ایمزٹی وی(بزنس) دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ20 نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے سے عالمی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ بات جی20 اقوام کی جانب سے اتوار کے روز چینی شہر چینگ ڈو میں کہی گئی۔ اس چینی شہر میں جی20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے۔
ہفتے کے روز بھی بریگزٹ کا موضوع اس اجلاس میں چھایا رہا۔ گزشتہ روز اطالوی وزیر اقتصادیات نے کہا تھا کہ برطانیہ اس سلسلے میں وقت کا تعین کر کے عالمی منڈیوں میں پائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ کرے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ برطانوی عوام میں ایک ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں رائے دی تھی، تاہم برطانیہ نے ابھی اس عمل کا آغاز نہیں کیا ہے۔