اتوار, 22 ستمبر 2024


چیپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کا پرتپاک استقبال

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)چمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم استقبالیہ میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا.
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں سجائی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نواز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سفراء، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز بھی تقریب میں شریک ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق کرکٹرز اور گورننگ بورڈ کے ارکان بھی موجود ہیں۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اظہرعلی، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی، جنید خان، فہیم اشرف اور وہاب ریاض کو وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ایک ایک کروڑروپے دیے جائیں گے۔
جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ہیروز پر انعامات کی برسات ہوگی اور ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ، مکی آرتھراور 4 معاون کوچز کو 50،50لاکھ، دیگر آفیشلز کو 25، 25لاکھ روپے انعام سے نوازا جائیگا،کاؤنٹی کرکٹ کیلیے انگلینڈ میں موجود پیسر محمد عامر تقریب میں شریک نہیں۔ محمد عامر کا چیک پی سی بی کا کوئی عہدیدار یا ساتھی کرکٹر وصول کرے گا، کوچ مکی آرتھر و دیگر غیرملکی کوچز بھی اپنے اپنے ملک میں موجودگی کے سبب موجود نہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments10