ھفتہ, 23 نومبر 2024


فوجی بغاوت کی کوشش ترکی کی معاشی نمو کو متاثر کر سکتی ہے

ایمزٹی وی(بزنس) ساورین ڈیٹ ریٹر موڈیز نے فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ترکی کی کریڈٹ ریٹنگ گرانے پر غور شروع کردیا ہے، فی الوقت ترکی کی ریٹنگ Baa3 ہے۔ریٹنگ فرم کے جاری کردہ بیان کے مطابق موڈیز ناکام فوجی بغاوت کے باوجود اس کے ہونے کو وسیع تر سیاسی تبدیلیوں کا عکاس سمجھتی ہے اور اس سے منسلک کریڈٹ رسک بلند سطح پر برقرار ہے، مقامی سیاسی بے یقینی میں اضافہ اور فوجی بغاوت کی کوشش ترکی کی معاشی نمو کو متاثر کر سکتی ہے اور ایک خطرہ ہے جس پر جائزے کے دوران غور کیا جائے گا، ترکی نے اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں سستی دکھائی جس سے معاشی ترقی کا منظرنامہ کمزور ہوگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment