بدھ, 27 نومبر 2024


ملک میں صنعتی خام مال کی طلب بڑھ رہی ہے

ایمزٹی وی(بزنس)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کو منصفانہ کیا گیا ہے، ملک میں صنعتوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی دستیابی اور امن و امان کی بتدریج بہتر ہوتی ہوئی صورتحال سے صنعتوں میں پیداواری سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں صنعتی خام مال کی طلب بڑھ رہی ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کورین لوٹے گروپ کے وفد سے ملاقات کے موقو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کو منصفانہ کیا گیا ہے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان کا گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہونے والا پولیسٹر اور دوسرے مصنوعی فائبر کی تیاری کے لیے کام آنے والا کیمیکل ’پی ٹی اے‘ بناتا ہے، ملک میں صنعتوں کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بدولت کئی سال بعد اس سہ ماہی میں پی ٹی اے کیمیکل کی ڈیمانڈ اس کی پیداوار سے بڑھ جائے گی جس کی وجہ صنعتوں کا 24گھنٹے چلنا اور نئی صنعتوں کا لگنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سہ ماہی میں گزشتہ دو تین سال کے مقابلے میں ڈیمانڈ میں 15تا20فیصد اضافہ ہوا، کمپنی پاکستان میں پی ٹی اے کیمیکل کی پیداوار کو 6 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 13 لاکھ ٹن تک لے جائے گی جو خطے میں تمام ممالک سے زائد ہو گی۔کورین سرمایہ کاروں نے بتایا کہ کمپنی کولسن پاکستان میں 6کروڑ ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے جس سے پاکستان کے فوڈ سیکٹر میں مزید بہتری آئے گی۔ انھوں نے خام مال پر ڈیوٹی کم کر کے خطے کے دوسرے ممالک کے برابر کرنے اور مساوی کاروباری ماحول فراہم کرنے پر موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment