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اِن آرٹس،سائنس اینڈ کامرس کے داخلے برائے سال2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس (اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس (اے ڈی ایس) اورایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس (اے ڈی سی) فرسٹ ایئر کے لئے داخلہ فارم 29 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم تا15 اپریل اور 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ16 تا30اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

لاہور: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ کبھی غلطی سے نامناسب شاعری گا دی تو اس پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔

مشہور گلوکار عاطف اسلم نے کچھ روز قبل دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیشہ غلط بات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اگر کوئی لفظ شاعری میں نامناسب ہو تو اس پر اعتراض کیا ہے اور کبھی ایسا کچھ گا دیا تو احساس ہونے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ غلط بات ہمیشہ غلط ہی رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی مانگتے ہیں۔ آج کل ہرکوئی بغیرمحنت کیے کم وقت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم بغیر کے ملنے والی شہرت کی عمر بہت کم ہوتی ہے۔اب لوگ مصنوعی چیزوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا۔ شہرت ، عزت اور ذلت سب اللہ تعالیٰ دیتا ہے انسان کو محنت کرنا ہوتی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھول بھولیاں 3 میں اپنا مشہور زمانہ کردار دوبارہ ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن سپرہٹ فلم سیریز بھول بھلیاں کی نئی فلم بھول بھلیاں 3 میں ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گے۔

بھول بھلیاں 3 میں اہم کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے ودیا بالن کے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کی۔

کارتک آرین نے ایکس (ٹوئٹر) پر بھول بھلیاں میں شامل ودیا بالن کا مشہور گانا شئیرکرتے ہوئے کہا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے۔ ودیا بالن کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

اداکار فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ اس دفعہ دیوالی زبردست رہے گی۔ودیا بالن نے سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں میں نفسیاتی مسائل کا شکار پراسرار عورت منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا جو بہت مشہور ہوا تھا۔ ودیا بالن کے ساتھ اداکار اکشے کماراور پریش راول نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوطلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے، اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے، ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہئیں۔

عدالت نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں ، وہ خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کےخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

عدالت نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہےکہ دونوں ڈی جیزکو نہیں بلارہا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2023ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20فروری 2024 تک توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن طلباء و طالبات نے ابھی تک اسکروٹنی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ اس سہولت سے فراہم اٹھائیں اور جلد از جلد اپنے اسکروٹنی فارم جمع کرا دیں۔

Page 5 of 2978