ایمزٹی وی(بزنس)حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 4.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدا و شمار کے مطابق مالی سال2015-16ءمیں موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران 753.22 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں 0.86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان سالوں کے دوران سال شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.365 ارب ڈالر رہا ہے، جب کہ مالی سال 2014-15ءکے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.377 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔