اتوار, 22 ستمبر 2024


بکیز کی آفر بروقت کیوں نہیں بتائی؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو اختتام پزیرہوگیا لیکن اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا جال مزید پھیلادیا گیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان اورشاہ زیب حسن حکام کو قائل نہ کر سکے تو معطل کر دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ فاسٹ بالر محمدعرفان آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جہاں اُن سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ شاہ زیب حسن منگل کو سوالات کا جواب دیں گے۔ دونوں کرکٹرز حکام کو قائل نہ کرسکے تو معطل کردیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے بھی تعاون کیلئے تیار ہوگیا۔ پی سی بی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے کو ) کو مزید کرکٹرز کے موبائل تک رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔ اس سلسلے میں بورڈ نے وزارت داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
محمد عرفان آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو کر،بکیز کی آفر بروقت کیوں نہیں بتائی؟کس کس نے آفر کی؟ اس جیسے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔ کل شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر دونوں کرکٹرز قائل نہ کرسکے تو معطل ہوجائیں گے۔چودہ دن میں جواب جمع کرانا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment